Tag: سیاسی قیادت

  • بلاول کا بیان، وزیر اعظم کا سیاسی قیادت اکٹھا کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے وزیر اعظم عمران خان کے لیے بیان کا حکومت نے خیر مقدم کرتے ہوئے سیاسی قیادت کو اکھٹا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے سیاسی قیادت کو اکھٹا کرنے کا فیصلہ کر لیا، وزیر اعظم نے اس سلسلے میں اسپیکر اسد قیصر کو اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں کا ٹاسک دے دیا ہے۔

    ذرایع نے بتایا کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر پی پی چیئرمین سمیت دیگر پارلیمانی رہنماؤں سے رابطہ کریں گے، مشترکہ پارلیمانی کمیٹی بھی تشکیل دی جا رہی ہے جس کی تشکیل پر وزیر اعظم اور اسپیکر کی ملاقات میں اتفاق ہوا تھا، اس کمیٹی میں سیاسی جماعتوں کی نمایندگی شامل ہوگی۔

    غریب طبقے کو یقین دلاتا ہوں حکومت سندھ آپ کو سنبھالےگی، بلاول بھٹو

    یہ پارلیمانی کمیٹی موجودہ صورت حال کا جائزہ لے کر سفارشات دے گی، کمیٹی کی سفارشات نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کو بھجوائی جائیں گی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ کرونا کے خلاف جنگ میں وزیر اعظم عمران خان ہماری قیادت کریں، یہ وقت وزیر اعظم پر تنقید کا نہیں، مل کر قدرتی آفت کا مقابلہ کرنا ہے، انھوں نے کہا کہ صرف وائرس سے جنگ نہیں معیشت بچانے کی بھی جنگ ہے، متاثرین کے گھروں تک راشن اور کھانا پہنچائیں گے، اگر ہم لاک ڈاؤن کی طرف نہیں گئے تو اسپتال بھر جائیں گے۔

  • اسلام آباد: سیاسی وعسکری قیادت کا ٹاسک فورس بنانے پر اتفاق

    اسلام آباد: سیاسی وعسکری قیادت کا ٹاسک فورس بنانے پر اتفاق

    اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف کی سربراہی میں نیشنل ایکشن پلان سے متعلق ہونے والے اجلاس میں سیاسی و عسکری قیادت نے اعلیٰ سطح کی ٹاسک فورس قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے.

    تفصیلات کےمطابق نیشنل ایکشن پلان سے متعلق اجلاس جمعرات کے روز وزیر اعظم ہاؤس میں ہوا۔ جس میں وزیر اعظم نواز شریف، آرمی چیف جنرل راحیل شریف،وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے علاوہ دیگر سیاسی و عسکری شخصیات موجود تھیں.

    وزیر اعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے لیے بنائی جانے والی یہ اعلیٰ سطح کی ٹاسک فورس تمام متعلقہ وفاقی اور صوبائی اداروں اور ایجنسیوں کے اعلیٰ اہلکاروں پر مشتمل ہوگی.

    اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے ہر طرح کی کوششوں کو یقینی بنایا جائے.

    *وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کا اہم اجلاس

     انہوں نے کہا کہ پاکستان سے دہشت گردی کے خطرے کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے بروقت اور مربوط کارروائیاں کرنے کی ضرورت ہے.

    اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ عوام کو تحفظ فراہم کرنے اور نیشنل سکیورٹی کو یقینی بنانے میں انٹیلی جنس اداروں کا اہم کردار ہے، جس کے لیے انھیں تمام ضروری وسائل اور مدد فراہم کی جائے گی.

    *قومی سلامتی پر پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے، سید خورشید شاہ

    یاد رہے کہ گزشتہ روزخورشید شاہ کا کہنا تھا اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ حکومت اچھائی کو خود ہی روند ڈالتی ہے،حکومت اکیلے مقابلہ نہیں کرسکتی،دہشت گردوں کے خلاف قومی جنگ لڑنا ہوگی.