Tag: سیدھا چھکا مارنا نہیں آتا!

  • کیسا نمبر ون بیٹر جسے سیدھا چھکا مارنا نہیں آتا! عبدالرزاق بھی بول پڑے

    کیسا نمبر ون بیٹر جسے سیدھا چھکا مارنا نہیں آتا! عبدالرزاق بھی بول پڑے

    سابق اسٹار آل راؤنڈر عبدالرزاق نے قومی ٹیم کے کپتان پر تنقید کے نشتر برسا دیے، بابر اعظم کے سیدھا چھکا مارنے کی صلاحیت پر بھی سوالات اٹھا دیے۔

    ورلڈکپ کے حوالے سے منعقدہ ایک اسپورٹس پروگرام میں شرکت کے دوران عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ ہمارے جتنے بھی لوگ ہیں نمبر ون، لیکن وہ کون سے نمبر ون ہیں کہ جنھیں سیدھا چھکا نہیں مارنا آتا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ آپ دیکھیں بابر جس طرح آؤٹ ہوا ہے آپ اس کی باڈی کا بیلنس چیک کرلیں اور شارٹ چیک کرلیں اور آگے بولر کون ہے نور جو اپنا ڈیبیو کررہا ہے۔

    ان کی بات سن کر پروگرام کے میزبان نے لقمہ دیتے ہوئے کہا کہ ایسا لگ رہا تھا کہ اسپنر نور بہت سالوں سے کھیل رہا ہے۔

    عبدالرزاق نے کہا کہ بابر جس گیند پر آؤٹ ہوئے وہ آؤٹ ہونے والی گیند ہی نہیں تھی۔ ون ڈے میچز میں ایک ایک بال کی بڑی اہمیت ہوتی ہے۔

    قومی کپتان نے افغانستان کے خلاف 92 بالز پر 74 رنز بنائے۔ یہ تین اوورز کا فرق ٹیم کو لے کر بیٹھ گیا۔ اگر افتخار یا شاداب کے پاس اوور زیادہ بچے ہوتے تو ہم زیادہ اسکور کرسکتے تھے۔