Tag: سید سردار شاہ

  • کراچی، وزیر تعلیم سندھ  کا محکمہ تعلیم میں سیاسی مداخلت کا اعتراف

    کراچی، وزیر تعلیم سندھ کا محکمہ تعلیم میں سیاسی مداخلت کا اعتراف

    کراچی: وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے محکمہ تعلیم میں سیاسی مداخلت کا اعتراف کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی اجلاس میں محکمہ تعلیم سے متعلق وقفہ سوالات میں وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے کہا کہ اساتذہ کے تقرر و تبادلوں میں سیاسی مداخلت ہوتی ہے۔

    [bs-quote quote=”سیاست دان کہتے ہیں میرا ووٹر ہے اس کو ٹرانسفر کردیں” style=”style-8″ align=”left” author_name=”سید سردار شاہ” author_job=”وزیر تعلیم سندھ”][/bs-quote]

    وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ محکمہ تعلیم کے گریڈ 14 کے اساتذہ کے بین الاضلاعی تبادلے پر پابندی ہے، حیدرآباد میں ہزاروں اساتذہ سرپلس ہیں، دیہات کے اسکولز میں کوئی ٹیچر پڑھانے کو تیار نہیں ہے۔

    سردار شاہ کے مطابق دیہی اسکولز کے اساتذہ ٹرانسفر کراکر شہروں میں آگئے ہیں، اساتذہ نہ ہونے کی وجہ سے طلباء اسکولوں سے نکل رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ارکان اسمبلی اساتذہ کے تبادلے کراتے ہیں، سیاست دان کہتے ہیں کہ میرا ووٹر ہے اس کو ٹرانسفر کردیں۔

    وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے کہا کہ ہم نے ڈومیسائل کی بنیاد پر اساتذہ کے تبادلوں کا فیصلہ کیا ہے۔

    مزید پڑھیں: سندھ میں ایک لاکھ اساتذہ پڑھانے اسکول جاتے ہی نہیں: وزیر تعلیم کا انکشاف

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وزیر تعلیم سندھ نے انکشاف کیا تھا کہ صوبے میں ایک لاکھ اساتذہ ایسے ہیں جو پڑھانے کے لیے اسکول جاتے ہی نہیں ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں اسکولوں میں صرف 34 ہزار اساتذہ پڑھاتے ہیں، جب کہ تعداد ایک لاکھ 34 ہزار ہے۔

    وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ کا کہنا تھا کہ ایسے اساتذہ کو نکالنا چاہتے ہیں لیکن اپوزیشن معاہدہ کرے کہ نہ پڑھانے والے اساتذہ کو نکالنے پر احتجاج نہیں کیا جائے گا۔

  • سندھ میں ایک لاکھ اساتذہ پڑھانے اسکول جاتے ہی نہیں:  وزیر تعلیم کا انکشاف

    سندھ میں ایک لاکھ اساتذہ پڑھانے اسکول جاتے ہی نہیں: وزیر تعلیم کا انکشاف

    کراچی: سندھ کے وزیر تعلیم سید سردار شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ صوبے میں ایک لاکھ اساتذہ اسکولوں میں پڑھاتے ہی نہیں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ میں شعبہ تعلیم کی بد حالی کے حوالے سے وزیر تعلیم نے بڑا انکشاف کیا ہے، سردار شاہ نے بتایا کہ ایک لاکھ اساتذہ ایسے ہیں جو پڑھانے کے لیے اسکول جاتے ہی نہیں۔

    وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ سندھ میں اسکولوں میں صرف 34 ہزار اساتذہ پڑھاتے ہیں، جب کہ تعداد ایک لاکھ 34 ہزار ہے۔

    سید سردار شاہ نے کہا کہ ایسے اساتذہ کو نکالنا چاہتے ہیں لیکن اپوزیشن معاہدہ کرے کہ نہ پڑھانے والے اساتذہ کو نکالنے پر احتجاج نہیں کیا جائے گا۔

    دریں اثنا، چیف سیکریٹری سندھ کی زیر صدارت کلچر ایڈوائزری کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے میں مختلف مقامات کو ثقافتی ورثہ قرار دینے سمیت اہم ایجنڈا پیش کیا گیا۔

    سیکریٹری ثقافت نے کہا کہ صوبے کے مختلف اضلاع کے 603 مقامات کا سروے کیا گیا، سروے کے بعد 504 مقامات ثقافتی ورثہ قرار دینے کی سفارشات منظور کی گئی ہیں۔

    اجلاس میں اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کو 5 اسٹار ہوٹل بنانے کی درخواست پر غور کیا گیا، چیف سیکریٹری نے ہدایت کی کہ محکمہ ثقافت اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کا دورہ کر کے سفارشات تیار کرے۔

