Tag: سید عاصم منیر

  • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا 2 ماہ میں امریکا کا دوسرا دورہ، پاک امریکا بہتر تعلقات کا بڑا اشارہ

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا 2 ماہ میں امریکا کا دوسرا دورہ، پاک امریکا بہتر تعلقات کا بڑا اشارہ

    امریکی جریدے بلوم برگ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دوسرے سرکاری دورے کو پاکستان اور امریکا کے بہتر ہوتے تعلقات میں بڑا اشارہ قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی جریدے بلوم برگ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دو ماہ میں امریکا کے دوسرے سرکاری دورے کو پاک امریکا تعلقات میں بہتری کی علامت قرار دیتے پوئے کہا فیلڈ مارشل کو پاکستان کی سب سے طاقتور شخصیت سمجھا جاتا ہے، جن کی رائے خارجہ پالیسی، معیشت اور حساس قومی معاملات میں حتمی حیثیت رکھتی ہے۔

    بلوم برگ نے بتایا کہ دورے کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل جان ڈین کین سے ملاقات کی، جس میں باہمی پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    فیلڈ مارشل نے جنرل جان ڈین کین کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔ اس کے علاوہ انہوں نے جنرل مائیکل ای کوریلا کی ریٹائرمنٹ تقریب میں بھی شرکت کی، جہاں کمانڈ کا چارج ایڈمرل بریڈ کوپر نے سنبھالا، انھوں نے مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون کے تسلسل پر اعتماد کا اظہار کیا۔

    امریکی جریدے کا کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دو ماہ قبل فیلڈ مارشل عاصم منیر کو وائٹ ہاؤس میں ذاتی طور پر ظہرانے پر مدعو کیا تھا۔ امریکا اور پاکستان کے تعلقات میں حالیہ بہتری کو بھارت تشویش کی نظر سے دیکھ رہا ہے اور مودی حکومت کو خدشہ ہے کہ واشنگٹن ایک بار پھر جنوبی ایشیا میں ثالث کا کردار ادا کر سکتا ہے۔

    مزید پڑھیں : فیلڈ مارشل کا امریکا کا سرکاری دورہ، اعلیٰ عسکری و سیاسی قیادت سے ملاقاتیں

    بلوم برگ نے مزید لکھا کہ پاکستان بیک وقت امریکا اور چین سے تعلقات مضبوط کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، جو اسے دونوں بڑی طاقتوں کے ساتھ توازن قائم رکھنے میں مدد دے سکتی ہے۔

    رپورٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ ممکنہ ملاقات کے خدشے کے باعث بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے صدر ٹرمپ کی دعوت پر امریکا کا دورہ مسترد کیا، جس سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھی۔

    رپورٹ میں کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت سے مختصر تنازع کے بعد جنگ بندی کرانے میں صدر ٹرمپ کی کاوشوں کو سراہا، تاہم مودی نے امریکی کردار تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔ صدر ٹرمپ نے پاکستان کی درآمدات پر خطے کے دیگر ممالک بشمول بھارت، سری لنکا اور بنگلہ دیش کے مقابلے میں کم ٹیرف عائد کیا۔

  • آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا آذربائیجان آمد پر شاندار استقبال

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا آذربائیجان آمد پر شاندار استقبال

    راولپنڈی : پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر آذربائیجان پہنچ گئے، آرمی چیف کا ائیر پورٹ پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نشان امتیاز (ملٹری) جمہوریہ آذربائیجان کے سرکاری دورے پر ہیں، دورے کا مقصد دونوں برادر ممالک کے درمیان فوجی اور دفاعی تعاون بڑھانا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سید عاصم منیر کی جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف وزیردفاع، پہلے نائب وزیر،چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقاتیں ہوئیں۔

    COAS

    اس موقع پر صدرآذربائیجان الہام علیوف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دوستانہ اور برادرانہ تعلقات ہیں، مختلف شعبوں اور فوجی تعاون میں تعلقات کامیابی سے فروغ پارہے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان دفاعی صنعت میں کامیاب تعاون جاری ہے۔

    صدرآذربائیجان نے دونوں ممالک میں مشترکہ فوجی تربیت کےانعقادکی اہمیت پرزور دیتے ہوئے کہا کہ آذربائیجان جموں و کشمیر پر ہمیشہ برادر ملک پاکستان کی حمایت کرتا ہے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا دورہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

    اس کے علاوہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے آذربائیجان ایئرفورس کے کمانڈر سے بھی ملاقات، اس موقع پر آرمی چیف نے آذربائیجان کی مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں اور حوصلے کو سراہا۔

    اس موقع پر آذربائیجان کی سیاسی اور عسکری قیادت نے پاکستان کی جانب سے آذربائیجان کی مسلسل حمایت کو سراہا۔ ملاقات میں دونوں ریاستوں، مسلح افواج میں باہمی تعاون کو نئی سطح تک بڑھانے کےعزم کا اظہار کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل اسٹاف ہیڈ کوارٹرز آمد پر آرمی چیف کا پُرتپاک استقبال کرتے ہوئے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، چیف آف آرمی اسٹاف نے باکو میں یادگار شہداء پر پھول بھی رکھے۔

  • پاک فوج ہر قسم کے خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے: آرمی چیف

    پاک فوج ہر قسم کے خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے: آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج ہر قسم کے خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے آج جمعرات کو لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا، ایل او سی پہنچنے پر کور کمانڈر راولپنڈی نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

    آرمی چیف کو ایل او سی کی تازہ صورت حال اور فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی، اس موقع پر آرمی چیف نے مقامی آبادی کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

    آرمی چیف سید عاصم منیر نے کہا کہ فوجی اہل کار چوکنا رہ کر پوری لگن سے فرائض سرانجام دیں، پاک فوج پاکستان کی خود مختاری، سالمیت کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ہم تنازع کشمیر کا حل کشمیریوں کی امنگوں اور یو این قراردادوں کے مطابق چاہتے ہیں۔