Tag: سیرت نبویﷺ سے واقفیت لازمی

  • ’’امتی ہونے کی حیثیت سے سیرت نبویﷺ سے واقفیت لازمی ہے‘‘

    ’’امتی ہونے کی حیثیت سے سیرت نبویﷺ سے واقفیت لازمی ہے‘‘

    اسلام آباد: نگران وزیرمذہبی امورانیق احمد نے کہا ہے کہ امتی ہونے کی حیثیت سے سیرت نبویﷺ سے واقفیت لازمی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی اردو یونیورسٹی میں سیرت چیئرکی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نگران وزیر مذہبی امور انیق احمد کا کہنا تھا کہ قرآن کو سمجھنے کیلئے سیرت نبویؐ کا جاننا ضروری ہے۔

    انھوں نے کہا کہ تلاش حق، اعلان حق اور نفاذ حق سیرت نبویؐ کے بنیادی اصول ہیں۔ ہماری ذمہ داری ہے کہ نصاب میں سیرت کی کتاب شامل کی جائے

    انیق احمد نے کہا کہ نئی نسل کی رہنمائی کیلئے اردو یونیورسٹی میں سیرت چیئر کا قیام احسن اقدام ہے۔ عظمت رسولﷺ قیامت تک بیان ہوتی رہے گی۔ قرآن کریم اورسیرت طیبہؐ قیامت تک انسانیت کی امامت کرتے رہیں گے۔

    نگراں وزیرمذہبی نے کہا کہ دین پیش کرنے والوں کی گفتگو میں عہد کا لمس شامل ہونا چاہیے۔ ہمارادین مکمل ہے جس میں تمام مسائل کا حل موجود ہے۔

    انھوں نے کہا کہ علم اور کردار دونوں لازم و ملزوم ہیں۔ طلبہ کو الحاد، مصنوعی ذہانت اور عہد حاضر کے دیگر چیلنجز سے آگاہ کرنا ہوگا۔