Tag: سیرت کانفرنس

  • عید میلاد النبیﷺ کے پرمسرت موقع پر وزیر اعظم کا اہم فیصلہ

    عید میلاد النبیﷺ کے پرمسرت موقع پر وزیر اعظم کا اہم فیصلہ

    اسلام آباد: عید میلاد النبیﷺ کو حکومتی سطح پر منانے کا اعلان کیا گیا ہے، وزیر اعظم کی جانب سے وزارتِ مذہبی امور کو عالمی رحمتہ العالمین کانفرنس کرانے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق حضورﷺکی سیرت اور تعلیمات کو بھرپور طور پر اجاگر کرنے کے لیے صوبائی سطح پر انتظامات کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیر اعظم نے تمام صوبائی حکومتوں کو سیرت کانفرنسز کے انعقاد کی ہدایت کر دی ہے۔

    وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ عید میلاد النبیﷺ کے پرمسرت موقع پر تحریری مقابلے، سیمینارز، نعت اور قرأت مجالس کا انعقاد کیا جائے۔

    اس سلسے میں وزارت مذہبی امور، صوبوں کے گورنرز اور چیف سیکرٹریز کو ہدایات سے آگاہ کر دیا گیا ہے، یہ ہدایات محکموں، خود مختار اور نیم خود مختار اداروں تک بھی پہنچائی جائیں گی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ برس اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر رحمتُ الّلعالمین ﷺ کی آمد کے مہینے کی مناسبت سے پہلی بار دو روزہ عالمی سیرت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں دنیا بھر سے مذہبی اسکالرز اور غیر ملکی وفود نے شرکت کی تھی۔

    عراق سے ڈاکٹر عمار نقشوانی بھی پاکستان پہنچے تھے، عمار نقشوانی دنیا کے 500 با اثر مسلمانوں میں کم عمر ترین مذہبی اسکالر ہیں۔

  • دو روزہ بین الاقوامی سیرت النبی ﷺ کانفرنس آج سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

    دو روزہ بین الاقوامی سیرت النبی ﷺ کانفرنس آج سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

    اسلام آباد: وفاقی حکومت کے زیرِ اہتمام دو روزہ رحمتُ الّلعالمین کانفرنس آج سے وفاقی دار الحکومت میں شروع ہو رہی ہے، کانفرنس میں شرکت کے لیے عالمی مذہبی اسکالرز پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ساقیٔ کوثر، رحمتُ الّلعالمین ﷺ کی آمد کا مہینہ ہے، حکومت کے زیرِ اہتمام دو روزہ کانفرنس آج سے شروع ہو رہی ہے، پہلے روز وزیرِ اعظم عمران خان اور اختتامی سیشن سے صدر مملکت عارف علوی خطاب کریں گے۔

    [bs-quote quote=”عراق سے ڈاکٹر عمار نقشوانی بھی پاکستان پہنچ گئے ہیں، عمار نقشوانی دنیا کے 500 با اثر مسلمانوں میں کم عمر ترین مذہبی اسکالر ہیں۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    دنیا بھر سے علما، اسکالرز اور غیر ملکی وفود شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئے، کانفرنس میں کُتبِ سیرت و نعت پر انعامات بھی تقسیم کیے جائیں گے۔

    عراق سے ڈاکٹر عمار نقشوانی بھی پاکستان پہنچ گئے ہیں، عمار نقشوانی دنیا کے 500 با اثر مسلمانوں میں کم عمر ترین مذہبی اسکالر ہیں۔ وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے ڈاکٹر عمار کا استقبال کیا۔

    عمار نقشوانی نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 12 ربیعُ الاوّل کی تقریب میں شرکت کے لیے وزیرِ اعظم کی دعوت پر پاکستان آیا ہوں، اللہ کی رسّی کو مضبوطی سے تھامے رکھنے کا پیغام دوں گا اور حضرت محمد ﷺ کی تعلیمات پر روشنی ڈالوں گا۔


    یہ بھی پڑھیں:  حکومت کا 2 روزہ ختمِ نبوّت عالمی کانفرنس کرانے کا فیصلہ


    دریں اثنا وزیرِ اعظم کی ہدایت پر کانفرنس کی حتمی تیاریوں کے لیے تنظیمی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی وزیرِ مذہبی امور نور الحق قادری اور وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری سمیت وزیرِ اعظم کے معاونینِ خصوصی افتخار درّانی اور زلفی بخاری شریک ہوئے۔

    اجلاس میں رحمتُ الّلعالمین کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا، وزیرِ اعظم کی کانفرنس میں شرکت اور خطاب کو بھی حتمی شکل دی گئی۔

    خیال رہے کہ کانفرنس میں بھارت، ایران، سعودی عرب، مصر سمیت متعدد ممالک کے اسکالر شریک ہو رہے ہیں۔

  • مقبوضہ کشمیر، قابض بھارتی فوج نے سیرت کانفرنس سے روک دیا

    مقبوضہ کشمیر، قابض بھارتی فوج نے سیرت کانفرنس سے روک دیا

    سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی حمایت یافتہ کٹھ پتلی حکومت نے حریت رہنما سید علی گیلانی کےگھر ہونے والی سیرت النبیﷺ کانفرنس منعقد نہ ہونے دی ۔

    تفصیلات کے مطابق جشن ولادتِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم انتہا کو چھو رہے ہیں اور حریت رہنما سید علی گیلانی کو اپنے گھر میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

    جب کہ دیگر حریت پسند رہنما میر واعظ اور یاسین ملک کو بھی سید علی گیلانی کے گھر جانے کی اجازت نہیں دی گئی بلکہ میر واعظ عمر فاروق کو ان کے گھر میں نظر بند کردیا گیا ہے۔

    حریت رہنما سید علی گیلانی کو اپنے گھر میں نظر بند کر کے پولیس کی بھاری نفری کو گھر کے باہر تعینات کردیا گیا ہے جس کے بعد کسی بھی شخص کو ان کے گھر کی جانب جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

    واضح رہے دنیا بھر میں پیغمبر آخری الزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادتِ سعادت کے موقع پر محافل ذکرِ مصطفیٰ اور نعت خوانی کی تقریبات منعقد کی جاتی ہیں اسی حوالے سے حریت رہنما سید علی گیلانی نے بھی اپنے گھر پر سیرت کانفرنس رکھی تھی جسے سبوتاژ کردیا گیا۔