Tag: سیاہ فام خاتون

  • ہارورڈ یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی بار سیاہ فام خاتون صدر مقرر

    ہارورڈ یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی بار سیاہ فام خاتون صدر مقرر

    امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی نے تاریخ میں پہلی بار سیاہ فام خاتون کو صدر مقرر کر لیا، کلاڈین گے ہارورڈ یونیورسٹی کی تیس ویں صدر ہوں گی۔

    ہارورڈ یونیورسٹی کی نومنتخب صدر کلاڈین گے کو عدم مساوات، سیاسی رویوں اور شہریت کے امور پر غیر معمولی دسترس ہے۔

    کلا ڈین گے آرٹس اینڈ سائنس فیکلٹی کی ڈین بھی رہ چکی ہیں اور وہ امریکی ریاست ہیٹی سے تعلق رکھنے والی نرس کی بیٹی ہیں۔

     رپورٹس کے مطابق وہ یکم جولائی دوہزار تئیس سے اپنی ذمہ داریاں سنھالیں گی۔

  • شکاگو کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سیاہ فام خاتون میئر منتخب

    شکاگو کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سیاہ فام خاتون میئر منتخب

    شکاگو سٹی : امریکا کے شہر شکاگو کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 56 سالہ سیاہ فام لاری لائٹ فٹ اکثریتی ووٹ حاصل کر کے شہر کی میئر بن گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق شکاگو آبادی کے لحاظ سے امریکہ کا تیسرا بڑا شہر مانا جاتا ہے، اسکا نمبر نیویارک اور لاس اینجلس کے بعد آتا ہے، لاری لائٹ فٹ کا مقابلہ 72سالہ افریقی نڑاد ٹونی بریک کوئنکول سے تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ لائٹ فٹ شکاگو پولیس بورڈ آرگنائریشن کی چیئرپرسن رہ چکی ہیں، سیاسی سرگرمیوں سے انکا کوئی رشتہ ناتہ نہیں تھا جبکہ بریکونکول 2 عشرے تک شکاگو کونسل کی رکن رہ چکی ہیں اور تجربہ کار سیاستدانوں میں انکا شمار ہوتا ہے۔

    امریکہ کی ایک ریسرچ آرگنائزیشن کا کہنا تھا کہ افریقی نڑاد خواتین امریکہ کے 200 بڑے شہروں میں سے 6 کی بلدیاتی کونسلوں کی چیئرپرسن کے طور پر کام کررہی ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ لائٹ فٹ اور بریکونکول نے فروری 2019ء کے دوران ہونے والے انتخابات کے پہلے راﺅنڈ میں بھاری ووٹ حاصل کئے تھے۔

    مزید پڑھیں : سان فرانسسکو کی پہلی سیاہ فام خاتون میئر سے ملیے

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ انتخابات میں 14 امیدوار شامل تھے، لائٹ فٹ 20 مئی کو حلف وفا داری اٹھائیں گی، ان سے شکاگو کے میئر رام ایمانول حلف لیں گے اور وہ ستمبر میں ہی اعلان کرچکے تھے کہ آئندہ انتخاب نہیں لڑیں گے۔

    امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ 56 سالہ لائٹ فٹ شکاگو کی تاریخ میں 56 ویں میئر ہوں گی۔

  • لندن: سیاہ فام خاتون سے بد اخلاقی کرنے والے متعصب شخص نے معافی مانگ لی

    لندن: سیاہ فام خاتون سے بد اخلاقی کرنے والے متعصب شخص نے معافی مانگ لی

    لندن : بارسلونا سے برطانیہ جانے والی پرواز میں سیٹ کے معاملے پر بزرگ خاتون سے بد اخلاقی کرنے والے مسافر نے معافی مانگ لی تاہم متاثرہ خاتون معاف کرنے سے انکار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی فضائی کمپنی رائن ایئر میں سیاہ فام خاتون سے غیر اخلاقی رویہ اختیار کرنے والے مسافر نے خاتون اپنے رویے پر معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ ’میں نسل پرست نہیں ہوں‘۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ دیوڈ میشہر 19 اکتوبر کو بارسلونا سے اسٹنس ٹید آنے والے پرواز میں سفر کررہے تھے، جس دوران انہوں نے بزرگ خاتون ڈیلسی گائلی نامی خاتون کی بے عزتی کی تھی۔

