Tag: سید نور

  • سید نور کی پہلی بیوی کے سامنے اداکارہ صائمہ کی محبت کا بھانڈا کس نے پھوڑا؟

    سید نور کی پہلی بیوی کے سامنے اداکارہ صائمہ کی محبت کا بھانڈا کس نے پھوڑا؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف ہدایت کار سید نور نے اداکارہ صائمہ سے دوسری شادی کرنے پر پہلی بیوی رخسانہ نور کے ردعمل سے متعلق بتایا ہے۔

    حال ہی میں سید نور ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی دوسری شادی سے متعلق کھل کر گفتگو کی۔

    سید نور نے انکشاف کیا ہے پہلی بیوی رخسانہ کو میری دوسری شادی سے متعلق 4 سال بعد اخبار کے ذریعے ہوا، اس خبر کو پڑھنے کے بعد میری پہلی اہلیہ خاموش ہوگئیں اور انہوں نے مجھ سے بات کرنا بند کردیا لیکن ایک پڑوسی نے بات کی تو وہ مان گئیں۔

    پاکستانی فلم انڈسٹری کی تباہی کے ذمہ دار شان اور سید نور ہیں: سعود قاسمی

    ہدایت کار کا کہنا تھا کہ دونوں بیویوں کی پہلی ملاقات صائمہ اقبال ٹاؤن میں فلم کی شوٹنگ کے دوران ہوا، شوٹنگ کے دوران لوگ ان کے گرد جمع تھے اور انہیں پریشان کررہے تھے، صائمہ نے کسی قریبی گھر میں آرام کرنے کا فیصلہ کیا تو ڈرائیور انہیں میرے گھر لے آیا جو اقبال ٹاؤن میں تھا۔

    سید نور نے بتایا کہ میری پہلی بیوی اس وقت گھرپر نہیں تھی، جب وہ واپس آئی تو اس نے پوچھا، گھر میں کون ہے؟ جواب دیا گیا کہ ’صائمہ‘ جس پر وہ چونک گئیں اور پھر وہ کچن کے اندر چلی گئیں۔

    ’’رخسار نے صائمہ کے لیے چائے تیار کی، اسے نوکروں کے حوالے کیا اور اپنے کمرے میں چلی گئیں، یہ میری پہلی اہلیہ کی طرف سے بہت اچھا اشارہ تھا‘‘

    واضح رہے کہ سید نور پاکستان کے ایک تجربہ کار فلم ڈائریکٹر ہیں، انہوں نے ریما، شان، میرا، ریشم، ثنا، صائمہ اور دیگر کو متعارف کرایا، سید نور کی ہدایت کاری میں بننے والی قابل ذکر فلمیں ہیں۔

  • بالی ووڈ رو رہا ہے اور ساؤتھ والے کارٹون فلمیں بنارہے ہیں، سید نور

    بالی ووڈ رو رہا ہے اور ساؤتھ والے کارٹون فلمیں بنارہے ہیں، سید نور

    لالی ووڈ کے معروف ہدایت کار سید نور کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ رو رہا ہے اور ساؤتھ والے کارٹون فلمیں بنارہے ہیں۔

    ہدایت کار سید نور نے حال ہی میں ایک شو میں شرکت کی جہاں میزبان نے ان سے سوال کیا کہ فلمیں بنانے والے ہمارے پاس بیٹھے ہیں لیکن فلمیں کہاں چلی گئی ہیں؟

    سید نور نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں فلمیں ختم ہوگئی ہیں، بومبے بیٹھ کر رو رہا ہے اور ساؤتھ والے کارٹون فلمیں بنارہے ہیں، فلم انٹرٹینمنٹ ہے اور اب فلموں سے انٹرٹینمنٹ نکل گئی اور ٹک ٹاک، یوٹیوب، نیٹ فلکس، کامیڈی شوز پر آگئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جب فلموں سے یہ سب کچھ نکل گیا تو باقی کارٹون ہی بچا ہے تو وہ ہم بنا نہیں سکتے کیونکہ ہمارے پاس وہ ٹیکنالوجی نہیں ہے۔

