Tag: سیب

  • آدھی رات کو بھوک مٹانے کے لیے کیا کھایا جائے؟

    آدھی رات کو بھوک مٹانے کے لیے کیا کھایا جائے؟

    رات کو دیر تک جاگنے کے باعث آدھی رات کو بھوک لگنا ایک عام بات ہے لیکن یہ صحت کے لیے ایک مضر عادت ہے۔ آدھی رات کو کھانا موٹاپے اور دیگر بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے۔

    یہ امکان اس صورت میں اور بھی بڑھ جاتا ہے جب آدھی رات کو جنک فوڈ سے بھوک مٹائی جائے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ رات کو جلدی سونا اچھی صحت کی کنجی ہے لیکن اگر کسی وجہ سے آپ رات دیر تک جاگنے کے عادی ہیں تو آدھی رات کو بھوک مٹانے کے لیے صحت مند غذاؤں کا انتخاب کرنا چاہیئے۔

    یہاں کچھ ایسی ہی صحت مند اشیا بتائی جارہی ہیں جو آدھی را ت کو بھوک لگنے کی صورت میں کھائی جاسکتی ہیں۔

    :سیب

    h4

    روزانہ سیب کھانا تو ویسے بھی ڈاکٹر سے محفوط رکھتا ہے۔ اگر دن بھر آپ کو ٹھیک سے کھانا کھانے اور اپنی صحت کا خیال رکھنے کا موقع نہیں مل پاتا تو آدھی رات کو لگنے والی بھوک کا فائدہ اٹھائیں اور ایک سیب کھائیں۔

    :دہی

    h3

    آدھی رات کو دہی کھانا بھی مفید ہے لیکن یہ دہی بغیر چینی کا سادہ ہونا چاہیئے۔ فلیورڈ یوگرٹ آپ کی صحت پر منفی اثرات مرتب کرسکتا ہے۔

    :گاجر

    h1

    گاجر آنکھوں اور جلد کے لیے فائدہ مند ہے۔ آدھی رات کو کام کے دوران گاجر کھانا یا گاجر کا جوس بے شمار فائدے دے سکتا ہے۔

    :پنیر

    h5

    آدھی رات کو پنیر بھی کھایا جاسکتا ہے لیکن ضروری ہے کہ وہ کم چکنائی والا ہو۔ کم چکنائی کے پنیر سے بنی اشیا صحت کے لیے بہترین ہیں۔

    :کیلا

    h2

    پوٹاشیم اور آئرن سے بھرپور کیلا نظام ہضم اور بالوں کی صحت کے لیے موزوں ترین غذا ہے۔ آدھی رات کو لگنے والی بھوک مٹانے کے لیے کیلے سے بہتر کوئی غذا نہیں ہے۔

  • پنجاب میں کیلے ، کھجور اور سیب کی قلت محکمہ زراعت کا الرٹ جاری

    پنجاب میں کیلے ، کھجور اور سیب کی قلت محکمہ زراعت کا الرٹ جاری

    لاہور: پنجاب حکومت رمضان میں اشیائے خوردو نوش کی پلاننگ کرنے میں ناکام ہو گئی، ماہ مبارک میں کیلے اور کھجور کی قلت کا خدشہ ہے۔

    پنجاب میں کیلے ، کھجور اور سیب کی قلت کے باعث محکمہ زراعت نے الرٹ جاری کر دیا، رمضان المبارک میں کیلے، کھجور اور سیب کی مانگ پوری کرنے میں مشکلات ہو سکتی ہیں۔

    رمضان میں پھلوں کی دستیابی میں ضرورت سے75فیصد کمی کا خدشہ ہے، رمضان سے پہلے ہی کیلے، کھجور اور سیب کی قیمتوں میں اضافہ شروع ہو گیا، پھلوں کی کمی کے باعث قیمتیں چار گنا تک بڑھنے کا اندیشہ ہے، محکمہ زراعت پنجاب نے صوبائی حکومت کو قلت سے آگاہ کر دیا۔

    محکمہ زراعت کے مطابق کیلے کی ضروریات سندھ کی پیداوار سے پوری ہوتی ہیں، مارکیٹ میں کیلے کی قلت ہے اور قیمتیں بھی زیادہ ہیں، ادہر پنجاب حکومت نے اشیاء کی قیمتوں کی مانیٹرنگ کیلئے پروفارما تیار کر لیا، پنجاب بھر کے ماڈل بازاروں کو رمضان بازاروں میں تبدیل کرنے کا حکم دے دیا گیا۔