فرحان اختر بھارتی فلم انڈسٹری میں پہلی بار ایکبلاک بسٹر سیریز کو اسٹریمنگ ہٹ ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے سینما گھروں میں منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
بھارتی فلمساز و اداکار فرحان اختر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مرزا پور دی فلم کا پرومو جاری کرتے ہوئے یہ اعلان کیا ہے کہ بالی ووڈ کی مشہور ویب سیریز مرزا پور کو شائقین کے لیے جلد فلم کی شکل میں پیش کیا جائے گا۔
اداکار نے مرزا پور دی فلم کا ٹیزر جاری کردیا ہے جس میں اداکار پنکج ترپاٹھی، علی فضل، اور دیویندو ایک مرتبہ پھر ایک ساتھ جلوہ گرہ ہوں گے، 2026 میں ریلیز ہونے والی مرزا پور فلم کی ہدایت کاری اس سیریز کے اصل تخلیق کار پونیت کرشنا کریں گے۔
View this post on Instagram
فرحان اختر نے فلم کا پرومو شیئر کیا جس میں پنکج ترپاٹھی، علی فضل اور دیوینندو ایک بڑا خطرہ مول لینے کی بات کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
فضل، گڈو بھیا کے کردار میں، اس بات کا اعادہ کرتا ہے کہ خطرہ مول لینا اس کا یو ایس پی ہے، جبکہ دیویندو، منا کے طور پر سب کو یاد دلاتے ہیں کہ ’’ہم کہتے ہیں نا، ہم امر ہیں ‘‘۔
اس کے علاوہ پنکج ترپاٹھی ٹیزر میں شائقین سے یہ وعدہ کرتے دکھائی دے رہے ہیں کہ مرزا پور فلم، ویب سیزیز سے زیادہ چونکا دینے والی اور سنسنی خیز ہوگی۔
فلمساز نے ٹیزر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’اب بھوکال بھی بڑا ہوگا اور پردہ بھی مرزاپور دی فلم جلد آرہی ہے‘۔
واضح رہے کہ مرزا پور سیزن ون 2018، سیزن 2 سال 2020 میں ریلیز ہوا جبکہ رواں سال اس مشہور زمانہ ویب سیریز کا ایک بونس ایپی سوڈ بھی ریلیز کیا گیا جس میں مشہور کردار منا بھیا کو ایک مرتبہ پھر دکھایا گیا۔