Tag: سیریز

  • بھارتی کرکٹر کا حالیہ آسٹریلیا سیریز سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف

    بھارتی کرکٹر کا حالیہ آسٹریلیا سیریز سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف

    آسٹریلیا سے حالیہ ون ڈے سیریز کے دروان بھارت کے فاسٹ بولر محمد سراج سے کرپشن کے لیے رابطہ کیا گیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بھاتی فاسٹ بولر محمد سراج نے کرپٹ رابطوں کی اطلاع فوری طور پر اپنے بورڈ دی، محمد سراج نے رابطوں کے بارے میں بی سی سی آئی کے انٹی کرپشن یونٹ کو بتایا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد سراج نے بی سی سی آئی اینٹی کرپشن کو بتایا کہ جوئے میں ایک بڑی رقم ہارنے والا شخص ٹیم کی اندرونی معلومات جانا چاہتا تھا۔

    اس حوالے سے بھارتی بورڈ آفیشل کا کہنا ہے کہ رابطے کرنے والا بکی نہیں تھا بلکہ حیدر آباد سے تعلق رکھنے والا جوئے کا عادی ڈرائیور تھا جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

  • پاکستان کیخلاف انگلینڈ کا کراچی ٹیسٹ کیلئے ٹیم کا اعلان

    پاکستان کیخلاف انگلینڈ کا کراچی ٹیسٹ کیلئے ٹیم کا اعلان

    کراچی: تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ نے کراچی ٹیسٹ کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کیا ہے۔

    انگلینڈ کی ٹیم نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے آخری میچ میں 2 تبدیلیاں کی ہیں، ملتان ٹیسٹ کھیلنے والے انگلینڈ ٹیم کے دو کھلاڑی کراچی ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے۔

    انگلینڈ کی ٹیم میں وِل جیکس کی جگہ ریحان احمد کو ٹیم میں شامل کیا ہے، وِل جیکس کراچی ٹیسٹ میں اپنا پہلا میچ کھیلیں گے۔

    اس کے علاوہ فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کی جگہ بین فوکس کو انگلینڈ نے اپنی پلئینگ الیون میں شامل کیا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا آخری اور تیسرا ٹیسٹ میچ کل کراچی میں کھیلا جائے گا، انگلینڈ کو سیریز میں 2 صفر کی فیصلہ کُن برتری حاصل ہے۔

  • جیت کر سیریز برابر کرنے کی کوشش کریں گے، بابر اعظم

    جیت کر سیریز برابر کرنے کی کوشش کریں گے، بابر اعظم

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ دوسرے ٹیسٹ میچ کو جیت کر میچ برابر کرنے کی کوشش کریں گے۔

    ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پچ پلاننگ کے مطابق خشک ہے، اس پچ پر بال ریورس اور اسپن ہوگی۔

    بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پرفارمنس ہونا یا نہ ہونا میرے ہاتھ میں نہیں، کوشش ہو گی کہ جیت کر سیریز برابر کریں، ہر میچ میں کوئی بھی پرفارم نہیں کر سکتا۔

    کپتان کا کہنا تھا کہ دھند اتنی نہیں ہے، فرق نہیں پڑے گا، جو میچ گذر گیا اس پر نہیں بلکہ آنے والے میچ پر فوکس ہے، پریشرنہیں ہے نہ میں لیتا ہوں، اپنی کرکٹ انجوائے کرتا ہوں۔

    قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ لوگ باتیں کرتے ہیں، میرا کام پرفارم کرنا اور ٹیم کو جتوانا ہے، میچ کے دوران صورتحال دیکھ کرکھیلیں گے، پچ اورکنڈیشن دیکھ کر ٹیم کا انتخاب کیاجائےگا۔

    انہوں نے کا کہ اظہر علی کے مستقبل کا میں یہاں بیٹھ کر فیصلہ نہیں کر سکتا، وہ سینئر کھلاڑی ہیں فارم اوپر نیچے ہوتی رہتی ہے۔میں کپتان کی حیثیت سے اظہر علی کو بیک کروں گا۔