    ہدایت کار نے کہا کہ ہم ساری زندگی ٹیکنالوجی کو ہی روتے رہے ہیں، پہلے کیمرے اور لیبارٹری نہیں تھی لیکن ہم کوشش کررہے ہیں میں ایک چندی گڑھ کے لڑکے کی کہانی پر پنجابی فلم بنا رہا ہوں جس میں سکھ لڑکا ہے لاہور دیکھنے کے لیے آیا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل ایک انٹرویو میں اداکارہ ریشم کے بارے میں بات کرتے ہوئے سید نور کا کہنا تھا کہ ریشم ایک ذہین اداکارہ ہیں، میں نے ہی انہیں فلم انڈسٹری میں متعارف کرایا لیکن وہ مجھے اپنا استاد نہیں مانتی ہیں۔

    سید نور نے کہا تھا کہ وہ صرف ایوب خاور اور چند دیگر کو اپنا استاد مانتی ہیں لیکن اس کے باوجود مجھے ان سے کوئی شکایت نہیں ہے، مجھے فخر ہے کہ میں نے  ریشم کو ہر ممکن طور پر کامیاب بنانے میں مدد کی۔

    ہدایتکار سید نور کا کہنا تھا کہ میں اس سے ناراض نہیں ہوں لیکن میں نہیں جانتا کہ وہ کیوں کام نہیں کر رہی ہیں یا لوگ اسے کیوں کاسٹ نہیں کر رہے ہیں؟ لیکن اس وقت میرے پاس ان کے لیے کوئی کردار نہیں ہے، اگر میرے پاس انکے لیے کوئی کردار ہوا تو میں انہیں ضرور کاسٹ کرونگا۔

    یاد رہے کہ ریشم نے کہا تھا کہ سید نور بدقسمت ہیں جنہوں نے صائمہ کی  محبت کی وجہ سے میرے ساتھ کام کرنا چھوڑ دیا۔

  • سید نور نے صائمہ جی کی محبت میں میرا کیرئیر تباہ کردیا: ریشم

    سید نور نے صائمہ جی کی محبت میں میرا کیرئیر تباہ کردیا: ریشم

    پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریشم نے ہدایت کار سید نور پر ان کا کیرئیر ختم کرنے کا سنگین الزام عائد کردیا۔

    پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریشم نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اداکاری چھوڑنے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہدایت کار سید نور نے صائمہ جی کی محبت میں میرا کیرئیر تباہ کرنے کی کوشش کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    اداکارہ ریشم نے کہا کہ سید نور نے میں نے اپنے پیروں پر کلہاڑی مار لی، ہر اَیری غَیری فلم کرلی، ہاں میں نے کی، لیکن یہ بتائیں انڈسٹری میں کس نے نہیں کی؟، ثابت کریں کہ کس نے برا کام نہیں کیا، میں تو تسلیم کرتی ہوں کہ میں نے برا کام کیا ہے لیکن یہ لوگ نہیں مانتے، پیروں پر کلہاڑی میں نے نہیں آپ نے (سید نور نے) ماری ہے۔

    اداکارہ کا کہنا ہے کہ میرے مزاج کے ہدایت کار صرف سید نور تھے، انہوں نے فیوریٹ ازم کی وجہ سے مجھے کام دینا بند کر دیا، کیونکہ انہیں صائمہ جی سے محبت ہوگئی تھی، محبت تو انسان کو کسی سے بھی ہوسکتی ہے لیکن کام میں اس طرح کوئی نہیں کرتا۔

    ریشم کا کہنا تھا کہ مجھے اگر کوئی یہ نتائے کہ مجھے کس کے ساتھ کام کرنا ہے اور کس کے ساتھ نہیں تو پھر میں اپنے کام کے ساتھ مخلص تو نہیں ہوا، مجھے نقصان پہنچایا گیا، خدا کی قسم مجھے سید نور نے نقصان پہنچایا۔

    ریشم کے کا کہنا ہے کہ مجھے مختلف پروجیکٹس میں سائن کیا گیا اور کیمیو کردار دیا گیا، مجھے کہا گیا کہ فلم میں آپ کا اور صائمہ کا کردار برابر ہوگا، لیکن فلم میں میرے گانے کم کر دیئے گئے، جب فلم میں ایک ہیرؤن کی مانگ زیادہ ہے، تو آپ اسے کیسے نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

    اداکارہ نے فلم ’دل کچ دا کھڈونا‘ کے سیٹ پر پیش آںے والا قصہ بھی سنایا اور کہا کہ جب سید نور سے بات کرنی چاہئی تو انہوں نے مجھے فلم کے سیٹ پر بےعزت کیا اور کہا تمہاری فلم دیکھنے کون آئے گا؟۔

