Tag: سیالکوٹ ایئرپورٹ

  • سیالکوٹ ایئرپورٹ پر آپریشن بحال، ائرلائنز کے شیڈول جاری

    سیالکوٹ ایئرپورٹ پر آپریشن بحال، ائرلائنز کے شیڈول جاری

    سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن بحال کر دیا گیا ہے، اور بحالی کے بعد پہلی بین الاقوامی پرواز کی تھوڑی دیر میں سیالکوٹ آمد متوقع ہے۔

    سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن بحال کردیا گیا، جس کے بعد شارجہ سے بین الاقوامی پرواز سیالکوٹ روانہ کردی گئی، پرواز میں 170 مسافر سوار تھے۔

    سیالکوٹ ایئرپورٹ پر رن وے، ایپرون، ٹرمنل بلڈنگ و ضروری آلات سیلاب سے مکمل محفوظ ہیں۔

    فضائی آپریشن بحال ہوتے ہی تمام ائرلائنز نے فوری شیڈول جاری کردیا، ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے۔

  • سیالکوٹ ایئرپورٹ پر سیلابی صورتحال، 24 گھنٹے کےلیے فلائٹ آپریشن معطل

    سیالکوٹ ایئرپورٹ پر سیلابی صورتحال، 24 گھنٹے کےلیے فلائٹ آپریشن معطل

    سیالکوٹ ایئرپورٹ پرسیلابی صورتحال بتدریج قائم ہے، ہنگامی صورتحال کے پیش نظر 24 گھنٹے کےلیے فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا۔

    ترجمان ایئرپورٹ نے بتایا کہ سیالکوٹ ایئرپورٹ سے سیلابی پانی کی نکاسی کی جارہی ہے، سیالکوٹ ایئرپورٹ پر 24 گھنٹے کےلیے فلائٹ آپریشن معطل رہےگا، 24 گھنٹے فلائٹ آپریشن معطلی سے متعلق باقاعدہ نوٹم جاری کردیا گیا۔

    پانی کے ایئرپورٹ کے اندر داخل ہونے سے متعلق ترجمان نے بتایا کہ سیلابی پانی جنوبی اطراف سے ایئرپورٹ کی جانب آیا، تاہم ایئرپورٹ پر نصب تمام تر آلات مکمل طور پر محفوظ ہیں۔

    سیالکوٹ ایئرپورٹ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سیلابی پانی نکالنے کےلیے ڈی واٹرنگ پمس سمیت تمام تر وسائل بروکار لائے جارہے ہیں۔

    صوبہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں 48 گھنٹوں کے دوران 512 ملی میٹر کی ریکارڈ توڑ بارش ہوئی ہے جس سے شہر اور مضافاتی علاقے جل تھل ہوگئے ہیں۔

    ڈی سی صبا اصغر کہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران پانچ سو بارہ ملی میٹر کی بارش ہوئی ہے، جس سے اربن ایریاز میں بہنے والے 3 نالوں سے پانی اوور فلو ہو رہا ہے۔

    ڈپٹی کمشنر کے مطابق سیالکوٹ میں پہلی بار اس قسم کا سیلاب آیا ہے، اربن ایریاز میں گزشتہ روز کشتیاں چلائی گئی ہیں، ایسے حالات میں سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد یقینی بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/sialkot-received-405-millimeters-of-rain-in-24-hours/

  • اندرون اور بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لئے اہم خبر

    اندرون اور بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لئے اہم خبر

    کراچی : سیالکوٹ ایئرپورٹ کو تیرہ روز کے لئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا اور تمام مسافروں کو فلائٹ شیڈول سے متعلق اپنی ایئرلائنز سے رابطہ کرنے کی ہدایات کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے کو مرمتی کام کی وجہ سے تیرہ روز کے لئے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بذریعہ نوٹم ملکی و غیرملکی ایئرلائنز کو آگاہ کر دیا ہے۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بتایا کہ سیالکوٹ ایئرپورٹ چھ مئی سے اٹھارہ مئی تک بند رہے گا، تمام مسافروں کو فلائٹ شیڈول سے متعلق اپنی ایئرلائنز سے رابطہ کرنے کی ہدایات کی گئی ہے۔

    اس سے قبل بھی سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے مرمت کے باعث سیالکوٹ ائیرپورٹ کا رن وے یکم دسمبر کو 6 گھنٹے کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

  • سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم  پاکستان پہنچتے ہی گرفتار

    سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم پاکستان پہنچتے ہی گرفتار

    ایف آئی اے انٹرپول اور امیگریشن نے سنگین جرائم میں مطلوب اسپین سے پاکستان آنے والے اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے انٹرپول اور امیگریشن نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار کرلیا اشتہاری ملزم کو اسپین سے پاکستان پہنچنے پر گرفتار کیا گیا۔

      ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سہیل اقبال پنجاب پولیس کو مطلوب تھا ملزم کے خلاف گجرات پولیس نے قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا، ملزم کے خلاف سال 2018 میں تھانہ ڈنگہ گجرات میں مقدمہ درج ہوا تھا۔

    ایف آئی اے کے مطابق این سی بی انٹرپول پاکستان نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا بعد ازاں ملزم کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا گیا ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی ایف آئی اے امیگریشن کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔

  • بھائی کے پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام

    بھائی کے پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام

    سیالکوٹ : ایف آئی اے نے مسافر کی بھائی کے پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنادی ، گرفتار ملزم اپنے بھائی بلال حسن کے پاسپورٹ پر اٹلی جارہا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بھائی کے پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مسافرغلام مصطفیٰ کو گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتار ملزم اپنے بھائی بلال حسن کے پاسپورٹ پراٹلی جارہاتھا، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کا بھائی گزشتہ سال اٹلی سے پاکستان آیا تھا۔

    ایف آئی اے کا کہناتھا کہ ملزم نے بیرون ملک جانےکیلئےاپنےبھائی کااٹلی ریزیڈنٹ کارڈپیش کیا، ملزم کے بھائی کوغیرقانونی سرگرمیوں کی وجہ سے اٹلی داخلے کی اجازت نہ تھی۔

    ترجمان نے کہا کہ ملزم کو قانونی کارروائی کیلئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گوجرانوالہ منتقل کردیا گیا ہے۔

  • علامہ اقبال اور سیالکوٹ ایئرپورٹ کے اطراف جی پی ایس سگنل اچانک غائب ہونے لگے، طیارہ حادثات کا خطرہ

    علامہ اقبال اور سیالکوٹ ایئرپورٹ کے اطراف جی پی ایس سگنل اچانک غائب ہونے لگے، طیارہ حادثات کا خطرہ

    کراچی: علامہ اقبال اور سیالکوٹ ایئرپورٹ کے اطراف جی پی ایس سگنل اچانک غائب ہونے لگے ہیں، جس سے طیارہ حادثات کا خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اور سیالکوٹ ایئر پورٹس کے اطراف طیاروں کے جی پی ایس سسٹم کے سگنل اچانک غائب ہونے کی وجہ سے پائلٹس کو جہاز اتارنے اور اڑان بھرنے میں دشواری کا سامنا ہو رہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق جی پی ایس سگنل غائب ہونے سے 25 سے زائد طیارے متاثر ہوئے ہیں، ایئر پورٹس کے نزدیک بعض لوکیشنز پر سگنل میں رکاوٹ آ رہی ہے، اس حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندرون و بیرون سے آنے والی پروازوں کے لیے نوٹم جاری کر دیا ہے۔

    نوٹم میں کہا گیا ہے کہ ایئر پورٹس کے نزدیک 100 کلو میٹر اور اس کے اطراف میں سگنل کا مسئلہ پیش آ رہا ہے، پائلٹس کو لینڈنگ سے قبل فوری طور پر ایئر ٹریفک کنٹرولر کو تفصیلات رپورٹ کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

    نوٹم میں کہا گیا ہے کہ پائلٹس محفوظ سفر کے لیے اقدامات کریں، کپتان کو لینڈنگ سے قبل کوئی پیچیدگی ہوتی ہے تو فوری طور پر ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رہنمائی حاصل کرے۔

    ذرائع کے مطابق یکم دسمبر سے 2 فروری تک 25 سے زائد طیارے متاثر ہو چکے ہیں، 150 ناٹیکل میل کے قریب جی پی ایس سسٹم میں اچانک خرابی پیدا ہونا شروع ہو جاتی ہے اور سگنل غائب ہو جاتے ہیں۔

    گزشتہ دنوں سیالکوٹ ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والی 2 غیر ملکی ایئر لائنوں میں بھی جی پی ایس سسٹم کے سگنل اچانک غائب ہونے کی شکایت موصول ہوئی تھیں، سگنل نہ آنے کی وجہ سے طیارہ گو راؤنڈ کرنے پر مجبور ہوا تھا، اور کپتان نے طیارے کو گو راؤنڈ کرتے ہی کنٹرول ٹاور سے لینڈنگ کے لیے مدد حاصل کی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ طیاروں کے جی پی ایس کے سگنل اچانک غائب ہونے سے کسی بھی وقت حادثہ ہو سکتا ہے۔

