Tag: سیالکوٹ واقعہ

  • سیالکوٹ  واقعہ: وزیراعظم عمران خان  نے بڑا فیصلہ کرلیا

    سیالکوٹ واقعہ: وزیراعظم عمران خان نے بڑا فیصلہ کرلیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ واقعے پر پارلیمان میں بحث کرانے کا فیصلہ کرلیا ، جس کے بعد 20 دسمبرکو سینیٹ اور 22دسمبر کو قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ واقعے پر پارلیمان میں بحث کرانے کا فیصلہ کرلیا ، اس سلسلے میں وزیراعظم کی ہدایت پر قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اہم اجلاس طلب کرلئے گئے ہیں۔

    چیئرمین سینیٹ سے مشیرپارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے مشاورت کی ، 20 دسمبرکو سینیٹ اور 22دسمبر کو قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

    مشیرپارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت ہے ایوانوں میں سانحہ سیالکوٹ پربحث کرائی جائے۔

    یاد رہے آئی جی پنجاب اور چیف سیکریٹری نے وزیر اعظم عمران خان کو سانحہ سیالکوٹ کی تحقیقات میں پیش رفت پر بریفنگ دی تھی ، جس کے بعد وزیر اعظم نے ہدایت کی تھی کہ آئندہ سانحہ سیالکوٹ جیسے واقعات کو سختی سے روکا جائے، اور ناخوش گوار واقعات روکنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی طے کی جائے۔

  • ‘سیالکوٹ واقعہ نبیﷺکی تعلیمات کے برعکس ہے، مجرمان کو عبرت ناک سزا ملے گی’

    ‘سیالکوٹ واقعہ نبیﷺکی تعلیمات کے برعکس ہے، مجرمان کو عبرت ناک سزا ملے گی’

    ملتان : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ واقعہ نبیﷺکی تعلیمات کے برعکس ہے، ملوث مجرمان کوقرارواقعی اورعبرت ناک سزاملے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور27ممالک کےدرمیان دوطرفہ تعلقات ہیں، اسٹریٹجی ڈائیلاگ کی سلسلےمیں پاکستان کی نمائندگی کیلئے گیا۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ علمامشائخ کابےحدمشکورہوں کہ سیالکوٹ واقع کی کھل کرمذمت کی، ہمارادینی عقیدہ ہےدنیاوی طور پر ضابطے لاگو ہیں  ان کا اظہار کیا ہے، کسی مہذب معاشرےمیں ایسےواقعات کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ ایسے واقعات سےآنکھ نہیں چرائی جاسکتی، ایک طبقہ پاکستان کیخلاف ڈس انفارمیشن پھیلاتا ہے، اس طبقے کا کام پاکستان کو بد نام کرنا ہے ، وہ طبقہ واقعات کی تلاش میں رہتاہےجس سےپاکستان کونقصان پہنچے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آج یورپ میں بہت بڑی تعداد میں مسلمان آباد ہیں، مسلمانوں کویورپ میں مذہبی آزادی ہے، وہاں مدارس ،مساجدہیں، مسلمان یورپ میں  دین اسلام کا پرچار کرتے ہیں کوئی قدغن نہیں ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ سیالکوٹ واقعہ نبیﷺکی تعلیمات ، پاکستانی اورانسانی سوچ کےبرعکس ہے، ہمیں آج ایسےواقعات سےلاتعلقی کا اظہار  کرنا ہے، ہندو،عیسائی،سکھ سمیت مختلف عقائدکےلوگ رہتےہیں۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ قائداعظم کی سوچ افکار ہماری رہنمائی فرماتے ہیں، ہمارا آئین ان کے حقوق کی تحفظ کی بات کرتا ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ہمارے نبیﷺکی سنت واضح ہے، ان سب کےباوجودجب ایسی حرکات ہوں تولوگوں کوموقع ملتاہے اور جب پاکستان کی وکالت کرنے جاتے ہیں توایسےواقعات سے مشکل ہوتی ہے۔

  • سیالکوٹ واقعہ:وزیرخارجہ کی سری لنکن ہم منصب کو جلد ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانے کی یقین دہانی

    سیالکوٹ واقعہ:وزیرخارجہ کی سری لنکن ہم منصب کو جلد ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانے کی یقین دہانی

    اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سری لنکن ہم منصب کو سیالکوٹ واقعے میں ملوث تمام ملزمان کو جلد کیفرکردار تک پہنچانے کی یقین دہانی کرادی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا سری لنکن ہم منصب سے رابطہ ہوا ،جس میں شاہ محمودقریشی نے سری لنکن ہم منصب سے سیالکوٹ واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

    وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستانی قیادت اس بات کو یقینی بنائے گی، واقعے میں ملوث تمام ملزمان کوکیفرکردارتک پہنچائیں۔

    یاد رہے سیالکوٹ واقعے کی ابتدائی رپورٹ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کردی گئی ہے، رپورٹ میں کہا گیا کہ کچھ غیرملکی کمپنیوں کے وفد نے فیکٹری کا دورہ کرنا تھا ، جس پر فیکٹری منیجرنےکہا سب مشینیں صاف ہونی چاہئیں جبکہ مشین پر لگے اسٹیکر ہٹانے کا کہا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ گرفتارفیکٹری ورکرزکا دعوی ٰہے اسٹیکر پرمذہبی تحریر تھی، بادی النظرمیں اسٹیکر کو بہانہ بنا کر ورکرر نے منیجر پر حملہ کیا، ورکرز پہلے ہی منیجر کے ڈسپلن اورکام لینے پر غصے میں تھے، واقعے سے قبل کچھ ورکرز کو کام چوری اور ڈسپلن توڑنے پر فارغ بھی کیا گیا۔