Tag: سیاچن

  • جنگی محاذ سیاچن پر پہلی بار خاتون فوجی افسرتعینات

    جنگی محاذ سیاچن پر پہلی بار خاتون فوجی افسرتعینات

    سری نگر: بھارت نے شمالی قراقرم سلسلہ کوہ میں واقع دنیا کے سب سے اونچے جنگی محاذ سیاچن پر پہلی خاتون فوجی افسر تعینات کردی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق کیپٹن شیوا چوہان کو سیاچن گلیشیر پر کمار پوسٹ پر تعینات کیا گیا ہے، کیپٹن شیوا کو دنیا کے بلند ترین محاذ جنگ پر تعیناتی سے قبل خصوصی ٹریننگ دی گئی ہے۔

    کیپٹن شیوا چوہان کا تعلق بھارتی ریاست راجھستان سے ہے۔ انہوں نے سول انجنیرنگ کی ڈگری حاصل کی ہے اور مئی 2021 کو بھارتی فوج میں شمولیت اختیار کی تھی۔

  • سیاچن میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

    سیاچن میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

    راولپنڈی : سیاچن میں پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا ، جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹ شہید ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر دوران پرواز سیاچن میں حادثے کا شکار ہوگیا ، حادثےمیں دونوں پائلٹ میجرعرفان اور میجر راجا ذیشان شہید ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سرچ اینڈ ریسکیو کیلئے فوج کے جوان اور ہیلی کاپٹر جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ سال دسمبر میں آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر حادثے کے نتیجے میں 2 میجرز سمیت 4 فوجی شہید ہوگئے تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر گرنے کا حادثہ شہیدسپاہی عبدالقدیرکاجسدخاکی اسکردومنتقل کرنےکےدوران پیش آیا تھا۔

    شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق حادثے کے نتیجے میں پائلٹ میجر محمد حسین، معاون پائلٹ میجر ایاز حسین، نائک انضمام عالم اور سپاہی محمد فاروق نے جام شہادت نوش کیا تھا۔

  • وطن کے دفاع میں جان دینے سے بڑی کوئی قربانی نہیں،آرمی چیف

    وطن کے دفاع میں جان دینے سے بڑی کوئی قربانی نہیں،آرمی چیف

    سیاچن: آرمی چیف قمر باجوہ نے کہا ہے کہ ہماری آزادی شہداء کی مرہون منت ہے اور مادر وطن کے دفاع کے لیے جان کی قربانی سے بڑھ کر کوئی قربانی نہیں ہو سکتی ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے سیاچن کے دورے کے دوران نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئی کہا ہے کہ مشرق کی جانب سے ہر قسم کےخطرات کا موثرجواب دینےکے لیےتیار ہیں۔

    آرمی چیف نے مزید کہا کہ داخلی سیکیورٹی چیلنجز کے باوجود پاک فوج بیرونی خطرات سے غافل نہیں ہے اور سرحد پار دہشت گردوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے۔

    army2

    آرمی چیف نے وطن عزیز کی حفاظت میں جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری آزادی ہمارےشہداکی قربانیوں کی مرہون منت ہیں اور مادروطن کےدفاع کے لیے جان کی قربانی سے بڑھ کرکوئی قربانی نہیں ہوسکتی۔

    army3

    قبل ازیں آرمی چیف نے سیاچن کےدورے کے موقع پر گیاری میں یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور سرد ترین مقام پر دشمنوں کا مقابلہ کرنے پر جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

  • سیاچن : برفانی تودے تلے دبے بھارتی فوجی کو زندہ نکال لیا گیا

    سیاچن : برفانی تودے تلے دبے بھارتی فوجی کو زندہ نکال لیا گیا

    سیاچن : سیاچن میں بھارتی فوج کی جانب سے مردہ قرار دیئے جانے والا فوجی برف کے تودے سے چھ دن بعد زندہ نکل آیا۔

    تفصیلات کے مطابق سیاچن میں برفانی تودے تلے دبے بھارتی فوجی کوزندہ نکال لیا گیا۔ دس بھارتی فوجی چھ روزقبل برفانی تودے تلے دب گئے تھے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق لانس نائیک ہنامن تھاپا چھ ہزار میٹر کی بلندی پر تقریباً آٹھ میٹر برف کے نیچے اپنے نو ساتھیوں سمیت دفن ہوگئے تھے۔

    ہنامن کے علاوہ دیگربھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔ منفی چالیس ڈگری درجہ حرارت میں ریسکیو ٹیم ایک فوجی کو زندہ نکالنے میں کامیاب ہو گئی۔

    بھارتی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ تودے سے نکالے جانے والے فوجی کی حالت تشویشناک ہے۔ برفانی تودہ گذشتہ بدھ کوسیاچن کے شمالی علاقے میں قائم بھارتی فوجی چوکی پرگرگیا تھا۔

  • سیاچن پررہنے والوں کی زندگی پرڈرامہ پیش کردیا گیا

    سیاچن پررہنے والوں کی زندگی پرڈرامہ پیش کردیا گیا

    اسلام آباد: سیاچن پر رہنے والے فوجی جوانوں کی روز مرہ زندگی پر لکھے گئے ڈرامے کو نمائش کے لیے پیش کر دیا گیا۔