    اداکارہ ریشم نے مزید کہا کہ لیکن پھر اسی وقت ایک صاحب آئے اور سید نور سے اسی فلم کے حوالے سے، جس پر انہوں نے مجھے بے عزت کیا تھا، کہا کہ سید صاحب ریشم کو اس کا ایڈوانس دیں، سید نور نے مجھے اسی پنجابی فلم میں بہت نقصان پہنچایا۔

  • سید نور کی ’آئینہ 2‘ میں شہروز سبزواری کاسٹ

    سید نور کی ’آئینہ 2‘ میں شہروز سبزواری کاسٹ

    پاکستانی فلم انڈسٹری کی مشہور فلم آئینہ کا سیکوئل بننے جارہا ہے اور فلم کے لیے شہروز سبزواری کو کاسٹ کرلیا گیا ہے۔

    فلم آئینہ 70 کی دہائی کی مشہور فلم تھی جس میں مرکزی کردار شبنم اور ندیم بیگ نے ادا کیا تھا۔ اب حال ہی میں ہدایت کار سید نور نے اس فلم کا سیکوئل آئینہ 2 بنانے کا اعلان کیا ہے جس میں ایک بار پھر ندیم اور شبنم جلوہ گر ہوں گے۔

    سنہ 77 میں ریلیز کی جانے والی فلم آئینہ میں ان دونوں کا ایک بیٹا بھی دکھایا گیا تھا جو اب سیکوئل میں بڑا ہوچکا ہوگا۔ یہ کردار بہروز سبزواری کے بیٹے شہروز ادا کریں گے۔

    It’s an Honour just standing next to you, let alone sharing screen for my first Film. Ab tow ‘Chein Aye Na’ : )

    A post shared by Shahroz Sabzwari (@shahrozsabzwari) on

    شہروز خود بھی ایک بہترین اداکار ہیں اور متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ ان کے ساتھ کسی اداکارہ کو بھی لیا جائے گا، تاہم وہ کون ہوگی ابھی اس کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔

    واضح رہے کہ اداکارہ شبنم کچھ عرصہ قبل ہی پاکستان آئی ہیں۔

    کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں فلم کی تیاری کے حوالے سے منعقد کی گئی تقریب میں انہوں نے آئینہ کی شوٹنگ کی یادوں کو بھی دہرایا۔

    انہوں نے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ کا وقت صبح 9 بجے ہوتا تھا اور وہ بالکل وقت پر تیار ہو کر سیٹ پر پہنچ جاتی تھیں لیکن ندیم کا کچھ پتہ نہیں ہوتا تھا۔

    مزید پڑھیں: شبنم اور ندیم کی جوڑی آئینہ 2 میں جلوہ گر

    بالآخر وہ 12 بجے آنکھیں ملتے ہوئے سیٹ پر نمودار ہوتے تھے اور آتے ہی ایسا بہانہ گھڑتے تھے کہ کوئی بھی انہیں کچھ نہیں کہہ پاتا تھا۔

    شبنم نے بتایا کہ وہ اس بات پر ندیم بیگ سے بہت لڑتی بھی تھیں کیونکہ انہیں شام میں جلدی گھر پہنچنا ہوتا تھا لیکن ندیم کی وجہ سے شوٹنگ دیر سے ختم ہوتی تھی۔

    فلم آئینہ سنہ 1977 میں ریلیز کی گئی تھی جسے بشیر نیاز نے تحریر کیا تھا اور ہدایت کار نذر الاسلام تھے۔ اس فلم کا شمار پاکستان کی کامیاب ترین فلموں میں ہوتا ہے۔

  • شبنم اور ندیم کی جوڑی، سید نور کی فلم میں رنگ بکھیرنے کو تیار

    شبنم اور ندیم کی جوڑی، سید نور کی فلم میں رنگ بکھیرنے کو تیار

    کراچی : ماضی کی معروف ہیروئن شبنم نے کہا ہے کہ وہ کراچی دوبارہ آئیں گی اور سید نور کی فلم آئینہ ٹو میں ساتھی اداکار ندیم کے ہمراہ کام کریں گی۔

