Tag: سید خورشید شاہ

  • نیب کی تحقیقات کا طریقہ کارغلط ہے، سید خورشید شاہ

    نیب کی تحقیقات کا طریقہ کارغلط ہے، سید خورشید شاہ

    سکھر: قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نیب کاطریقہ کار غلط ہے، انہوں نے کہا کہ نیب کے حوالے سے وزیراعظم کو ایسی باتیں کرنے کی ضرورت نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق قائدحزب اختلاف سیدخورشیدشاہ نے بھی نیب کی تحقیقات کےطریقہ کار کوغلط قراردیدیا ہے۔ سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نیب کا طریقہ کار غلط ہے اسے ٹھیک کرنیکی ضرورت ہے۔

    قائد حزب اختلاف نے کہا کہ پنجاب میں کارروائیوں پرسیخ پا نہیں ہونا چاہئیے۔ وزیراعظم کو ایسی باتیں کرنیکی ضرورت نہیں۔

    خورشیدشاہ نےپٹھان کوٹ واقعےپر پوچھےگئےایک سوال کے جواب میں حکومت سے مطالبہ کیا کہ پٹھان کوٹ واقعے پر پارلیمنٹ کو بریفنگ دی جائے۔

    اپوزیشن لیڈرکا کہنا تھا کہ ان کےعلم میں نہیں کہ چیئرمین نیب نے وزیر اعظم سےملاقات منسوخ کردی ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ سندھ میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہورہی ہے۔

    شکارپور میں جاری آپریشن کامیاب ہونے کی امید ہے۔ لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ مجھے ذاتی طور پر نیب کے چیئرمین سے کوئی شکایت نہیں ،وزیراعظم نواز شریف اور میں نے نیب چیئرمین کا نام مقرر کیا تھا۔

  • عمران خان اپنی پارٹی کیلئے بڑا خطرہ ہیں، سید خورشید شاہ

    عمران خان اپنی پارٹی کیلئے بڑا خطرہ ہیں، سید خورشید شاہ

    سکھر : پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ الطاف بھائی نے خود کراچی آپریشن کی فوج کو دعوت دی تھی۔

    عمران خان اپنی پارٹی کیلئے بڑا خطرہ ہیں۔ دعا ہے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری سیاست میں آجائیں۔ یہ بات اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے سکھر میں ایک عید ملن پارٹی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان خود اپنی پارٹی کے لئےبہت بڑا خطرہ ہیں کبھی کچھ اور کبھی کچھ کی پالیسی نہیں کرنی چاہئیے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ کرپشن ملک کے کسی بھی صوبے میں ہو کینسر ہے اس کا خاتمہ ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا داعش القاعدہ کا دوسرا نام ہے جو اسلام کا لبادہ پہن کر دین کو بدنام کر نا چاہتا ہے۔ مسلمانوں کو متحد رہنے کی اشد ضرورت ہے۔

  • این اے246 پرغیرجانبدار ہیں، سید خورشید شاہ

    این اے246 پرغیرجانبدار ہیں، سید خورشید شاہ

    لاہور: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ یمن سعودی تنازع پر پارلیمنٹ کی قرارداد قوم کی ترجمانی ہے، متحدہ عرب امارات کے بیان کی حقیقت جاننے کیلئے وزارت خارجہ کے ردعمل کا انتظار ہے۔

    لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا ست گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ منوا کر ایوان میں واپس آئی ہے، اب حکومتی ارکان کی جانب سے تنقید کو وہ درست نہیں سمجھتے۔

    انہوں نے کہا کہ ظفر علی شاہ سینیٹ ٹکٹ نہ ملنے کا افسوس ہے، اسی لئے وہ سپریم کورٹ گئے ہیں۔ سید خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی اصولوں کی بنیاد پر انتخابی دھاندلیوں کے حوالے قائم کمیشن کے سامنے پیش ہونے جا رہی ہے، اس کا مسلم لیگ نون سے دوستانہ تعلقات رہنے یا نہ رہنے کا کوئی تعلق نہیں۔

     سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے خط پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ 8 ماہ تک کہاں رہے، اب انہیں یاد آیا ہے کہ تحریک انصاف کے استعفے منظور ہونے چاہیئیں۔ تحریک انصاف کو نشستوں سے محروم کرنے کے خواہشمند پارلیمنٹ کے قواعد و ضوابط سے لاعلم ہیں یا پھر وہ پوائنٹ سکورنگ کرنا چاہتے ہیں۔

     انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے این اے 246 میں کوئی امیدوار کھڑا نہیں کیا، غیرجانبدار رہیں گے۔ نبیل گبول کے پارٹی قیادت سے رابطوں کا علم انہیں ہی ہو گا۔