    ایڈوائزری کمیٹی نے خالق دینا ہال کے ایم سی سمیت دیگر عمارات کی بحالی کی بھی منظوری دی، اجلاس میں پارسی کالونی کو تاریخی رہایشی کالونی قرار دیا گیا۔

  • صوبائی وزیرتعلیم کا کراچی کے اسکول کالجز پراچانک چھاپہ

    صوبائی وزیرتعلیم کا کراچی کے اسکول کالجز پراچانک چھاپہ

    کراچی: صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ  نے  صبح سویرے کراچی کے اسکولوں اور کالجز کا اچانک دورہ کیا، تعلیمی اداروں کی حالتِ زار پر اظہار برہمی کرتے ہوئے فوری اقدامات کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم سیدسردار شاہ صبح  نو بجے گورنمنٹ بوائز لوئر سیکنڈری اسکول شیریں جناح کالونی پہنچ گئے جہاں انہوں نے اساتذہ کی حاضری  کے رجسٹر  بھی چیک کئے۔

    انہوں نے کلاس رومز میں جاکر اساتذہ سے بچوں کے نام پوچھے، نام نہ معلوم ہونے پر کہا کہ بچوں کے نام یاد نہیں مطلب بچوں کو پیار نہیں کرتے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پڑھانے والا استاد وہ ہے جس کو ہر بچے کا نام زبانی یاد ہے۔

    اس موقع پرہیڈ ماسٹرنے بتایا کہ اسکول کا ایک ٹیچر ڈائریکٹر سیکنڈری کے آفس میں ڈیوٹی کرتا ہے، جس پر وزیرتعلیم نے حامد کریم کو فون کیا اور استاد کو فوراً واپس اسکول بھیجنے کا حکم صادر کیا۔

    یہاں سے نکل کر وزیر تعلیم نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج زمزمہ کا رخ کیا۔ یہاں اساتذہ کی غیرحاضری پرانہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے غیرحاضر اساتذہ کوشو کاز نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کی۔

    کالج میں سویپرز موجود ہونے کے باوجود صفائی نہ ہونے پر انہوں نے پرنسپل کی سرزنش کی ۔ سوال کیا کہ جب مالی مقرر ہے تو پھول مرجھائے ہوئے کیوں ہیں؟۔

    اساتذہ سے سوال جواب کرتے ہوئے انہوں نے پوچھا کہ اب تک کتنے پریکٹیکلز کروائے جاچکے ہیں۔ لیب کا دورہ کیا اور وہاں سائنسی آلات نہ ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

  • اسکولوں نے فیس کم نہ کی تو انیل کپور کی طرح چھاپے ماروں گا، سید سردار شاہ

    اسکولوں نے فیس کم نہ کی تو انیل کپور کی طرح چھاپے ماروں گا، سید سردار شاہ

    کراچی : سندھ کے وزیر تعلیم سید سردار شاہ نے کہا ہے کہ اگر پرائیویٹ اسکولوں نے عدالتی حکم پر فیسوں میں کمی نہ کی تو انیل کپور کی طرح چھاپے مار کر اسکول بند کرادوں گا۔

    یہ بات انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، صوبائی وزیر تعلیم سید سردار شاہ بالی ووڈ اسٹار انیل کپور کے فین نکلے۔

    ان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق پانچ ہزار سے زائد فیسیں لینے والے اسکول اپنی فیس میں بیس فیصد کمی کریں اگر نہیں کریں گے تو میں میڈیا کے ہمراہ انیل کپور کی فلم نائیک کی طرح چھاپے مار کر اسکول بند کردیں گے۔

    فلم نائیک کے ہیرو انیل کپور نے تو اپنی اسٹیٹ کی حالت بدل دی تھی اب دیکھنا یہ ہے کہ سید سردار شاہ صوبے میں تعلیم کی حالت بدلتے ہیں یا نہیں؟

    مزید پڑھیں : چیف جسٹس کا تمام نجی اسکولوں کی فیسوں میں کمی کا حکم

    واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے ستمبر2017 سے قبل کا فیس اسٹرکچر بحال کرنے کا حکم دیتے ہوئے نجی اسکولوں کو تین ماہ کی پیشگی فیس لینے سے روک دیا تھا۔

    نجی اسکولوں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے 20 ستمبر 2017 سے قبل کا فیس اسٹرکچر بحال کرنے کا حکم دیا جبکہ 20 ستمبر 2017 کے بعد وصول کی جانے والی اضافی فیس غیر قانونی قرار دے دی تھی۔

    عدالت کا کہنا کہ اگر فیس وصول کربھی لی گئی ہے تو ایسے ایڈجسٹ کیا جائے ورنہ توہین عدالت میں فرد جرم عائد کریں گے۔