Tag: سیالکوٹ بارڈر

  • مادر وطن کی حفاظت سے مقدس کوئی چیز نہیں، آرمی چیف

    مادر وطن کی حفاظت سے مقدس کوئی چیز نہیں، آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مادر وطن کی حفاظت سے مقدس کوئی چیز نہیں ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ بارڈر کا دورہ کیا، آرمی چیف نے جوانوں کے بلند حوصلے اور تیاریوں کو سراہا۔

    آرمی چیف نے کہا کہ اپنی دھرتی کے دفاع سے بڑھ کر کوئی چیز مقدس نہیں ہے، اپنا فرض نبھانے کے لیے ہمیشہ تیار رہنے والی فوج کی قیادت پر فخر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی قیادت کرنے پر فخر ہے، پاک فوج مادر وطن کے دفاع کے لیے ہر دم تیار ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جوانوں کے بلند حوصلے اور تیاریوں کو سراہا۔

    مزید پڑھیں: امن دوست ہیں، مگر مجبور نہیں، ہر مہم جوئی کا بھرپورجواب دیا جائے گا: آرمی چیف

    واضح رہے دو روز قبل آرمی چیف نے لائن آف کںٹرول کا دورہ کیا تھا، اس دورے میں آرمی چیف کو ایل او سی کی صورت حال پر بریفنگ دی گئی تھی۔

    اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان امن دوست ریاست ہے، ہم نہ تو خوف زدہ ہیں اورنہ ہی مجبور ہیں۔

    ایل او سی کے دورے کے موقع پر کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر اور کمانڈرآرمی ایئرڈیفنس لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان بھی موجود تھے۔

  • سیالکوٹ بارڈر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ

    سیالکوٹ بارڈر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ

    سیالکوٹ : بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کا سلسلہ تاحال جاری ہے، بھارتی سورماؤں نے ایک بار پھر اپنی ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے سیالکوٹ بارڈر پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔

      تاہم فائرنگ کے نتیجے میں کسی قسم کی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے،  بھارتی فائرنگ پر پاک فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا اور جس سے بھارتی فوج کی توپیں خاموش ہوگئیں۔

    واضح رہے کہ بھارتی افواج کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ گزشتہ ماہ سے جاری ہے، جس میں بتدریج تیزی آرہی ہے۔

    جبکہ اقوام متحدہ کے مبصرین نے بھی کنٹرول لائن کا دورہ کر کے حقائق سے آگاہی حاصل کی ہے ۔ کنٹرول لائن پر بھارت کی مسلسل بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے اب تک متعدد پاکستانی شہید ہو چکے ہیں۔