Tag: سید خورشید شاہ

  • مڈٹرم الیکشن کسی کی خواہش پر نہیں ہوسکتے،خورشیدشاہ

    مڈٹرم الیکشن کسی کی خواہش پر نہیں ہوسکتے،خورشیدشاہ

    کوئٹہ: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء اور قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ڈنڈے کے زور پر وزیرِاعظم سے استعفیٰ نہیں لیا جاسکتا اور نہ ہی کسی کی خواہش پر مڈٹرم الیکشن ہوں گے، اقتدارمیں آکر نوازشریف اُمیدیں پوری نہیں کرسکے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ ملک کے خلاف چاروں طرف سے سازشیں ہورہی ہیں، متحد ہوکر مسائل حل کرنے ہوں گے، خورشید شاہ نے عمران خان اور طاہر القادری سے متعلق کہنا تھا کہ عمران خان اور طاہر القادری عوام کو نا ممکن خواب دکھا رہے ہیں۔

    کوئٹہ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں دھرنوں کی سیاست مناسب نہیں اور نہ ہی لوگوں کو سب کچھ ٹھیک کرنے کی جھوٹی امید دلانا درست ہیں جب تک ملک معاشی طور پر مستحکم نہیں ہوگا نہ بجلی سستی ہوگی اور نہ تعلیم مفت فراہم کی جاسکے گی۔

    انہوں نے کہا کہ ملک کا بیڑا غرق کرنے والوں کا کوئی نام نہیں لیتا، صرف سیاستدان بدنام ہیں، سید خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری ہمارے لیڈر ہیں ہماری کیا جرات کہ ان سے کہلوائیں وہ جو کہتے ہیں ہم اسی پر عمل کرتے ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں پیپلز پارٹی کے رہنماء کا کہنا تھا کہ ملتان واقعہ افسوسناک ہے، تنقید نہیں کرنا چاہتا وزیراعلیٰ پنجاب سے جوڈیشل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ذمہ داروں کا تعین ہوسکے۔

  • فیصلوں کا اختیارصرف پارلیمنٹ کو ہے،خورشید شاہ

    فیصلوں کا اختیارصرف پارلیمنٹ کو ہے،خورشید شاہ

    اسلام آباد : پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماءاور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ تمام فیصلوں کا اختیار صرف پارلیمنٹ کو حاصل ہے، دھرنے کو بنیاد بنا کر وزیراعظم کونہیں ہٹایاجاسکتا،آزادی اورانقلاب والےعوام کو ورغلا نہیں سکتے ۔

    سیاستدانوں نے ہی صحیح معنوں میں انقلاب برپا کیا ہے،ان خیالات کااظہارانہوں نے سردارایازصادق کی زیرصدارت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    سید خورشیدشاہ نے کہا کہ یہ پارلیمنٹ کی تاریخ کا طویل ترین مشترکہ اجلاس ہے، جس مثبت نتائج نکلے ہیں،انہوں نے کہا کہ یہ ہماری بد قسمتی ہے کہ تمام خرابیوں کا ذمہ دارسیاست دانوں کوقرارجاتا ہےاورنوجوان نسل کے ذہنوں میں بھی یہ بات بٹھائی جاتی ہےکہ برائی کی جڑسیاست دان ہیں۔

    انہوں نےیہ بھی کہاکہ حقیقت یہ ہے کہ چھپن سال کی سیاست نے ملک کا بیڑہ غرق کیا، اورجن لوگوں نے ملک کو اس حال تک پہنچایا ان پر کوئی انگلی نہیں اٹھاتا۔

  • احتجاجی سیاست کا دور ختم ہو گیا، خورشید شاہ

    احتجاجی سیاست کا دور ختم ہو گیا، خورشید شاہ

    سکھر: اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف غزہ میں مسلمانوں کے قتلِ عام کے خلاف بھر پور آواز بلند کریں اپوزیشن ان کا بھر پور ساتھ دے گی ان کا کہنا تھا کہ طاہر القادری والا جن بوتل میں بند ہو گیاہے اور عمران خان احتجاجی سیاست ترک کر ک تعمیری سیاست پر توجہ دیں۔

    خورشید شاہ کا تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کو عمران خان کی سونا می کے سامنے بند باندھنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے سیاسی جماعتوں کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں ۔تاہم موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق اب احتجاجی سیاست کے بجائے عوام پارٹیوں کو تعمیری ساست پر توجہ دینی چاہئے انھوں نے کہا کہ مولانا طاہر القادری کے غبارءسے ہوا نکل چکی ہے انھوں نے کہا کہ پاکستان کی پوری قوم کو ملکراپنی فوج کی حمایت اور آئی ڈی پیز کی مدد کرنا ہو گی تا کہ اس ملک سے دہشتگردوں کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