    اسٹیج ڈرامہ سیاچن بائیس ہزار فٹ کی بلندی پر واقع دنیا کے بلند ترین محاز کے جنگی حالات زندگی پر انور مقصود کی ایک اورمنفردتحریر ہے ۔

    اسٹیج پر سیاچن کی برف پوش چوٹیاں دیکھنے پر جہاں حاضرین کے بد ن میں خون جمنے لگتا ہے تو وہیں مزاح سے بھر پور با معنی کاٹ دار جملے حاضرین کے خون کو گرما دیتے ہیں ۔

    نوجوان فنکاروں نے اپنے کرداروں سے بھر پور انصاف کرتے ہوئے سیاچن پرپاک فوج کے شب و روز کو ایسی کمال مہارت سے پیش کیا ہے کہ ماحول پر حقیقت کا گماں ہونے لگتاہے، انور مقصود کا کہنا تھا کہ ڈرامہ میں انھوں نے فوجی افسران کی بجائے عام سپاہی کو موضوع بنایا ہے۔

    ڈرامہ میں سیاچن کے کھٹن حالات زندگی کی اسٹیج پر کامیا ب عکاسی کے زریعے سرحدوں کی محافظ پاک فوج کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے ۔

  • انور مقصود کا تحریر کردہ اسٹیج ڈرامہ سیاچن 29 اکتوبر اسلام آباد میں پیش کیا جائے گا

    انور مقصود کا تحریر کردہ اسٹیج ڈرامہ سیاچن 29 اکتوبر اسلام آباد میں پیش کیا جائے گا

    کراچی: بلند ترین محاذ جنگ پر انور مقصود کا تحریر کردہ اسٹیج ڈرامہ سیاچن 29 اکتوبر کو پیش کیا جائے گا۔

    انور مقصود کا تحریر کردہ اسٹیج ڈرامہ سیاچن 29 اکتوبر اسلام آباد کے شہریوں کیلئے پیش کیا جائے گا جبکہ موبی لنک اسٹیج ڈرامے سیاچن کو اسپانسر کر رہا ہے ۔

    ڈرامہ کے مصنف انور مقصود، پروڈیوسر داور محمود اور موبی لنک کے سی سی او عامر ابراہیم نے اسلام آباد میں ڈرامہ سے متعلق مشترکہ نیوز کانفرنس کی ۔

    انور مقصود کا کہنا تھا کہ ڈرامہ میں انھوں نے فوجی افسران کی بجائے عام سپاہی کو موضوع بنایا ہے موبی لنک کے سی سی او عامر ابراہیم کا کہنا تھا کہ اسٹیج ڈرامہ معاشرے کا لازمی جزو ہے اور ثقافت کے فروغ کا اہم ذریعہ ہے موبی لنک ثقافت کے فروغ کیلئے تعاون جاری رکھے گا۔

    Siachen, for the love of Soldiers – Anwar Maqsood

    Siachen, for the love of Soldiers – Anwar MaqsoodDOP: Hajra YaminStoryboard/ Edited by: Osama Mukhtar

    Posted by KopyKats Productions on Monday, October 26, 2015

    Siachen – by Anwar Maqsood

    Posted by KopyKats Productions on Tuesday, October 27, 2015

    ڈرامہ پروڈیوسر داور محمود کاکہناتھاکہ اسلام آباد کے بعد دیگر شہروں کے شائقین کیلئے بھی یہ ڈرامہ پیش کیا جائے گا جبکہ اسلام آباد میں 19 نومبر تک ڈرامہ کے شوز پیش کیئے جائیں گے۔

  • سیاچن پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا, بھارتی وزیراعظم

    سیاچن پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا, بھارتی وزیراعظم

    نئی دہلی : بھارت کے وزیراعظم نریندرمودی کی انتہا پسندی سامنے آگئی ،کارگل کے دورے پر کہہ دیا کہ سیاچن پرکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

    بھارتی وزیراعظم نریندرمودی پاکستان پر وار کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے، مقبوضہ کشمیر اور کارگل کے دورے میں حسب معمول پاکستان دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے کہا کہ پاکستان روایتی جنگ لڑنے کی صلاحیت کھو چکا ہے اس لئے دہشت گردی میں ملوث ہے، سیاچن پرکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، کارگل اورسیاچن پرموجود فوجیوں کو بھرپورمراعات دی جائیں گی۔

    مودی نے ریلی سے خطاب میں کہا کہ سرحدی علاقے بھارت کے لئے بہت اہمیت رکھتے ہیں، انہیں ملک کے دوسرے علاقوں سے جوڑا جائے گا۔

    بھارتی وزیراعظم نے کریڈٹ لیتے ہوئے کہا کہ پہلے کوئی وزیراعظم مقبوضہ کشمیر کا دورہ نہیں کرتا تھا لیکن میں نے دو ماہ میں کشمیر کا دومرتبہ دورہ کیا۔ مودی کا کہنا تھا کہ کشمیرمیں زعفرانی انقلاب لائیں گے۔