Tag: سیاہ لباس

  • عائزہ خان جلنے سے بال بال بچ گئیں، ویڈیو وائرل

    عائزہ خان جلنے سے بال بال بچ گئیں، ویڈیو وائرل

    فوٹو شوٹنگ کے دوران عائزہ خان جلنے سے بال بال بچ گئیں، مذکورہ واقعے کی ویڈیو اداکارہ نے خود سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

    اداکارہ عائزہ خان نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُنہیں سیاہ لباس میں سمندر کنارے سیاہ گھوڑے کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے، ویڈیو غالباً اداکارہ کی نئی فوٹو شوٹ کی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عائزہ خان گھوڑے کے ساتھ بے دھیانی میں آگ کے قریب پہنچ جاتی ہیں جیسے اداکارہ کا بازو مشعل کی لکڑی سے ٹکراتا ہے وہ زور سے چیخ کر پیچھے ہٹتی ہیں۔

    اس پوسٹ کے کیپشن میں عائزہ خان نے لکھا کہ ’عائزہ خان کے جلنے سے بال بال بچنے کی دوسری قسط، لیکن کم از کم میں نے گھوڑے کو نقصان پہنچنے سے بچالیا‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

    واضح رہے کہ عائزہ خان سے اس سے قبل ڈرامہ ‘’جانِ جہاں‘ میں بھی وہ حادثے کا شکار ہونے سے بچ گئی تھیں۔

  • ’’جب کشمکش کا شکار ہوں تو سیاہ لباس زیب تن کریں‘‘

    ’’جب کشمکش کا شکار ہوں تو سیاہ لباس زیب تن کریں‘‘

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی شوخ و چنچل اداکارہ راحت غنی نے اپنی نئی تصاویر شیر کی ہیں جس پر مداح انھیں سراہتے نظر آرہے ہیں۔

    سوشل میدیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ماڈل و اداکارہ راحت غنی نے تصاویر شیئر کیں جس میں وہ سفید شرٹ کے اوپر سیاہ اپر پہنے کافی خوبصورت اور پرکشش نظر آرہی ہیں۔

    راحت غنی نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’جب آپ کشکمکش کا شکار ہوں تو سیاہ لباس زیب تن کریں۔‘

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by RaHaT GhaNi (@rahatghani3)

    اداکارہ نے گزشتہ دنوں ڈرامہ سیریل ’عداوت‘ کے سیٹ سے اداکار سید جبران کے ساتھ مایوں کی ویڈیو شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔

    راحت غنی سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ راحت غنی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’احسان فراموش‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جسے مداحوں کی جانب سے سراہا گیا تھا۔

    راحت غنی ڈرامہ سیریل ’عداوت‘ میں ’عنبر‘ کا کردار نبھا رہی ہیں جن کی سید جبران (اسجد) کے ساتھ منگنی ٹوٹ گئی تھی اور اسجد کی شادی ماریہ (شازیل شوکت) سے ہوگئی۔