Tag: سید علی گیلانی

  • کشمیری رہنماؤں کی پاکستانی قوم کوجشن آزادی کی مبارکباد

    کشمیری رہنماؤں کی پاکستانی قوم کوجشن آزادی کی مبارکباد

    سرینگر: حریت کانفرنس کے چیئرمین میرواعظ عمرفاروق اورکشمیری رہنما سید علی گیلانی نے یوم آزادی کے موقع پرپاکستانی قوم اور حکومت کو مبارکباد دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرکشمیری حریت رہنما میرواعظ عمرفاروق نے اپنے پیغام میں یوم آزادی کے موقع پرکشمیری عوام کی طرف سے مبارکباد دی۔

    کشمیری رہنما میر واعظ عمرفاروق نے دعا کی کہ پاکستان امن وسلامتی اور خوشحالی کا گہوارہ بنے۔

    حریت کانفرنس کے چیئرمین نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ امید ہے کہ ماضی کی طرح مستقبل میں بھی پاکستان کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

    دوسری جانب کشمیری رہنما سید علی گیلانی نے یوم آزادی کے موقع پرپاکستانی قوم اور حکومت کو مبارکباد دی ہے ۔

    سید علی گیلانی نے اپنے پیغام میں پاکستان کی ترقی اور امن واستحکام کے لیے دعاگو ہیں اور کشمیری قوم سیاسی اور سفارتی حمایت پرپاکستان کی شکرگزار ہے۔

    ملک بھرمیں یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھی یوم آزادی پاکستان منایا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے۔

    کشمیری ہرسال یوم آزادی پاکستان مناتے ہیں جبکہ بھارتی یوم آزادی پریوم سیاہ مناتے ہیں۔

  • نوجوان آزاد و خود مختار کشمیر کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں، سید علی گیلانی

    نوجوان آزاد و خود مختار کشمیر کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں، سید علی گیلانی

    سرینگر : چیئرمین کل جماعتی حریت کانفرنس سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ نوجوان کشمیریوں کو غلامی سے نجات دلانے قابض بھارتی افواج کا سامنا کر رہے ہیں.

    وہ سری نگر میں عوام کے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کشمیری نوجوانوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ حریت پسند نوجوان کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں جسے بھارتی قابض افواج نے صلب کر رکھا ہے.

    سید علی گیلانی کا کہنا تھا کہ جموں کشمیر میں خون خرابہ بھارتی حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہورہا ہے جس کی تمام تر ذمہ داری بھارت کے حکرانوں پرعائد ہوتی ہے.

    انہوں نے مزید کہا کہ کہ بھارت نے جموں کشمیر کے لوگوں کے حق آزادی کو جبری طور پر چھین رکھا ہے چنانچہ سرفروش کشمیری قوم کے نوجوان اپنی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی عزت کی حفاظت کے لیے جانوں کے نذرانے پیس کررہے ہیں جسے دہشت گردی سے تعبیر کرنا بھارتی پروپیگنڈہ ہے.

    سید علی گیلانی نے مزید کہا کہ ایک ایک کشمیری کی ذمہ داری ہے کہ ان کی قربانیوں کی لاج رکھتے ہوئے حصول مقصد تک جدوجہد کو ہر قیمت پر اور ہر صورت میں جاری وساری رکھا جائے اور اس طرح آزاد و خود مختار کشمیر کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بھارتی آرمی چیف کا بیان کشمیریوں کے لیے کھلی دھمکی ہے، سید علی گیلانی

    بھارتی آرمی چیف کا بیان کشمیریوں کے لیے کھلی دھمکی ہے، سید علی گیلانی

    سرینگر : چیرمین حریت کانفرنس سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ قیام پاکستان سے بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور بھارتی فوجی سربراہ کا حالیہ بیان واضح مثال ہے۔

    یہ بات حریت رہنما سید علی گیلانی نے اپنے ایک بیان میں کہی، انہوں نے کہا کہ بھارتی حکمرانوں کو صرف کشمیر کی زمین سے مطلب ہے اور اس پر اپنا جبری قبضہ جاری رکھنے کے لیے وہ یہاں کی تمام آبادی کو بھی موت کے گھاٹ اُتار سکتے ہیں۔