  • سیالکوٹ ایئرپورٹ کو پیر سے عارضی طور پر بند کر دیا جائے گا

    سیالکوٹ ایئرپورٹ کو پیر سے عارضی طور پر بند کر دیا جائے گا

    کراچی: سیالکوٹ ایئرپورٹ کو پیر سے عارضی طور پر 16 دنوں کے لیے بند کر دیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئر پورٹ کو پیر سے صبح 9 بجے فلائٹ آپریشن کے لیے مکمل بند کر دیا جائے گا، ایئرپورٹ 5 دسمبر سے 20 دسمبر تک بند رہے گا، نوٹم بھی جاری کر دیا گیا۔

    ایئر پورٹ منیجر کے مطابق سیالکوٹ ایئر پورٹ کے رن وے نمبر 04/22 کی مرمت اور مینٹیننس کے کام کی وجہ سے اسے بند کیا جا رہا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی سمیت ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

    سیالکوٹ ایئر پورٹ منیجر نے مزید بتایا کہ رن وے کی ریپئر مینٹننس کی وجہ سے لاہور اور اسلام آباد ایئر پورٹ کو متبادل کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔

    پی آئی اے سمیت دیگر ملکی و غیر ملکی ایئر لائن کی جانب سے سیالکوٹ آپریشن کے حوالے سے اپنے شیڈول میں رد و بدل بھی کیا جائے گا۔

  • دبئی جانے والے مسافروں کے لیے اچھی خبر

    دبئی جانے والے مسافروں کے لیے اچھی خبر

    کراچی: دبئی جانے والے مسافروں کی سہولت کے لیے سیالکوٹ ایئر پورٹ پر بڑی سہولت مہیا کر دی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ ایئر پورٹ انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے مسافروں کے لیے ایئر پورٹ پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت فراہم کر دی۔

    نجی لیبارٹری کی جانب سے سیالکوٹ ایئر پورٹ پر ریپڈ پی سی آر کاؤنٹر بھی قائم کر دیا گیا ہے، ایئر پورٹ منیجر کے مطابق سیالکوٹ ایئر پورٹ ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت والا پہلا پاکستانی ایئر پورٹ بن گیا ہے۔

    ایئر لائن کی جانب سے مسافروں کو پرواز سے 5 گھنٹے قبل ایئر پورٹ آنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے، ایئر پورٹ منیجر نثار احمد کا کہنا تھا کہ ریائشی ویزے، کرونا ویکسین سرٹیفیکیٹ اور کیو آر کوڈ کے حامل پاکستانی سیالکوٹ سے دبئی کا سفر کر سکیں گے۔

    یہ سہولت آج رات سے میسر ہوگی، ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت کے بعد فلائی دبئی، ایئر عربیہ کی دبئی اور شارجہ کے لیے مسافروں کی بکنگ شروع ہو چکی ہے۔

    حکام کے مطابق 10 اگست کو فلائی دبئی اور 11 اگست کو ایمریٹس کی پروازیں سیالکوٹ سے مسافروں کو دبئی لے کر روانہ ہوں گی، دبئی کے لیے لازمی ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی فیس 6 ہزار 500 روپے مقرر کی گئی۔

  • سیالکوٹ ایئرپورٹ کے رن وے پر ہرن گھومنے لگے

    سیالکوٹ ایئرپورٹ کے رن وے پر ہرن گھومنے لگے

    سیالکوٹ: سیالکوٹ ایئرپورٹ کی سیکیورٹی کا پول ہرن نے کھول دیا۔ رن وے پر ہرن کھلے عام گھومنے لگے۔

    تفصیلات کے مطابق ہرن کے ایئرپورٹ رن وے پر آجانے پر ایئرپورٹ عملے کی دوڑیں لگ گئیں۔ ہرن ایئرپورٹ کا ٹوٹا جنگلہ کراس کر کے رن وے پر پہنچا۔

    ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق نجی ایئر لائن کے کپتان نے پرواز کے اڑنے سے پہلے ہرن کی رن وے پر موجودگی کی نشاندہی کی۔

    اس سے پہلے بھی اس طرح کے واقعات سیالکوٹ ائیرپورٹ پر رونما ہوچکے ہیں۔ ہرن کو پکڑنے کے بعد محکمہ جنگلی حیات کے حوالے کردیا گیا۔