    کئی دہائیوں تک پاکستان فلم انڈسٹری پر راج کرنے والی پاکستانی اداکارہ شبنم نے آرٹس کونسل کراچی میں اپنے اعزاز میں منعقد ہونے والی تقریب میں کہا کہ خود کو کبھی پاکستان سے الگ نہیں سمجھا کیوں کہ مجھے شناخت پاکستان نے دی اور یہاں فلموں میں کام کرنا اپنے لیے اعزاز سمجھتی ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ آج پرانی یادیں دہرارہی ہوں اور یہاں آکر ایسا محسوس نہیں ہوا کہ کئی سالوں بعد آئی ہوں کیوں کہ لوگوں کا پیار اور لگاؤ ویسا ہی ہے جیسا پہلے کبھی ہوا کرتا تھا۔


    *ماضی کی فلم اسٹار شبنم کراچی پہنچ گئیں، فلموں‌ میں‌ کام کرنے کا عندیہ


    اس موقع پر انہوں نے انکشاف کیا کہ دوبارہ پاکستان آؤں گی اورسیدنورکی فلم میں کام کروں گی یہ فلم میری نئی فلمی زندگی کا آغاز ہوگا اور امید ہے کہ اس بار بھی شائقین سے پذ یرائی ملے گی اور مداحوں کو فلم اپنی جانب کھینچنے میں کامیاب ہو جائے گی۔

    تقریب میں معروف فلم رائٹر اور ہدایت کار سید نور نے اعلان کیا کہ وہ ماضی کی معروف فلمی جوڑی شبنم اورندیم کی کامیاب فلم آئینہ کا سیکوئیل بنائیں گے اور کئی برسوں بعد ندیم اور شبنم کی جوڑی  فلم آئینہ ٹو میں جلوہ افروز ہوں گے۔

    اپنے مخصوص ڈائیلاگ کی وجہ سے شہرت پانے والے معروف اداکار مصطفیٰ قریشی نے کہا کہ سید نور کی جانب سے فلم آئینہ ٹو بنانے کا اعلان خوش آئند ہے جس سے لگتا ہے پاکستانی سینما کا احیا ء ہوگا اوراب وقت آگیا ہے کہ فلموں پرسرمایہ کاری کی جائے۔

    واضح رہے 1977 میں ریلیز کی گئی تھی جسے بشیر نیاز نے تحریر کیا تھا اور ہدایت کار نذرالاسلام تھے اس رومانو فلم میں اداکار ندیم اور شبنم کی جوڑی نے فلم انڈسٹری میں دھوم مچا دی تھی۔

  • فلم ساز سید نور کی آئندہ آنے والی فلم کی شوٹنگ کراچی میں ہوگی

    فلم ساز سید نور کی آئندہ آنے والی فلم کی شوٹنگ کراچی میں ہوگی

    کراچی : نامور پاکستانی فلم ساز سیدنور اپنی آئندہ آنے والی فلم کی شوٹنگ کراچی میں کریں گے.

    تفصیلات کےمطابق معروف پاکستانی فلم ساز سید نور نے کراچی پریس کلب پر کانفرنس کی، میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ30 فیصد فلم کی شوٹنگ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ہوگی ، فلم کی کہانی پانچ بھائیوں پر مبنی ہوگی.

    میڈیا سے بات کرتے ہوئے سید نور کا کہنا تھا کہ پاکستانی سنیما بحالی کی طرف جارہا ہے اور ملک میں فلمیں بنائی جارہی ہیں اور اداکار ان فلموں میں کام کررہے ہیں.

    انہوں نے کہا کہ ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے، آپ کو ہر جگہ وحید مراد اور محمد علی لہڑی نہیں ملیں گے، سیدنور کا کنہا تھا جب یہ دونوں اداکار آئے وہ اتنے مشہور نہیں تھے، لیکن وقت کے ساتھ ساتھ ان کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ ہوا.

    فلم ساز سید نور کا کہنا تھا کہ کراچی فلمی سرگرمیوں کا مرکز ہے اور ملک میں فلمیں بنائی جارہی ہیں، جس سے سنیماگھروں کی بحالی میں مددمل رہی ہے.

    انہوں نے کہا کہ وہ صرف فلمیں بنانے کےلئے صرف کراچی تک محدود نہیں رہیں گے، اس سلسے میں وہ لاہور اور سوات بھی جائیں گے تاکہ شائقین کو اچھی فلمیں دیکھنے کا موقع ملے.