    انہوں نے بھارتی فوج کے سربراہ کے بیان کو بیمار ذہنیت کی عکاس قرار دیتے ہوئے کہا کہ بالادستی اور غرور سے لبریز بھارتی فوج کی یہ ذہنیت ہی کشمیر میں جاری خون خرابے اور غیر یقینی سیاسی صورت حال کا بنیادی سبب اور محرک ہے جس کے خلاف نوجوانوں سمیت پوری قوم اُٹھ کھڑی ہوئی ہے۔

    سید علی گیلانی نے بھارتی آرمی چیف کے حالیہ بیان کو کشمیریوں کے لیے دھمکی قرار دیا اور انہیں یاد دلایا کہ یہ گنتی کے چند سرفروشوں تک بات محدود نہیں ہے، بلکہ پوری کشمیری قوم بھارت کے قبضے کے خلاف سراپا احتجاج ہے اور وہ بھارتی حکمرانوں کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے ’’کرو یا مرو‘‘ جیسے عزم کے ساتھ سامنے آگئی ہے۔

    انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت اس نئی صورتحال سے کوئی سبق لینے کے بجائے پُرانی لکیر پیٹنے پر مُصر ہے اور وہ دھمکیوں کے ذریعے سے کشمیریوں کو خاموش کرانا چاہتا ہے جب کہ اس طرح کے طرز فکر اور غنڈہ گردی سے ماضی میں کچھ حاصل ہوا ہے اور نہ مستقبل میں اس کے ذریعے سے کشمیریوں کو مرعوب کیا جاسکتا ہے۔

    سید علی گیلانی نے بھارتی فوجی سربراہ کو ہوش کے ناخن لینے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ دہلی کے پالیسی سازوں کی اکڑ ہے، جن کی وجہ سے کشمیریوں کے سروں کی فصل بھی کٹ رہی ہے اور بھارت کے غریب فوجی بھی اس آگ میں ایندھن کے طور پر استعمال ہورہے ہیں۔

    واضح رہے بھارتی فوج کے سربراہ نے اپنے ایک بیان میں کشمیریوں کو مجاہدین کا اپرگراؤنڈ قرار دیکر ان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا عندیہ دیا تھا اور عام شہریوں کو بھی سنگین نتائج کے لیے تیار رہنے کی کھلی دھمکی دی تھی۔

  • مقبوضہ کشمیر، قابض بھارتی فوج نے سیرت کانفرنس سے روک دیا

    مقبوضہ کشمیر، قابض بھارتی فوج نے سیرت کانفرنس سے روک دیا

    سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی حمایت یافتہ کٹھ پتلی حکومت نے حریت رہنما سید علی گیلانی کےگھر ہونے والی سیرت النبیﷺ کانفرنس منعقد نہ ہونے دی ۔

    تفصیلات کے مطابق جشن ولادتِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم انتہا کو چھو رہے ہیں اور حریت رہنما سید علی گیلانی کو اپنے گھر میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

    جب کہ دیگر حریت پسند رہنما میر واعظ اور یاسین ملک کو بھی سید علی گیلانی کے گھر جانے کی اجازت نہیں دی گئی بلکہ میر واعظ عمر فاروق کو ان کے گھر میں نظر بند کردیا گیا ہے۔

    حریت رہنما سید علی گیلانی کو اپنے گھر میں نظر بند کر کے پولیس کی بھاری نفری کو گھر کے باہر تعینات کردیا گیا ہے جس کے بعد کسی بھی شخص کو ان کے گھر کی جانب جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

    واضح رہے دنیا بھر میں پیغمبر آخری الزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادتِ سعادت کے موقع پر محافل ذکرِ مصطفیٰ اور نعت خوانی کی تقریبات منعقد کی جاتی ہیں اسی حوالے سے حریت رہنما سید علی گیلانی نے بھی اپنے گھر پر سیرت کانفرنس رکھی تھی جسے سبوتاژ کردیا گیا۔

