Tag: سید فخر امام

  • سید فخر امام نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا

    سید فخر امام نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا

    اسلام آباد : سیدفخرامام نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا، سیدفخرامام کو وفاقی وزیر قومی تحفظ خوراک کا قلمدان دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں سیدفخر امام کی بطوروفاقی وزیر تقریب حلف برداری ہوئی ، جس میں سیدفخرامام نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھایا، صدرعارف علوی نےسیدفخرامام سےوفاقی وزیر کے عہدے کا حلف لیا۔

    وزیراعظم کی جانب سے سیدفخرامام کو وفاقی وزیر قومی تحفظ خوراک کا قلمدان سونپا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : وفاقی کابینہ میں رد و بدل

    یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی تھیں، فخرامام کو وزارت فوڈ سیکیورٹی اورخسروبختیارکواکنامک افیئرکا قلمدان سونپا تھا جبکہ حماد اظہر کو وزارت صنعت کا وزیربنا دیا تھا۔

    وزیراعظم کے مشیر ارباب شہزاد اور سیکریٹری خوراک ہاشم پوپلزئی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا جبکہ خسرو بختیار نے وزارت فوڈ اینڈ سیکیورٹی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

    وزیراعظم نے خالد مقبول صدیقی کا استعفیٰ بھی منظور کرلیا تھا اور اور ان کی جگہ ایم کیوایم کے امین الحق کو ٹیلی کمیونی کیشن کا قلمدان دیا۔

  • بھارت کے پاس کشمیریوں کا موقف تسلیم کرنے کے سوا اور کوئی راستہ نہیں، سید فخر امام

    بھارت کے پاس کشمیریوں کا موقف تسلیم کرنے کے سوا اور کوئی راستہ نہیں، سید فخر امام

    اسلام آباد : کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سید فخر امام نے کہا ہے کہ بھارت کے پاس کشمیریوں کا موقف تسلیم کرنے کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ہے، اس کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد کے ڈی چوک پر کل جماعتی حریت کانفرنس کے زیر اہتمام منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت پر اقوام متحدہ میں چین نے پاکستان کی بھر پور حمایت کی ہے جس کے بعد روس بھی کھل کر سامنے آگیا ہے، اس عمل سے دیگر بیرون ممالک نے کشمیر کے حوالے سے اپنا موقف پیش کیا،جس سے بھارت کا مکرو چہرہ بے نقاب ہوا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کیلئے پاکستان کا ایک موقف ہے اور اس موقف پر افواج پاکستان  حکومت اور عوام تمام ایک پیلٹ فارم پر کھڑے ہیں۔

    بھارت کے پاس کشمیریوں کا موقف تسلیم کرنے کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ہے،عالمی برادری بھی اس حوالے سے بھارت پر اپنا دباؤ بڑھائے تاکہ کشمیریوں کو انکے جائز حق مل سکے۔

    کل جماعتی حریت کانفرنس کے جلسے سے خطاب میں ان کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں ایک لاکھ سے زائد کشمیر یوں کو شہید کیا جا چکا ہے جبکہ ہزاروں کی تعداد میں عورتوں کی عصمت دری سے دنیا آگاہ ہے، کرفیو کے باعث نہتے کشمیری اپنے گھروں میں محصور ہیں۔