Tag: سیالکوٹ واقعے

  • عمران خان کا سیالکوٹ واقعے کا نوٹس ، پارٹی قائدین  کو اہم ہدایت جاری

    عمران خان کا سیالکوٹ واقعے کا نوٹس ، پارٹی قائدین کو اہم ہدایت جاری

    اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سیالکوٹ میں ریاستی طاقت کے استعمال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہم قائدین کو فوری سیالکوٹ پہنچنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سیالکوٹ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ریاستی طاقت کے استعمال پر افسوس کا اظہار کیا۔

    عمران خان نے پارٹی کے اہم قائدین کو فوری سیالکوٹ پہنچنے کی ہدایت کردی ، جس کے بعد شفقت محمود، فواد چوہدری اور دیگر رہنما سیالکوٹ کیلئے روانہ ہوگئے ہیں۔

    دوسری جانب سیالکوٹ کی صورتحال پر عمران خان نے ہنگامی اجلاس بنی گالہ میں طلب کرلیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت اجلاس میں شریک ہوگی،اجلاس میں ملکی سیاسی اور سیالکوٹ کی صورتحال کا جائزہ لیا جائےگا۔

    عمران خان موجودہ صورتحال پر مرکزی قیادت سے مشاورت کریں گے اور آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔

    یاد رہے آج صبح پولیس نے سیالکوٹ میں پی ٹی آئی کی جلسے کی تیاری میں مصروف کارکنوں پر دھاوا بول دیا اور اسٹیج سے کرسیاں سمیت دیگرسامان اٹھا کر پھینک دیا۔

    تحریک انصاف کے کارکنوں سے پنڈال خالی کرانے کیلئے پولیس کی آنسو گیس اورلاٹھی چارج کیا، جس کے باعث کئی کارکن زخمی ہوگئے۔

    پولیس نےکرین کی مدد سےاسٹیج ہٹانے کی کوشش کی تو کارکنان سامنےآگئے اور مزاحمت پر عثمان ڈارسمیت متعدد کارکنان کو گرفتار کرکے ساتھ لے گئے۔

  • سیالکوٹ واقعے کے ملزمان کا روزانہ کی بنیاد پر ٹرائل کا فیصلہ

    سیالکوٹ واقعے کے ملزمان کا روزانہ کی بنیاد پر ٹرائل کا فیصلہ

    لاہور : پنجاب حکومت نے سیالکوٹ واقعے کے ملزمان کا روزانہ کی بنیاد پر ٹرائل کا فیصلہ کرتے ہوئے ملزمان کاچالان 14دن میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرقانون پنجاب کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائےلااینڈ آرڈر کا اجلاس ہوا ، جس میں سیالکوٹ واقعے کے ملزمان کا وزانہ کی بنیاد پر ٹرائل کا فیصلہ کرلیا اور ملزمان کاچالان 14دن میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

    اجلاس میں سیالکوٹ اور فیصل آباد واقعات کی شدید مذمت کی گئی جبکہ تمام ڈویژنل آر پی اوز اور کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے بریفنگ دی۔

    آر پی او گوجرانوالہ نے سیالکوٹ واقعے پر پیشرفت،گرفتاریوں پر بریفنگ دی ، جس کے بعد وزیر قانون نے سیالکوٹ واقعےکا چالان 10دن کےاندر پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

    راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ محکمہ پراسیکیوشن خصوصی سیل بنا کر روزانہ مانیٹرنگ کرے۔

    اجلاس میں سیالکوٹ واقعہ کی روزانہ جیل ٹرائل کرانے پر غوروخوض کیا گیا جبکہ فیصل آباد واقعےمیں ملوث ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کردی۔

    اجلاس میں جعلی نمبر پلیٹس، پولیس لائٹ، کالے شیشے ،بمپر فلیش لائٹ کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم بھی دیا گیا جبکہ نئےصوبائی کنٹرول روم 911 کے پنجاب سیف سٹی میں قیام کیلئے مشاورت کی گئی۔

  • وفاقی کابینہ  کا سیالکوٹ واقعے میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

    وفاقی کابینہ کا سیالکوٹ واقعے میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اراکین نے سیالکوٹ واقعے میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

    ذرائع نے کہا وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سیالکوٹ سانحہ پر بھی بریفنگ دی گئی ، جس پر کابینہ اراکین نے سیالکوٹ واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ایسے واقعات ملک کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں۔

    کابینہ اراکین نے مطالبہ کیا کہ سیالکوٹ واقعے میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔

    ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ کا 17 نکاتی ایجنڈے پر غور کیاگیا ، جس میں افغانیوں کوتیسرے ملک جانے کیلئے زمینی یافضائی راستہ دینے کا معاملہ مؤخر کردیا گیا۔

    کابینہ نےگیپکو اور ٹیسکو کے سی ای اوز کی تعیناتی اور پیٹرول پر ڈیلر مارجن میں اضافے کی منظوری دے دی۔

  • سیالکوٹ واقعے کی ابتدائی رپورٹ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال

    سیالکوٹ واقعے کی ابتدائی رپورٹ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب کو سیالکوٹ واقعے کی ابتدائی رپورٹ ارسال کردی گئی ، جس میں بتایا گیا گرفتارفیکٹری ورکرزکا دعوی ٰہے اسٹیکر پرمذہبی تحریر تھی، بادی النظرمیں اسٹیکرکوبہانہ بناکر ورکر ز نے منیجرپرحملہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ واقعے کی ابتدائی رپورٹ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کردی گئی ہے، رپورٹ میں کہا گیا کہ کچھ غیرملکی کمپنیوں کے وفد نے فیکٹری کا دورہ کرنا تھا ، جس پر فیکٹری منیجرنےکہا سب مشینیں صاف ہونی چاہئیں جبکہ مشین پر لگے اسٹیکر ہٹانے کا کہا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ گرفتارفیکٹری ورکرزکا دعوی ٰہے اسٹیکر پرمذہبی تحریر تھی، بادی النظرمیں اسٹیکرکوبہانہ بناکر ورکر ز نے منیجرپرحملہ کیا، ورکرز پہلے ہی منیجر کے ڈسپلن اورکام لینے پر غصے میں تھے، واقعےسےقبل کچھ ورکرزکوکام چوری اورڈسپلن توڑنےپرفارغ بھی کیاگیا۔

    رپورٹ کے مطابق مارپیٹ کا واقعہ صبح11بجےکےقریب شروع ہوا ، 11بجکر25منٹ پرپولیس کواطلاع ملی،3اہلکارموقع پر پہنچے، ہجوم زیادہ اورٹریفک جام ہونے پر پولیس کی نفری تاخیر سے پہنچی، واقعے کے وقت فیکٹری مالکان غائب ہوگئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرقانون پنجاب کی زیرصدارت اجلاس میں رپورٹ فائنل کی گئی، مقتول کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرا کر سری لنکا بھجوایا جائے گا ، واقعے سے متعلق 120 افراد گرفتار ہو چکے ہیں۔