  • ہماری چوتھی نسل خونریزی کےماحول میں رہ رہی ہے،علی گیلانی

    ہماری چوتھی نسل خونریزی کےماحول میں رہ رہی ہے،علی گیلانی

    سری نگر:حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی کا کہنا ہے کہ ’’ہماری چوتھی نسل خونریزی،جبر اور سیاسی غیر یقینی کے ماحول میں رہ رہی ہے‘‘۔

    تفصیلات کےمطابق سید علی گیلانی کا کہنا تھا کہ ہندوستان مقبوضہ کشمیرکی تاریخی سچائی کے حوالے سے دنیا سے غلط بیانی کررہا ہے اور ہم بھارت کی غیر حقیقی رٹ کو تسلیم نہیں کرتے۔

    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بیان کہ کشمیری امن چاہتے ہیں پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے سیدعلی گیلانی کاکہنا تھا کہ ’’کشمیر کے عوام سے بڑھ کر کسی اور کو امن کی ضرورت نہیں‘‘۔

    سید علی گیلانی کا کہنا تھا کہ ہندوستان جموں اور کشمیر کی متنازع حالت کو تسلیم کرے گا اور اس سے نمٹنےکے لیے ٹھوس اقدامات کرے گا، اس وقت پاک بھارت تعلقات میں بہتری اور خطے میں امن و استحکام واپس لوٹ آئے گا۔

    دوسری جانب حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کا کہنا ہے کہ ’’جموں اور کشمیر ماضی اور مستقبل میں بھی ہندوستان کا حصہ نہیں رہا، کیونکہ یہ ایک متنازع علاقہ ہے‘‘۔

    مزید پڑھیں: بھارت 18فوجیوں کی ہلاکت نہیں بھولتا،ہم6لاکھ شہادتیں کیسے بھول جائیں،علی گیلانی

    یاد رہے کہ اس سے قبل حریت رہنما سیّد علی گیلانی کا کہنا تھا کہ ’’بھارت 18 فوجیوں کی ہلاکت نہیں بھول سکتا تو ہم 6لاکھ شہادتیں کیسے بھول جائیں‘‘۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آج بھی کرفیو اور وادی میں مکمل شٹر ڈاؤن کےبعد وادی میں جاری کرفیو کو 81 روز ہوگئے ہیں۔

  • بھارت 18فوجیوں کی ہلاکت نہیں بھولتا،ہم6لاکھ شہادتیں کیسے بھول جائیں،علی گیلانی

    بھارت 18فوجیوں کی ہلاکت نہیں بھولتا،ہم6لاکھ شہادتیں کیسے بھول جائیں،علی گیلانی

    سری نگر: حریت رہنما سیّد علی گیلانی کا کہنا ہے کہ ’’بھارت 18 فوجیوں کی ہلاکت نہیں بھول سکتا تو ہم 6لاکھ شہادتیں کیسے بھول جائیں‘‘۔

    تفصیلات کےمطابق حریت رہنما سیّد علی گیلانی نے مقبوضہ کشمیر کے معاملات پر بھارتی حکمرانوں کے دوہرے اور مشکوک معیارات پر تشویش کا اظہار کیا۔

    سید علی گیلانی نے کیرالہ میں بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کی حالیہ تقریر پر ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ’’ بھارت، کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کےلیے جاری جائز اور برحق جدوجہد کوسرحد پار سے مداخلت کہہ کر بدنام کررہا ہے‘‘۔

    اُوڑی حملے میں 18 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت پر مودی کے بیان پرتنقید کرتے ہوئے سیّد علی گیلانی نے سوال کیا کہ کیا ’’سقوطِ ڈھاکہ اور سری لنکا میں لوگوں کو ریاست کے خلاف تربیت دینا دہشت گردی کے زمرے میں نہیں آتا‘‘۔

    انہوں نے بلوچستان کے بارے میں نریندر مودی کے موقف اور پڑوسی ممالک میں مسلسل دخل اندازی اور انتشار پھیلانے کی پالیسی پر شدید تشویش کا اظہار بھی کیا۔

