Tag: سیام فام ہلاک

  • امریکا میں سیاہ فام کی ہلاکت پر ڈیرن سیمی بول پڑے

    امریکا میں سیاہ فام کی ہلاکت پر ڈیرن سیمی بول پڑے

    سینٹ لوسیا: ویسٹ انڈیز ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے امریکی پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام کی ہلاکت پر غم وغصے کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ڈیرن سیمی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سیام فام جارج فلائیڈ کےحق میں آواز بلند کر دی۔

    ویسٹ انڈیز کو دو مرتبہ 2 ٹوینٹی کا عالمی چیمپیئن بنوانے والے ڈیرن سیمی نے اپنے پیغام میں کہا کہ معاشرتی نا انصافی اور نسل پرستانہ تشدد کو ختم کرنا چاہیے۔

    ڈیرن سیمی نے امریکی پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام کی ہلاکت پر غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طویل عرصے سے سیاہ فام افراد کو معاشرتی نا انصافیوں کا سامنا ہے، اگر آپ مجھے اپنے ایک ساتھی کی حیثیت سے دیکھتے ہیں تو آپ کو جارج فلائیڈ بھی نظر آئے، کیا آپ اس کے لیے اپنی حمایت دکھا کر اس تبدیلی کا حصہ بن سکتے ہیں۔

    امریکا میں سیاہ فام کی دردناک موت پولیس افسران کو لے ڈوبی

    یاد رہے کہ 25 مئی کو امریکی ریاست مینیسوٹا کے شہر مینی پولس میں ایک سفید فام اہل کار ڈیرک شوین نے سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کو اس کی گاڑی سے اتار کر ہاتھ پیچھے ہتھکڑی سے باندھے اور پھر زمین پر گرا کر گھٹنے سے اس کی گردن اس وقت تک دباتا رہا جب تک اس کی سانس رک نہیں گئی۔

  • امریکامیں پولیس کی فائرنگ،14 سالہ لڑکا ہلاک

    امریکامیں پولیس کی فائرنگ،14 سالہ لڑکا ہلاک

    لاس اینجلس: امریکی شہر لاس اینجلس میں پولیس نے 14 سالہ مسلح لڑکے کو مشکوک جان کر فائرنگ کرکے ہلاک کردیا.

    تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا،جب پولیس لاس اینجلس کے علاقے میں توڑ پھوڑ کے واقعے کی تحقیقات کر رہی تھی.

    پولیس کا کہنا تھا کہ مسلح نوجوان نے پہلے پولیس پر فائرنگ کی،جس کے بعد پولیس آفیسرز نے جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوا،جبکہ پولیس نے اس کی بندوق قبضے میں لے لی.

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہیں شبہ ہے کہ جیسی رومیرو کے نام سے شناخت کیا جانے والا مشتبہ نوجوان بھی اس گینگ میں شامل تھا،جس نے یہ توڑ پھوڑ کی.

    پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے نوجوان کی والدہ ٹیریسا ڈومنگوز نے پولیس کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ان کا بیٹا ایک اچھا لڑکا تھا اور اس نے کوئی غلط کام نہیں کیا تھا.

    یاد رہےکہ گزشتہ ماہ ریاست مینسوٹا میں پولیس اہلکار نے ایک اور سیاہ فام شخص کو ہلاک کر دیا تھا،سیاہ فام شخص کو اُس وقت گولی مار کر ہلاک کیا گیا جب وہ گاڑی سے اپنا ڈرائیونگ لائسنس نکال رہے تھے.DALLAS-POST-4

    *امریکہ میں پولیس کی فائرنگ سے سیاہ فام شہری ہلاک

    یاد رہے کہ رواں سال جولائی میں امریکی ریاست لوزیانا اور منیسوٹا میں پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں دو سیاہ فام باشندوں کی ہلاکت کے واقعات بھی پیش آئے تھے.

    *امریکی سیاہ فام کی ہلاکت، احتجاجی مظاہرے کے دوران 5 پولیس اہلکار ہلاک

    واضح رہے کہ سیاہ فاموں کی ہلاکت کے بعد پولیس پر حملوں میں تیزی آگئی تھی اور پولیس پر حملے کے متعدد واقعات میں کئی پولیس اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے تھے۔

  • امریکہ میں پولیس کی فائرنگ سے سیاہ فام شہری ہلاک

    امریکہ میں پولیس کی فائرنگ سے سیاہ فام شہری ہلاک

    لوزیانا: امریکی ریاست لوزيانا میں پولیس کی جانب سے فائرنگ میں ایک سیاہ فام شخص ہلاک، سیاہ فام کی ہلاکت پر مظاہرین کی جانب سے احتجاج کیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست لوزيانا میں پولیس کی جانب سے فائرنگ میں ایک سیاہ فام شخص ہلاک،سیاہ فام شخص کی ہلاکت کا یہ واقعہ منگل کو ریاست لوزیانا کے دارالحکومت بیٹن روگ میں پیش آیا.

    اس واقع کے خلاف مظاہرین نے قریبی سٹرکوں کو بند کر دیا جس کے بعد پولیس نے مظاہرین جن کی تعداد دو سو کے قریب تھی انہیں وہاں سے ہٹا دیا تاہم منتظمین کا کہنا ہے کہ وہ بعد میں سٹی ہال کے سامنے اکھٹا ہوں گے.

    یاد رہے کہ یہ واقعہ امریکہ میں افریقی امریکیوں کی پولیس کی جانب سے ہونے والی ہلاکتوں کے بعد بڑھتی ہوئے تناؤ کے بعد سامنے آیا ہے.

    امریکہ میں پولیس کی جانب سے ایک اندازے کے مطابق ہر سال ایک ہزار افراد ہلاک ہو جاتے ہیں جن میں زیادہ تر سیاہ فام امریکی ہوتے ہیں.

    واضح رہے کہ اس واقعہ میں ملوث دو پولیس افسران کو انتظامی رخصت پر بھیج دیا گیا.