Tag: سیدقائم علی شاہ

  • ن لیگ کا این اے 122 اور154 سے ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ

    ن لیگ کا این اے 122 اور154 سے ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: ن لیگ نے حلقہ این اے ایک سو بائیس اور ایک سو چوّن سے ضمنی الیکشن لڑنے کا فیـصلہ کرلیا، وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت پارٹی رہنماؤں کے اجلاس میں ایم کیوایم کے استعفوں سے پیدا شدہ صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔

    کپتان کی باؤنسرز کا مقابلہ کرنے کیلئے ن لیگ عوامی عدالت میں جائے گی، وزیراعظم نے ساتھوں سے مشاورت کرلی، اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیرصدارت اعلی سطحٰ کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں ن لیگ نے حلقہ این اے 122 اور 154 سے ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

     وفاقی وزیرپرویزرشید نے اجلاس کے بعد ن لیگ کے ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان کیا،  ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ تحریک انصاف کیخلاف عوامی عدالت میں جانے سے نہیں گھبراتے، عوام نے پہلے بھی ن لیگ پراعتماد کا اظہارکیا۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کو ایم کیوایم سے مذاکرات کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیا اوراس کی رپورٹ بھی پیش کی گئی ۔

    اجلاس میں وزیراعظم نے ایم کیوایم کے مطالبات اورتحفظات پرساتھیوں سے صلاح مشورہ کیا اور مزید مشاورت کیلئے مولانا فضل الرحمان کو بلوالیا ۔

  • ڈی آئی جی حیدرآباد کی کراچی میں موجودگی پررپورٹ طلب

    ڈی آئی جی حیدرآباد کی کراچی میں موجودگی پررپورٹ طلب

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے آئی جی سندھ سے ڈی آئی جی حیدرآباد ثناء اللہ عباسی کی کراچی میں موجودگی پر رپورٹ طلب کرلی ۔

    ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی حیدرآباد ثناء اللہ عباسی ضلع بدین میں سابق وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا کیخلاف مقدمات درج ہونے کے بعد کراچی آگئے تھے۔

     ڈی آئی جی حیدرآباد نے غفلت برتتے ہوئے ذوالفقار مرزا کی گرفتاری کیلئے خود جانے کے بجائے جونیئر افسران کو تعینات کردیا تھا ۔

     ذرائع کا کہنا ہے کہ ثناء اللہ عباسی اپنی محکمہ جاتی ترقی کے سلسلے میں کراچی میں مقیم تھے ۔

  • قائم علی شاہ کی الطاف حسین کو ضمنی الیکشن میں کامیابی پرمبارکباد

    قائم علی شاہ کی الطاف حسین کو ضمنی الیکشن میں کامیابی پرمبارکباد

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ نے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کوفون کرکے انہیں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 کے ضمنی انتخاب میں ایم کیوایم کی شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی ۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ نے الطاف حسین سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ضمنی انتخاب میں بھاری اکثریت سے کامیابی خوش آئند ہے جو ایم کیوایم پرعوام کے اعتمادکی مظہرہے۔

    انہوں نے اس کامیابی پر سابق صدرآصف زرداری کی جانب سے ایم کیوایم کی قیادت اور کارکنوں کومبارکبادپیش کی ۔ الطاف حسین نے وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ کا شکریہ ادا کیا اور انہیں بھی مبارکبادپیش کی۔

    اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کی خیریت بھی دریافت کی۔

  • سید قائم علی شاہ کی نشست پی ایس انتیس خیرپورپرحکم امتناع جاری

    سید قائم علی شاہ کی نشست پی ایس انتیس خیرپورپرحکم امتناع جاری

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ سردار محمد رضا سمیت چار رکنی کمیٹی نے وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ کی نشست پی ایس انتیس خیرپور پرحکم امتناعی جاری کردیا۔

    الیکشن کمیشن نے الیکشن ٹریبونل کو ہدایت کی کہ وہ پی ایس انتیس پر کوئی بھی آرڈر جاری نہ کریں الیکشن کمیشن کے روبرو وزیراعلیٰ سندھ کے وکیل فاروق ایچ نائیک پیش ہوئے ۔

    الیکشن کمیشن نے احکامات تحریری طور پر الیکشن ٹریبونل کراچی کو بھجوادیا۔ خیرپور کے حلقہ پی ایس انتیس پر وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے شکست حاصل کرنے والے امیدوار سید غوث علی شاہ نے الیکشن ٹریبونل میں کامیابی کو چیلنج کر رکھا ہے۔

  • گورنر کے پی کے کا وزیرِ اعلیٰ سندھ کو ٹیلی فون

    گورنر کے پی کے کا وزیرِ اعلیٰ سندھ کو ٹیلی فون

    کراچی: گورنرخیبرپختونخواہ سردارمہتاب نے کراچی میں باجوڑایجنسی کی چھبیس کم سن بچیوں کی موجودگی کانوٹس لیتے ہوئےوزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے ٹیلی فون پررابطہ کیاہے۔

    گورنرخیبرپختونخواہ نے کم سن بچیوں کی کراچی میں موجودگی سے متعلق معلومات حاصل کی ہے اورکہاہے کہ یہ کم سن بچیاں میری اپنی بیٹیاں ہیں ان بچیوں کو کسی ادارے یافردکے حوالے نہیں کیاجائے.

    گورنرخیبرپختونخواہ نے مذیدبتایاکہ ضرورت پڑنے پرتحقیقاتی ٹیم بھی کراچی بھجوائی جائیگی تاکہ اس بات کاپتہ چلاسکیں کہ یہ بچیاں یہاں پرکس طرح پہنچی ہیں۔