Tag: سیالکوٹ ایئر پورٹ

  • جعلی دستاویزات پر یونان جانے کی کوشش کرنے والا مسافر گرفتار

    جعلی دستاویزات پر یونان جانے کی کوشش کرنے والا مسافر گرفتار

    کراچی : جعلی دستاویزات پر یونان جانے کی کوشش کرنے والے مسافر کو گرفتار کرلیا گیا ، ملزم کے پاس یونان کا جعلی ریزیڈنٹ پرمٹ کارڈ تھا۔

    تفصیلات کے ایف آئی اے امیگریشن نے سیالکوٹ ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے کہا کہ جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والا مسافراللہ بخش کو گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے نے کہا کہ ملزم نے جعلی دستاویزات پر یونان جانے کی کوشش کی، ملزم کے پاس یونان کا جعلی ریزیڈنٹ پرمٹ کارڈ تھا۔

    ملزم نے بتایا وہ 2001 سے یونان میں رہائش پذیر ہے، جولائی 2024 پاکستان کاسفر کیاقیام کےدوران کارڈ کھو گیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم نے منڈی بہاوالدین کے ایجنٹ جاوید سے 400 یورو میں جعلی ریزیڈنٹ کارڈ حاصل کیا، ملزم کو مزید قانونی کارروائی کیلئے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل گوجرانوالہ منتقل کردی۔

    یاد رہے ایف آئی اے امیگریشن نے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کراچی پر بڑی کاروائی کرتے ہوئے جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے مسافر کو گرفتار کر لیا تھا۔

    ایف آئی اے نے بتایا تھا کہ ملزم نے جعلی دستاویزات پر فلائٹ نمبر GF-753 کے ذریعے کراچی سے امریکہ جانے کی کوشش کی، ملزم کی شناخت محمد مقصود کے نام سے ہوئی۔

  • جعلی ویزہ پر اٹلی جانے والامسافر گرفتار ،  12 لاکھ کے عوض ویزہ لینے کا انکشاف

    جعلی ویزہ پر اٹلی جانے والامسافر گرفتار ، 12 لاکھ کے عوض ویزہ لینے کا انکشاف

    گوجرانوالہ : ایف آئی اے امیگریشن نے جعلی ویزہ پر اٹلی جانے والے مسافر حراست میں لے لیا، زیرحراست مسافر نے 12 لاکھ کے عوض اٹلی کا ویزہ لینے کا انکشاف کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے سیالکوٹ ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی ویزہ پر اٹلی جانے والے مسافر کو سفر سے روک دیا گیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ زیرحراست مسافر نے 12لاکھ کے عوض اٹلی کا ویزہ لینےکاانکشاف کیا تایم متعلقہ ایجنٹس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

  • کپتان کی غفلت، سیالکوٹ ایئر پورٹ پر غیر ملکی طیارہ بے قابو ہو گیا

    کپتان کی غفلت، سیالکوٹ ایئر پورٹ پر غیر ملکی طیارہ بے قابو ہو گیا

    کراچی: دبئی سے سیالکوٹ ایئر پورٹ پر اترنے والا غیر ملکی ایئر لائن کا ایک طیارہ اس وقت حادثے سے بال بال بچ گیا، جب وہ کپتان کے قابو سے اچانک باہر ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ 12 اگست کی صبح سیالکوٹ ایئر پورٹ پر ایک غیر ملکی بوئنگ 777 طیارہ لینڈنگ کے دوران کپتان کی غفلت کے باعث رن پر بے قابو ہو کر شولڈر ایریا میں چلا گیا تھا۔

    طیارہ رن وے سے شولڈر ایریا میں جانے کے ساتھ ساتھ اس نے رن وے کی دونوں لائٹیں بھی توڑ دی تھیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کپتان کی غفلت کی وجہ سے کوئی بھی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا تھا، لیکن سول ایوی ایشن کی جانب سے بھی مبینہ غفلت کا مظاہرہ کیا گیا، اور طیارے کو گراؤنڈ کیے بغیر واپس دبئی کے لیے روانہ کر دیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق طیارے کے شولڈر ایریا میں اترنے کے بعد اس کا مکمل معائنہ اور کپتان کا الکوہل ٹیسٹ کرانا لازمی ہوتا ہے، لیکن سی اے اے نے نہ ہی طیارے کی انسپیکشن کی، نہ کپتان کا میڈیکل ٹیسٹ کیا۔

    دوسری طرف ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹیگیشن بورڈ (AAIB) نے واقعے کا نوٹس لے کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔ سیالکوٹ ایئر پورٹ انتظامیہ نے بھی انویسٹیگیشن بورڈ کو رن وے پر ٹوٹنے والی لائٹوں اور واقعے کی شفاف تحقیقات سے متعلق خط ارسال کیا ہے، جسے تحقیقات کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