Tag: سیاہ کاری

  • جواں سالہ لڑکی  کو سیاہ کاری کے الزام میں قتل کردیا گیا

    جواں سالہ لڑکی کو سیاہ کاری کے الزام میں قتل کردیا گیا

    سکھر : جواں سالہ لڑکی کو سیاہ کاری کے مبینہ الزام میں قتل کر کے لاش کچے کے بند کے قریب پھینک دی گئی، شوہر اور بھائیوں نے مل کر لڑکی کو قتل کیا۔

    تفصیلات کے مطابق سکھر میں نوجوان لڑکی کو سیاہ کاری کے الزام میں قتل کردیا گیا، سائٹ تھانے کی حدود میں 23 سالہ عابدہ زوجہ رشید میرانی کو اس کے شوہر اور بھائیوں نے سیاہ کاری کے الزام میں تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا اور بعدازاں لاش رنگ روڈ کے قریب کچے میں پھینک دی۔

    پولیس نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر سائٹ تھانے کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اسپتال منتقل کیا، لڑکی کی شناخت 23 سالہ عابده زوجہ رشید ميراني کے طور پر ہوئی ہے۔

    ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ملزمان نے لڑکی کو گلا گھونٹ کر قتل کیا ہے اور ملزمان پیرزادہ باغ کے رہائشی ہیں اور واقعے کے بعد گھر خالی کر کے فرار ہوگئے ہیں۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ مقتولہ کے والد عبدالستار میرانی لاش وصول کرنے کے لیے اسپتال پہنچ چکے ہیں تاہم لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرگرم عمل ہے۔

  • بھائی نے بہن کا گلا گھونٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا

    بھائی نے بہن کا گلا گھونٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا

    شکار پور: بھائی نے سیاہ کاری کے الزام میں بہن کا گلا گھونٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    تفصیلات کے مطابق شکار پور کے نواحی گاؤں سیف الدین شر میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں بھائی نے بہن کا گلا گھونٹ کر قتل کر دیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے شادی شده بہن بشیرا خاتون کو سیاه کاری کے الزام میں قتل کیا، بہن کو قتل کرنے کے بعد ملزم جائے وقوع سے فرار ہوگیا، جبکہ مقتولہ کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    اس سے قبل 30 اکتوبر کو نصیرآباد کے علاقے پ تھانہ فلیجی کی حدود بانڑی میں غیرت کے نام پر ایک عورت اور اس کے مبینہ آشنا نصیب اللہ کو مو ت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا۔

    ملزمان واردات کے بعد فرار ہو گئے تھے جبکہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو سول اسپتال منتقل کردیا تھا۔

  • سیاہ کاری کا الزام : باپ نے بیٹی کو قتل کردیا

    سیاہ کاری کا الزام : باپ نے بیٹی کو قتل کردیا

    بولان :باپ نے ساتھیوں سے ساتھ مل کر بیٹی کو سیاہ کاری کے الزام میں قتل کردیا تاہم پولیس نے 15سالہ نوجوان رب نواز کو قتل ہونے سے بچالیا۔

    تفصیلات کے مطابق بولان کے علاقے گیشتری میں 12 سے 13 سالہ لڑکی کو سیاہ کاری کے الزام میں قتل کردیا گیا۔

    پولیس نے بتایا کہ ملزم حاصل خان نے ساتھیوں کیساتھ ملکربیٹی کو قتل کیا، ملزمان رب نواز کوقتل کرنےوالے تھےکہ اطلاع ملنے پرمچھ پولیس موقع پرپہنچ گئی۔

    پولیس نےسیاہ کاری کے الزام میں 15سالہ نوجوان رب نواز کو قتل ہونے سے بچالیا، پہاڑی علاقے میں مچھ پولیس کی نفری پہنچنے پر ملزمان لڑکے کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

    ایس ایچ او مچھ نے بتایا لڑکےرب نوازکی گردن پرزخم کےنشانات موجودہیں تاہم ملزمان کے خلاف مزید کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

  • گھوٹکی: دو کم سن بچیوں کو ونی کرنے کا جرگہ، شریک ملزم گرفتار

    گھوٹکی: دو کم سن بچیوں کو ونی کرنے کا جرگہ، شریک ملزم گرفتار

    گھوٹکی: اے آر وائی نیوز کی خبر پر پولیس نے نوٹس لیتے ہوئے گھوٹکی میں دو کم سن بچیوں کو ونی کرنے والے جرگے کے ایک شریک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی میں مقامی جرگے نے دو کم سن بچیوں کو ونی کر دیا تھا، اے آر وائی نیوز کی خبر پر ایس پی گھوٹکی نے نوٹس لے کر ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

    [bs-quote quote=”جرگے کا حکم نہ ماننے پر متاثرہ خاندان کو گاؤں سے بے دخلی کی دھمکی” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزم نے کم عمر لڑکے ذوالفقار کھوسو پر سیاہ کاری کا الزام عائد کیا تھا۔

    الزام پر گھوٹکی کے با اثر وڈیرے نے اپنی عدالت لگا لی، برادری کا جرگہ بلا کر کم عمر لڑکے کی دو سات اور آٹھ سالہ بہنوں کو ونی کرنے اور 7 لاکھ روپے جرمانے کا حکم دیا۔

    گھوٹکی پریس کلب پر متاثرہ خاندان کا احتجاج کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انھیں حکم نہ ماننے پر گاؤں سے بے دخلی کی دھمکی دی جا رہی ہے۔

    خیال رہے کہ صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی میں کاروکاری اور ونی جیسے جاہلانہ رسوم پر اب بھی باقاعدہ عمل در آمد کیا جاتا ہے، 12 جون 2017 کو بھی چیف جسٹس ثاقب نثار نے تین سالہ بچی کے ونی کیس کا از خود نوٹس لیا تھا۔


    یہ بھی پڑھیں:  جی ڈی اے کی وزیرِ اعظم کو گھوٹکی جلسے میں شرکت کی دعوت، وزیرِ اعلیٰ سندھ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ


    اگست 2017 میں بھی گھوٹکی میں پنچایت نے ایک نوجوان کی پسند کی شادی پر اس کی 7 سالہ بہن کو ونی کر دیا تھا، جب کہ مارچ 2015 میں زمین کے تنازعے پر جرگے نے دو سالہ بچی کو ونی کر دیا تھا۔

    جرگے کے قانون کے مطابق اگر ونی کیے جانے والے بچوں کے خاندان جرگے کا حکم نہ مانے تو انھیں علاقہ بدر کر دیا جاتا ہے۔