    علی گیلانی کا کہنا تھا کہ’’بھارت میں بھی اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے خلاف دہشت گردی کے سینکڑوں واقعات،بابری مسجد کا انہدام،اندرا گاندھی کے قتل کے بعد ہزاروں نہتے سکھوں کا قتلِ عام،سمجھوتہ ایکسپریس پر حملہ،مالے گاؤں اور مکہ مسجد جیسے سانحات بھی بھارتی ریاستی دہشت گردی کی صرف چند بدنما مثالیں ہیں‘‘۔

    حریت رہنما نے مودی سرکار کوواضح پیغام دیاکہ مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی جدوجہد جاری رہے گی چاہے اس دوران کشمیریوں پر کتنا ہی تشدد کیوں نہ کیا جائے اور چاہے انہیں کتنے ہی جبر و استبداد کا نشانہ بنایا جائے۔

  • مقبوضہ کشمیر: حریت رہنما سید علی گیلانی گرفتار

    مقبوضہ کشمیر: حریت رہنما سید علی گیلانی گرفتار

    سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنما سید علی گیلانی کو گرفتار کرلیا گیا۔ ان پر 17 روز سے جاری کرفیو کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل سترہویں دن بھی کرفیو نافذ ہے۔ بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید افراد کی تعداد 56 ہوگئی ہے جبکہ 5 ہزار افراد زخمی ہیں۔

    بھارتی بربریت کے خلاف حریت کانفرنس نے آج مظاہروں کا اعلان کر رکھا تھا جس کے دوران حریت رہنما سید علی گیلانی کو گرفتار کرلیا گیا۔

    دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے باعث کھانے پینے کی اشیا اور دواؤں کی شدید قلت ہوگئی ہے۔ انٹرنیٹ، موبائل سروس بدستور بند ہیں جبکہ اخبارات پر بھی پابندی عائد ہے۔

    واضح رہے کہ 8 جولائی کو مجاہد کمانڈر مظفر وانی کی شہادت کے بعد وادی میں بھارتی افواج کے خلاف شدید مظاہرے کیے گئے تھے۔ مظاہرین پر قابض فوج نے فائرنگ کردی تھی۔

    بھارتی فوج کی فائرنگ کے باعث 16 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھے، جس کے بعد شہدا کی تعداد بڑھتے بڑھتے 56 تک جا پہنچی ہے۔

  • سید علی گیلانی نے کشمیرمیں قیام امن کیلئے امن فارمولا پیش کردیا

    سید علی گیلانی نے کشمیرمیں قیام امن کیلئے امن فارمولا پیش کردیا

    سری نگر : علیحدگی پسند کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی نے کشمیر میں قیام امن سے متعلق چار نکاتی امن فارمولا پیش کردیا۔

    کشمیری رہنما نے یہ فارمولا مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ دس روز سے جاری ہلاکتوں اورسخت محاصرے کے بعد پیش کیا ہے۔

    سید گیلانی نے عالمی اداروں اور سربراہان مملکت کو ایک طویل خط ارسال کیا ہے، جس میں انہوں نے کشمیر میں شورش کو ختم کرنے اور خطے میں پائیدار امن کی ضمانت کے لیے چار نکات پر مشتمل مطالبات کی فہرست جاری کی ہے۔

    ستاسی سالہ علی گیلانی نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے بھارت کو کشمیر سے متعلق فوجی پالیسی تبدیل کرنے پر آمادہ کریں۔

    چار نکاتی فارمولہ کے نکات میں کہا گیا ہے کہ جموں کشمیر کی متنازعہ حیثیت اور اس کے باشندوں کا حق خودارادیت تسلیم کیا جائے.

