Tag: سید علی گیلانی

  • بھارتی مظالم کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال کا اعلان

    بھارتی مظالم کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال کا اعلان

    سری نگر: مقبوضہ کشمیرمیں حریت رہنما سید علی گیلانی کی اپیل پرمسرت عالم کی غیر قانونی نظربندی کے خلاف کل احتجاجی مظاہرے اور ہفتہ کو پوری وادی میں ہڑتال ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی ایگزیکٹو کونسل کا ایک اجلاس آج سرینگر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے شہریوں کے قتل کے واقعات میں اضافے پر شدید تشویش ظاہر کی گئی۔

    مسرت عالم بٹ کو رواں مہینے کی سترہ تاریخ کو سرینگر میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پر ایک جلوس کے دوران پاکستان کے حق میں نعرے بلند کرنے اور پاکستانی پرچم لہرانے کا الزام ہے۔

    کٹھ پتلی انتظامیہ نے مسرت عالم بٹ کوان کے خلاف کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کرنے کے بعد انہیں بڈگام پولیس اسٹیشن سے جموں کی کوٹ بھلوال جیل منتقل کر دیا ہے۔

  • مقبوضہ سرینگر: حریت رہنما سید علی گیلانی کونظر بند کردیا گیا

    مقبوضہ سرینگر: حریت رہنما سید علی گیلانی کونظر بند کردیا گیا

    سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کو نظر بند کردیا گیا ہے، علی گیلانی نے بدھ کو ایک ریلی کی قیادت کی تھی جس میں پاکستان کے حق میں نعرے لگائے گئے اورپاکستانی پرچم لہرایا گیا تھا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق حریت کانفرنس کے رہنما سید علی گیلانی کو گھر میں نظر بند کردیا گیا ہے، بدھ کو بھارتی مظالم کے خلاف نکالی گئی ریلی کی قیادت سید علی گیلانی نے کی تھی جس میں پاکستان زندہ باداور گو انڈیا گو کے نعرے لگائے گئے اور نوجوانوں نے پاکستانی پرچم بھی لہرایا گیا تھا۔

     جس پر بھارتی میڈیا سیخ پا ہوگیا اور پاکستان کے خلاف زہر افشانی شروع کردی تھی، جس پر حریت رہنماؤں کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا گیا اور بھارتی پولیس نے حریت رہنما مسرت عالم سمیت متعدد ریلی میں شریک نوجوانوں کو گرفتار کرلیا تھا۔