Tag: سید سردار احمد

  • سید سردار احمد نے ایم کیوایم چھوڑنے کا اعلان کر دیا

    سید سردار احمد نے ایم کیوایم چھوڑنے کا اعلان کر دیا

    کراچی: ایم کیو ایم کے سینئر  رہنما سید سردار احمد نے اپنی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا.

    تفصیلات کے مطابق سید سردار احمد نے ایک پریس کانفرنس میں یہ اعلان کیا. ان کا کہنا تھا کہ وہ سیاست سے کنارہ کش ہورہے ہیں.

    انھوں نے کہا کہ میں‌ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی اوربنیادی رکنیت سے مستعفی ہوگیا ہوں، خالد مقبول اورفاروق ستارکو استعفیٰ بھجوا دیا، اب میرا  ایم کیوایم کے کسی بھی دھڑے سے تعلق نہیں.

    سید سردار احمد نے کہا کہ آئندہ کسی بھی سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہورہا، نہ ہوں گا، سیاست سے کنارہ کش ہوتا ہوں.

    سینئر سیاست داں کا کہنا تھا کہ اپنی باقی زندگی سوشل ویلفیئرکے کاموں پر گزاروں گا.

    واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان میں پی آئی بی اور بہادر آباد دھڑے بندیوں‌ کے بعد سید سردار احمد نے مصالحت کی کوشش کی تھی۔


    کسی کو زبردستی بے گھر کیا گیا، تو میئر کراچی مستعفی ہوجائیں‌ گے: ایم کیو ایم


    انھوں نے اپنا استعفیٰ کنویر خالد مقبول صدیقی کے ساتھ فاروق ستار کو بھی ارسال کیا ہے اور ایم کیو ایم سے علیحدگی اختیار کر لی.

     خیال رہے کہ 22 اگست کو جنم لینے والی ایم کیو ایم پاکستان شدید دھڑے بندیوں کا شکار ہے، جس کا اثر حالیہ الیکشن پر بھی واضح نظر آیا۔

  • پیپلزپارٹی کی بلدیاتی انتخابات کیلئے ایم کیوایم کو منانے کی کوششیں شروع

    پیپلزپارٹی کی بلدیاتی انتخابات کیلئے ایم کیوایم کو منانے کی کوششیں شروع

    پیپلزپارٹی نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ایم کیو ایم کو منانے کی کوششیں شروع کردی ہیں۔

    نثار کھوڑو نے ایم کیو ایم کے رہنما سید سردار احمد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اسمبلی کا اجلاس بلانا ممبران کا حق ہے اور تمام معاملات اسمبلی میں لاکر حل کیے جائیں تو بہتر ہوگا۔

    سینیئر وزیر سندھ اسمبلی ایم کیو ایم کے رہنما سردار احمد کا کہنا تھا کہ اسمبلی کا اجلاس اسی لیے بلایا کہ ایم کیو ایم اپنی بات ایوان میں رکھ سکے، بلدیاتی آرڈیننس کا معاملہ عدالت میں ہیں وہاں جو بھی فیصلہ ہوگا بہتر ہوگا،  دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے مسائل کو اسمبلی میں بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق کیا۔