  • فوج بھیجنےکافیصلہ حکومت نہیں ریاست کرےگی، خورشید شاہ

    فوج بھیجنےکافیصلہ حکومت نہیں ریاست کرےگی، خورشید شاہ

    سکھر: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سیدخورشیدشاہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کو پارلیمنٹ میں خوش آمدید کہیں گے ۔

    پیپلزپارٹی کے رہنماخورشید شاہ کا کہنا تھا کہ فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت نہیں ریاست کرے گی۔

     پارلیمنٹ کے اجلاس میں مشترکہ فیصلہ نہیں بلکہ اپنا موقف پیش کریں گے۔

     خورشید شاہ کا کہنا تھا پاکستان پہلے ہی افغانستان میں پھنسا ہوا ہے، ہمیں اپنی خود مختاری عزیز رکھنی ہے ۔

    اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ دوسرں کی جنگ میں ہم نے کافی نقصان اٹھایا ہے، لہٰذا آئندہ کوئی بھی اقدام بہت سوچ سمجھ کر اٹھانا چاہیئے۔

  • حکومت یمن کے معاملے پرغیر جانبدار رہے، سید خورشید شاہ

    حکومت یمن کے معاملے پرغیر جانبدار رہے، سید خورشید شاہ

    سکھر : قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہےکہ پاکستان کو یمن کے مسئلے پر غیرجانبدار رہنا چاہئیے۔ان خیالات  کا اظہار انہوں نے سکھر میں میڈیا سےبات چیت کرتےہوئےکیا۔

    سید خورشید شاہ کاکہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی شروع سے یہی پالیسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اتحادبین المسلمین کیلئےکوششیں کرنی چاہئیں۔

    اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ دوسرں کی جنگ میں ہم نے کافی نقصان اٹھایا ہے، لہٰذا آئندہ کوئی بھی اقدام بہت سوچ سمجھ کر اٹھانا چاہیئے۔

    واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے یمن کی صورتحال پر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کےلئے اجلاس آج بدھ کو طلب کیا ہے۔

    اجلاس میں یمن کی موجودہ صورتحال اورحکومت کی حکمت عملی پر مشاورت کی جائے گی، ذرائع کے مطابق تمام جماعتوں کی متفقہ رائے کے بعد اپوزیشن اپنی حکمت عملی وضع کرے گی۔

    اجلاس میں یمن میں محصور پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لئے اقدامات پر بھی غور کیا جائے گا، اجلاس کیلئے آصف زرداری نے اپوزیشن رہنماؤں سے رابطہ شروع کردیا ہے۔

  • حکومت  پی ٹی آئی کے درمیان بہترتعلقات کے  خواہاں ہیں، خورشید شاہ

    حکومت پی ٹی آئی کے درمیان بہترتعلقات کے خواہاں ہیں، خورشید شاہ

    سکھر: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہےکہ تحریک  انصاف نے مذاکرات میں ثالثی کی ہماری پیشکش پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان بہتر تعلقات کے بھی خواہاں ہیں۔

    سید خورشید شاہ نے عمران خان کو مشورہ دیا کہ وہ پارلیمانی سیاست میں فعال کرداراداکریں۔ ان کا کہنا تھا ایم کیو ایم کا سندھ حکومت میں آنا جانا چلتا رہتا ہے اور پیپلزپارٹی سے اس کا اتحاد سینیٹ انتخابات کی وجہ سےہوا ہے۔

    سید خورشید شاہ کا کہنا تھاکہ دہشتگردوں کیخلاف بلاتفریق کارروائی پرپوری قوم متفق ہے۔

  • پیٹرول بحران گورننس کی ناکامی ہے، خورشید شاہ

    پیٹرول بحران گورننس کی ناکامی ہے، خورشید شاہ

    اسلام آباد: قائدِ حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  پیٹرول بحران گورننس کی ناکامی ہے، ہمارے دور میں پیٹرول مہنگا اور بجلی سستی تھی، آج پیٹرول سستا اور بجلی مہنگی ہے۔

    قومی اسمبلی کے اجلاس میں قائدِ حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا، پٹرولیم بحران کو گورننس کی ناکامی قرار دیتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وزارتِ خزانہ نے ٹیکس ریلیز نہ کیا جس سے بحران بڑھا۔

    پیپلز پارٹی کے رہنماء کا کہنا تھا کہ چار بیوروکریٹس کو نکال کر حکومت بحران کی ذمہ داری سے لاتعلق نہیں ہو سکتی، قائدِ حزبِ اختلاف کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت میں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت ایک سو بیس ڈالر فی بیرل اور بجلی کی قیمت سات روپے نوے پیسے فی یونٹ تھی۔

    انھوں نے کہا کہ آج عالمی منڈی میں تیل کی قیمت پیتالیس ڈالر فی بیرل تک گرنے کے باوجود بجلی کی قیمت تیرہ روپے فی یونٹ تک پہنچ چکی ہے۔