    آبادی والے علاقوں سے فوجی انخلا، عوام کُش فوجی قوانین کا خاتمہ، تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی، نظربندی کے کلچر کا خاتمہ اور مسئلہ کشمیر سے جڑے سبھی سیاسی مکاتبِ فکر خاص طور پر حق خودارادیت کے حامی سیاسی رہنماوں کو سیاسی سرگرمیوں کی آزادی، اقوام متحدہ کے خصوصی مبصرین اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں کے مشاہدین کو کشمیر کا دورہ کرنے کی اجازت دی جائے۔

    علی گیلانی نے یہ مکتوب اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل، امریکہ، برطانیہ، فرانس، چین اور روس جیسے ممالک کے سربراہان، سارک ممالک اور جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک کی تنظیم آسیان اور اسلامی ممالک تنظیم کے علاوہ پاکستان، ایران ، سعودی عرب اور ترکی کے سربران مملکت کو ارسال کیا ہے۔

    یہ پہلا موقع ہے کہ اس قدر سنگین شورش کے دوران علیحدگی پسندوں نے فہرست مطالبات جاری کی ہو۔ مبصرین کہتے ہیں کہ وسیع پیمانے پر لوگوں کے ساتھ زیادتیوں کے باوجود علیحدگی پسندوں نے ڈپلومیسی کا راستہ اختیار کرکے بھارت کو ایک سفارتی چیلنج دیا ہے۔

     

  • بھارتی حکومت نے سید علی گیلانی کو سعودیہ کیلئے پاسپورٹ جاری کردیا

    بھارتی حکومت نے سید علی گیلانی کو سعودیہ کیلئے پاسپورٹ جاری کردیا

    نئی دہلی : بھارتی حکومت نے حریت رہنما سید علی گیلانی کو سعودیہ جانے کیلئے قلیل مدتی پاسپورٹ جاری کردیا.

    بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق حریت رہنما کو قلیل مدتی پاسپورٹ صرف سعودی عرب جانے کیلئے جاری کیا گیا ہے۔

    بھارتی حکومت کی ہٹ دھرمی کے باعث حریت رہنما پاسپورٹ پر کسی دوسرے ملک نہیں جاسکیں گے۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے حریت رہنما کو بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ جموں کشمیر میں مظاہروں کے دوران پاکستانی پرچم لہرانے پر نظر بندیوں کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا۔

    جس کے باعث انہیں پاسپورٹ جاری کرنے سے بھارتی حکومت نے انکار کردیا تھا۔

  • جیو نیوزفوری طور پر قوم سے معافی مانگے، الطاف حسین

    جیو نیوزفوری طور پر قوم سے معافی مانگے، الطاف حسین

    کراچی : جیو نیوز کے پروگرام میں پاکستان کے نقشے سے کشمیر کو الگ کرنے پر حریت رہنما سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ کچھ لوگ اپنے مفادات کیلئے پاکستان کےبجائے بھارت سے وابستگی رکھتے ہیں۔

    جبکہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے جیو نیوز سے اس معاملے پر فوری معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق  کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں کی وابستگی پاکستان کےبجائےبھارت سےہے۔

    کشمیر کو پاکستان کے نقشے سے الگ کرنا سازش ہی ہوسکتی ہے وہاں کچھ ایسے لوگ ہیں جو سیکولر ذہن کے ہیں ان کے مفادات بھارت سے وابستہ ہیں۔

    ذاتی اغراض کی وجہ سے وہ پاکستان کے وجودکو برداشت نہیں کرتے، جس مقصد کیلئے پاکستان وجودمیں آیا،اس سےبھی انھیں کوئی دلچسپی نہیں، کشمیر کے لوگ67سال سے ایک عذاب میں مبتلا ہیں، قابض بھارت نے ان سے سب کچھ چھین رہا ہے، ان لوگوں کو کشمیریوں سےکوئی محبت یا وابستگی نہیں ہے۔

    ایم کیو ایم کے قائد  الطاف حسین نے اس معاملے پر جیو نیوز سے معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے مجھے شدید دکھ پہنچا ہے یقیناً دیگر پاکستانیوں کو بھی دکھ ہوا ہوگا، کشمیریوں کےحق خودارادیت کیلئے اقوام متحدہ میں قرارداد موجود ہے اس قرارداد کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔

    انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کی جدوجہد میں لاکھوں کشمیریوں کا خون شامل ہے، جیونیوز اپنے اس عمل کی فوری معافی مانگے یہ ایک نہایت ہی افسوس کی بات ہے۔