    کپتان کا کہنا تھا کہ جو فاسٹ بولرز ٹیم میں ہیں ان ہی پر انحصار کریں گے،ہمارے فاسٹ بولرز تینوں فارمیٹ کھیل رہے ہیں، ان کے بوجھ کا خیال رکھ رہے ہی،ں ہمیں فاسٹ بولرز کو فٹ رکھنا ہے۔

  • تیسرا ون ڈے: پاکستان کا نیدر لینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    تیسرا ون ڈے: پاکستان کا نیدر لینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    روٹر ڈیم: پاکستان اور نیدر لینڈز کے درمیان ون ڈے سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج ہو رہا ہے، پاکستان سیریز 0-2 سے اپنے نام کرچکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے نیدر لینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، نوجوان بلے باز عبد اللہ شفیق آج ڈیبیو کریں گے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کی فائنل الیون میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں، پاکستان کی قیادت بابر اعظم کر رہے ہیں۔ امام الحق، شاداب خان، محمد رضوان اور حارث روؤف کو آرام دیا گیا ہے۔

    عبد اللہ شفیق، زاہد محمود، محمد حارث اور شاہنواز دھانی فائنل الیون کا حصہ ہیں۔

    پاکستان 3 میچز کی سیریز پہلے ہی اپنے نام کرچکا ہے، پہلے ون ڈے میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو 16 رنز سے شکست دی تھی۔

    دوسرے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم نے نیدر لینڈز کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

  • اسٹار وارز کے دیوانوں کے لیے خوشخبری

    اسٹار وارز کے دیوانوں کے لیے خوشخبری

    شہرہ آفاق سائنس فکشن فلم سیریز اسٹار وارز کے مختلف کرداروں پر الگ الگ سیریز بنائے جانے کا سلسلہ جاری ہے، اب فلم کے ایک اور کردار بوبا فیٹ پر بھی سیریز بنانے کا اعلان کردیا گیا۔

    ہالی وڈ کے زیادہ تر سائنس فکشن و فینٹسی فلموں کے کرداروں پر متعدد فلمیں، ویب سیریز، ڈرامے اور ویڈیو گیمز بنائی جاتی ہیں، ساتھ ہی ان پر الگ کتابیں بھی لکھی جاتی ہیں۔ معروف سیریز ہیری پوٹر اور گیم آف تھرونز سمیت اسٹار وارز فلم سیریز کے کرداروں پر بھی فلمیں اور ٹی وی سیریز بنائے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

    اسٹار وارز فرنچائز نے سنہ 2019 میں معروف کردار یوڈا پر خصوصی سیریز دی مینڈالورین بنائی تھی، جس میں 1973 میں ریلیز کی گئی پہلی فلم کے کردار کے چھوٹے بچے یعنی بے بی یوڈا کو دکھایا گیا تھا۔

    اب اسٹار وارز فرنچائز نے اعلان کیا کہ فلم کے ایک اور کردار بوبا فیٹ پر بھی سیریز بنائی جائے گی۔ اسٹار وارز سیریز کی پہلی فلموں میں دکھائے جانے والے روبوٹک ولن کردار بوبا فیٹ کے تخلیق کار نے تصدیق کی ہے کہ اسی کردار پر اب سیریز بنائی جائیں گی۔

    جون فیوریو کے مطابق اس کردار پر بنائی گئی سیریز کو ڈزنی پلس پر ریلیز کیا جائے گا۔

    فی الحال بوبا فیٹ کے کردار پر بنائی جانے والی سیریز کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا اور یہ بھی واضح نہیں ہے کہ اس کو کون سا اداکار ادا کرے گا۔ تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ آئندہ چند ماہ میں بوبا فیٹ کے کردار کرنے والے اداکار کے نام کا اعلان کیا جائے گا اور ساتھ ہی دیگر کاسٹ اور سیریز کا نام بھی بتا دیا جائے گا۔

  • پاکستان اور انگلینