Tag: سیاسی صورتحال

  • پنجاب کے عوام کو بنیادی سہولتیں دہلیز پر فراہم کر رہے ہیں، مریم نواز

    پنجاب کے عوام کو بنیادی سہولتیں دہلیز پر فراہم کر رہے ہیں، مریم نواز

    لاہور(21 جولائی 2025): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ جنوب پنجاب کے عوام کو بنیادی سہولتیں دہلیز پر فراہم کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ سے ملاقات کی جس میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال، جنوبی پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاحی اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات کے دوران ڈپٹی اسپیکر نے پنجاب میں روڈز کی تعمیر و بحالی کے اقدامات پر وزیراعلیٰ کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبہ ترقی کی نئی راہوں پر گامزن ہے۔

    ملک ظہیر اقبال چنڑ نے بہاولپور میں برن سنٹر کے قیام پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کو صحت کی بنیادی سہولتیں ان کی دہلیز پر فراہم کرنا قابل تحسین قدم ہے۔

    ملک ظہیر اقبال چنڑ نے ائیر ایمبولینس، فیلڈ اسپتال اور تجاوزات کے خاتمے کیلئے اقدامات پر خراج تحسین پیش کیا، عوام کی ضروریات کے پیش نظر بہاولپور میں چلڈرن اسپتال کے قیام کی اصولی منظوری دی گئی، بہاولپور کے سول اسپتال کے قریب چلڈرن اسپتال کی تعمیر پر اتفاق ہوا۔

    وزیراعلیٰ مریم نواز نے بہاولپور چلڈرن اسپتال پروجیکٹ کا پلان طلب کر لیا، انہون نے کہا کہ پنجاب کی ترقی کے منصوبے میرے دل کے بے حد قریب ہیں، جنوبی پنجاب کے عوام کو بنیادی سہولتیں دہلیز پر فراہم کر رہے ہیں۔

    دوسری جانب ظہیر اقبال کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی قیادت میں پنجاب حقیقی ترقی کی راہ پر گامزن ہے، عوام دوست فیصلے مریم نواز شریف کی حکومت کا طرہ امتیاز ہیں۔

  • سب اپنے بچوں کو سمجھائیں غمی ہو یا خوشی فوج ہماری ہم فوج کے ہیں، پیرپگارا

    سب اپنے بچوں کو سمجھائیں غمی ہو یا خوشی فوج ہماری ہم فوج کے ہیں، پیرپگارا

    سانگھڑ: حروں کے روحانی پیشوا پیر پگارا نے کہا ہے کہ آپ سب اپنے بچوں کو سمجھائیں چاہے غمی ہو یا خوشی فوج ہماری ہے ہم فوج کے ہیں۔

    اچھڑو تھر میں حروں کے روحانی پیشوا صبغت اللہ شاہ راشدی پیر پگارا نے ہزاروں مریدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کسی سیاستدان نہیں فوج کی وجہ سے کم ہوئی ہے، ملک جس حالات سے گزر رہا ہے ہمیں سیاست نہیں کرنی چاہیے صرف ملک بچانا ہے۔

    صبغت اللہ شاہ راشدی نے کہا کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں کوئی قومی سطح کا لیڈر نہیں بچا، اگر کوئی فیڈریشن کو بجا سکتا ہے یا بچاتا آیا ہے تو وہ فوج ہے۔

    مجھے فوج میں جانا تھا مجبوری میں شوبز میں آگئی، لائبہ خان

    سیاستدان فیڈریش کو نہیں بچا رہے ہر کوئی اپنی گھٹڑی لےکر بیٹھا ہے، اگر پاکستان کے خیرخواہ اور فیڈریشن کے ساتھ ہیں تو ہرحال میں فوج کا ساتھ دینا ہوگا۔

    انھوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کی وجہ سے ہماری سرحدیں محفوظ ہیں، ملک کی وجہ سے ہماری عزت محفوظ ہے، جن ممالک کی فوجیں کمزور ہیں وہ دنیا میں دھکے کھارہے ہیں۔

    پیرپگارا کا کہنا تھا کہ ہم اپنی فوج کو کمزور کریں تو ہم بھی ضرور دھکے کھائیں گے، اپنی فوج کے ہاتھ مضبوط کریں گے تو ملک مضبوط ہوگا۔

  • قومی اسمبلی کی تحلیل، سیاسی صورتحال پر علیم خان کا ردعمل

    قومی اسمبلی کی تحلیل، سیاسی صورتحال پر علیم خان کا ردعمل

    لاہور:قومی اسمبلی کی تحلیل اور سیاسی صورتحال پر استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان کا ردعمل سامنے آیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا 5 سال جھوٹے سال جھوٹے وعدوں اور طفل تسلیوں پرگزر گئے، 2 حکومتیں کچھ نہیں کر سکیں، عوام بے بس رہے، ماننا ہوگا کہ لوگوں کے حالات میں رتی برابر بہتری نہیں آ سکی۔

    صدر آئی پی پی نے کہا کہ بد قسمتی سے یہ اسمبلی عوامی توقعات پر پورا نہیں اتر سکی، ووٹرز کا اعتماد بحال کرنا ہوگا، مہنگائی بے قابو عام آدمی پس کر رہ گیا، مسائل میں مزید اضافہ ہوا، افسوس کہ ساڑے 3 سال نام نہاد تبدیلی اور ڈیڑھ سال دعوؤں کی نذر ہوگئے۔

    عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ اشیا ضروریہ، بجلی کے بل و پیٹرول کی قیمتیں لوگوں کی پہنچ سے باہر ہوچکی ہیں، وزرا اور ارکان  بھی اس جانے والی اسمبلی سے ہرگز مطمئن نظر نہیں آئے، آبادی میں اضافہ اور وسائل میں کمی ہوئی، خرابی کی ذمہ داری سب کو لینا ہوگی۔

    عبدالعلیم خان کا مزید کہنا تھا کہ یوتھ قیمتی اثاثہ ہے، اُن کو سوالوں کے جواب نہ ملے تو ملک آگے نہیں چل سکے گا، صرف الیکشن مسائل کا حل نہیں، انتخابی عمل کو شفاف اور قابل قبول بنانا ہوگا، اقوام عالم میں پاکستان کا وقار بلند کرنا بڑا چیلنج، درست پالیسیاں بنانا ہونگی۔

  • پاکستان کی سیاسی صورت حال پر چین کا اہم بیان آ گیا

    پاکستان کی سیاسی صورت حال پر چین کا اہم بیان آ گیا

    اسلام آباد: پاکستان کی سیاسی صورت حال پر چین کا بیان آ گیا، چینی دفتر خارجہ کے ترجمان نے پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ انھیں یقین ہے پاکستان کی سیاسی صورت حال سے سی پیک متاثر نہیں ہوگا۔

    چینی دفتر خارجہ نے بدھ کو کہا ہے کہ انھیں امید ہے پاکستان میں سیاسی صورت حال سے دونوں ممالک کے باہمی تعاون پر اثر نہیں پڑے گا، اور انھیں مخلصانہ امید ہے پاکستان میں تمام سیاسی جماعتیں متحد رہیں گی۔

    چینی دفتر خارجہ نے کہا کہ امید ہے کہ پاکستان کی سیاسی جماعتیں قومی ترقی اور استحکام کے لیے مل کر کام کریں گی۔

    چین نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دو طرفہ تعاون اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) منصوبہ پاکستان کی سیاسی صورت حال سے متاثر نہیں ہوگا، پاکستان کی تمام جماعتیں متحد رہ سکتی ہیں اور قومی ترقی اور استحکام کو برقرار رکھ سکتی ہیں۔

    چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور پاکستان ‘ہر قسم کے حالات میں تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت دار’ ہیں لیکن انھوں نے مزید کہا کہ بیجنگ نے ہمیشہ دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے اصول پر عمل کیا ہے۔

  • اسلام آباد میں جمہوریت بستی ہے ، آصف علی زرداری

    اسلام آباد میں جمہوریت بستی ہے ، آصف علی زرداری

    لاہور: سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے ک وقت نے ثابت کردیاسیاست میں برداشت چاہئے،مشکلات آتی ہیں قیادت کاکام صحیح فیصلہ کرناہے۔

    لاہور میں پیپلز پارٹی کے یوم تاسیسی کے حوالے سے تقریبات کے دوسرے روز بلاول ہائوس میں کارکنوں سے خطاب میں سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ان کا دل چاہتا ہے کہ وہ روز کارکنوں سے ملاقات کریں، کارکنوں کی آنکھوں میں بہت پیار ہے، آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت نے بلوچ عوام کو کےحقوق دیئے۔

     سابق صدر نے کہا کہ قوموں پرمشکلات آتی ہیں،جمہوریت کے لئے ہم نے سسٹم نہیں توڑنے دیا، سات آصف زرداری کا کہنا تھا کہ گوکانعرہ سب سےپہلےپیپلزپارٹی نے لگایا تھا، انکا کہنا تھا کہ عمران نیازی کونظرنہیں آرہاتھاڈھاکاکاسانحہ سولہ دسمبرکوہواتھا،انہوں نےیہ تاریخ کیسےرکھ دی۔

    سابق صدر نے کہا کہ ان پر پیپلزپارٹی کےشہیدوں کا قرض ہے،نظام میں خامیاں موجودہیں مگر یہ پارلیمنٹ جمہوری ہے، انہیں چارچیزیں نہیں ہزار چیزیں سوچنی ہیں، انہوں نے کہاکہ آنےوالی نسلوں سےوعدہ کیاہوا ہے کہ ملک کو چلانا ہے،  پیپلزپارٹی کے ورکرز میرے ساتھ ہیں آپ کےساتھ نہیں، جن کواچھی جگہوں پرپہنچادیاوہ بھی آج گروپ بناناچاہتےہیں ، پیپلزپارٹی میں کوئی گروپ نہیں ہوگاسب ہمارےساتھ ہوں گے، امپائرکی انگلی کی بات کرنیوالے انہیں چھوڑ کر امپائروالوں کےپاس چلےجائیں ۔

     آصف زرداری نے کہا کہ اسلام آباد میں جمہوریت بستی ہے، سومنات کا مندر نہیں کہ چھبیس ویں حملے کی تیاری کی جارہی ہے، آصف زرداری نے عہدہ صدارت میں پارٹی ورکرز کو نظرانداز کئے جانے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اختلافات رکھنے والے خود صلح کر لیں۔ شریک چیئرمین کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے جن وزراء نے مال بنایا، ان کے علم میں ہے مگر وہ سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ تقریب میں قرارداد وفا منظور کی گئی اور پارٹی کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔

  • سیاسی کشیدگی کے حل کیلئے سیاسی قائدین نےسرجوڑلئے

    سیاسی کشیدگی کے حل کیلئے سیاسی قائدین نےسرجوڑلئے

      اسلام آباد: بگڑتی ہوئی سیاسی صورتحال کےحل اورمؤثرحکمت بنانے کیلئے اسلام آباد میں جماعت اسلامی کی دعوت پرسیاسی قائدین نےسرجوڑ لئے،اسلام آباد کی کشیدہ صورتحال کا سیاسی حل نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔

    جمہوریت پسند قوتیں آج ایک بارپھرسرجوڑ کر بیٹھ گئیں،اہم اجلاس میں خورشید شاہ، اکرم درانی سمیع الحق،زاہد خان اوردیگر شریک تھے،جماعت اسلامی کی جانب سے میاں محمد اسلم کی رہائش گاہ پر بلائی گئی.۔

    کانفرنس میں سراج الحق، خورشید شاہ، اکرام درانی سمیع الحق، زاہد خان ،لیاقت بلوچ، فرید پراچہ سمیت دیگر سیاسی رہنما شریک ہوئے ۔اجلاس میں ملکی صورتحال پرحکمت عملی طے کی گئی ۔

    سیاسی رہنماؤں نےصورتحال کی سنگینی کوسیاسی طور پرحل کرنےسےمتعلق تبادلہ خیال ہوا۔ ذرائع کےمطابق کانفرنس میں ن لیگ،پی ٹی آئی اور عوامی تحریک کو شرکت کی دعوت نہیں دی گئی۔

  • موجودہ سیاسی صورتحال ملک کیلئےتباہ کن ہے،رحمان ملک

    موجودہ سیاسی صورتحال ملک کیلئےتباہ کن ہے،رحمان ملک

    کراچی: سابق وزیرداخلہ رحمان ملک کہتے ہیں کہ موجودہ سیاسی صورتحال تباہ کن ہے۔ معاملات کا حل نہ نکالا گیا تو ہم خانہ جنگی کی طرف چلے جائیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی ائیرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    سیاسی صورتحال سنگین  ہوتی جارہی ہے،جس کے باعث سیاسی قائدین کی تشویش میں اضافہ ہورہاہے۔پییلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے مزید کہا کہ سیاسی جنگ چھڑچکی ہے۔ اور اگر اب بھی موجودہ معاملات پر قابونہ پایا گیا تو ملک  خانہ جنگی کی طرف چلاجائے گا۔

    سابق وزیر داخلہ نےکہا کہ سیاسی جماعتوں کومل کرمسائل کاحل نکالنا چاہیے۔سابق صدر آصف زرداری موجودہ مسائل کے حل کے لئے سر توڑکوششیں کررہے ہیں۔

    رحمان ملک نےکہا کہ سیاسی کشیدگی کے باعث ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا گیا ہے، لہٰذا ارباب اختیار صرتحال کی سنگینی کا احساس کرتے ہوئے معاملات کو جلد از جلد افہام و تفہیم سے نمٹائیں۔