    مقامی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈیوڈ نے بتایا کہ ’میں نسل پرست نہیں ہوں لیکن کچھ لمحوں کے لیے مجھے غصّہ آجاتا ہے‘۔

    ڈیوڈ میشہر کا کہنا ہے کہ ڈیلسی گائلی نامی بزرگ خاتون سے سیٹ کے معاملے پر تنازعہ ہوا تھا۔

    Ryanair racism

    مقامی میڈیا کے مطابق ڈیوڈ نے بتایا کہ ’میں غصّے میں آگیا اور انہیں نشت سے اٹھنے کا کہا، میں نسل پرست کا متعصب شخص نہیں ہوں شاید اس وقت میں بے قابو ہوگیا تھا‘۔

    دوسری جانب 77 سالہ خاتون ڈیلسی گائلی اور ان کی بیٹی کارلو نے مذکورہ برطانوی شہری کی مذرت کو منسوخ کردیا ہے۔

    برطانوی خبر رساں ادارے نے متاثرہ خاتون سے پوچھا کہ آپ نے ڈیوڈ کو معاف کردیا تو ان کا کہنا تھا کہ ’میرا نہیں خیال‘۔ آپ کو بھول کر معاف کردینا چاہیے لیکن جو اس نے میرے ساتھ کیا اسے بھولنے کے لیے طویل وقت درکار ہے۔

  • امریکا میں پولیس کا سیاہ فام خاتون پر بہیمانہ تشدد، ویڈیو منظرعام پر

    امریکا میں پولیس کا سیاہ فام خاتون پر بہیمانہ تشدد، ویڈیو منظرعام پر

    ٹیکساس : امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک سیاہ فام اسکول ٹیچر کے ساتھ ایک سال قبل ہونے والی پولیس گردی کی ویڈیو منظر عام آنے کے بعد امریکا بھر میں شدید رد عمل سامنے آرہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا میں سیاہ فام افراد کے ساتھ پولیس گردی کا واقعہ کوئی نئی بات نہیں، ایک سال قبل ٹیکساس کے شہرآسٹن میں ایک سفید فام پولیس اہلکار کی سیاہ فام خاتون ٹیچر کو زدو کوب اور تعصب پر مبنی جملے کہنے کی ویڈیو منظر عام آنے پر امریکا بھر میں شدید رد عمل سامنے آرہا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سفید فام پولیس اہلکار کس طرح ایک سیاہ فام نہتی خاتون کو زدو کوب کر رہا ہے۔ سفید فام پولیس اہلکار نے نہ صرف خاتون کو بری طرح زمین پر پچھاڑا بلکہ گرفتار کرنے کے بعد اس سے پوچھا کہ سفید فام افراد سیاہ فام افراد سے کیوں خوف کھاتے ہیں؟

    ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد پولیس چیف نے معذرت کرتے ہوئے واقعے کے شفات تحقیقات کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ پولیس پولیس گردی کا شکار ہونے والی سیاہ فام خاتون اسکول ٹیچر برائن کنگ کا کہنا ہے کہ اس واقعے پر وہ آج بھی خوفزد ہ ہیں۔

    واضح رہے کہ امریکا میں سفید فام پولیس اہلکاروں کا سیاہ فام افراد کے ساتھ ناروا سلوک ایک عرصے سے بحث کا شکار ہے ۔

    اس معاملے پر کمیونٹی کے بڑے رہنماؤں سمیت امریکی صدر براک اوباما بھی اپنے شدید تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں لیکن اس کے باوجود تاحال پولیس گردی کے واقعات میں کوئی کمی نہیں آرہی۔