  • چیف الیکشن کمشنرکا نام فائنل نہ ہوسکا، خورشید شاہ

    چیف الیکشن کمشنرکا نام فائنل نہ ہوسکا، خورشید شاہ

    اسلام آباد  : قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کا نام جلد فائنل ہوجائے گا، اور پانچ دسمبر سے قبل چیف ای سی پی کا نام سپریم کورٹ میں بھجوادیا جائے گا۔

    وہ اسلام آباد میں وزیر اعظم میاں نواز شریف  سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرر ہے تھے، انہوں نے کہا کہ ملاقات میں نئے اور پرانے چھ سات ناموں پر غور کیا گیا، تاہم ابھی تک کسی نام پاتفاق نہیں  ہوسکاہے، اس سلسلے میں کل پھر وزیراعظم سے مشاورت کی جائے گی۔

    ایک سوال کے جواب میں سید خورشید شاہ نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں سے بھی مشورہ کیا گیا تاہم ان تمام جماعتوں نے اس با ت کا فیصلہ اپوزیشن لیڈر یعنی مجھ پر چھوڑ دیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سے بھی مشاورت کی جائے گی، ہم ہر مسئلے کو مذاکرات سے حل کرنا چاہتے ہیں،پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ملک بند کرنے کے اعلان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کسی میں طاقت نہیں کہ پاکستان کو بند کر سکے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ میرا وطن ہے اور یہاں ہر کام آزادی سے ہوگا، تاہم احتجاج کرنا سب کا حق ہے، اور قانون کے دائرے میں رہ کر احتجاج کرنے سے کسی کو کوئی اعتراض نہیں۔

  • عمران خان قانون کے مطابق جلسے جلوس کریں، سید خورشید شاہ

    عمران خان قانون کے مطابق جلسے جلوس کریں، سید خورشید شاہ

    سکھر: اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہناہےکہ تیس نومبرکوکچھ ہوگا یا نہیں اس بات کا دارومدار حکومت پر ہے، حکومت کی کارکردگی بہتر ہوتی تو یہ دن نہ دیکھ رہے ہوتے۔

    قائدحزب اختلاف کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ پارلیمنٹ سے منہ موڑ کر حکومت معاملات نہیں چلاسکتی، تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان کو جلسے جلوس کرنے چاہئیں، لیکن قانون کے مطابق کرنے چاہیئں ہٹ کر نہیں۔

    چیف الیکشن کمشنر کی تقرری سے متعلق سید خورشید شاہ  نےکہا کہ آج وزیراعظم نواز شریف سے رابطہ ہوگا، خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کوئی نوجوان ہونا چاہیئے، چوہتر سال کا ریٹائرڈ جج اس عہدے کیلئے موزوں نہیں۔

    عدالت گئے لیکن حکومت نے ہماے مؤقف کی حمایت نہیں کی۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے دوبار ڈیڈ لائن جاری کرنے کے باوجود حکومت تا حال الیکشن کمیشن کے چیف کی تقرری میں ناکام ہے۔

  • انقلاب دھرنوں سے نہیں آتے،سید خورشید شاہ

    انقلاب دھرنوں سے نہیں آتے،سید خورشید شاہ

    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ انقلاب دھرنوں سے نہیں آتے، اس کے لئے شہید ذوالفقارعلی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کی طرح قربانی دینا پڑتی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے جناح گراؤنڈ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقارعلی بھٹو نے پیپلزپارٹی کا انقلابی پرچم بینظیر شہید کو تھمایا تھا اور بی بی نے یہ پرچم ستائیس دسمبر کو بلاول بھٹو کو تھمایا۔

    انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ جمہوریت کچھ نہیں دیتی میں کہتا ہوں کہ جمہوریت سب کچھ دیتی ہے، جمہوریت صوبائی خود مختاری دیتی ہے، روزگار دیتی ہے، جمہوریت طلباءوطالبات کے مستقبل کی روشنی ہے۔

    سید خورشید شاہ نے کہا کہ میرے قائد نے جان دیدی لیکن جمہوریت پرآنچ نہ آنے دی، خورشید شاہ نے کہا کہ شہید بی بی کو کہا گیا تھا کہ آپ پاکستان نہ آئیں کیوں کہ آپ کی جان کو خطرہ ہے لیکن میری شہید قائد نے کہا کہ میں عوام کیلئے آؤں گی اور میں اپنے بابا سے کیا ہوا وعدہ نہیں توڑ سکتی،۔

    ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی شہیدوں کی پارٹی ہے اور بلاول بھٹو زرداری اپنے نانا اور اپنی ماں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پیپلز پارٹی کا انقلابی پرچم تھام کر ملک کے تمام غریبوں کیلئے انقلاب لائیں گے۔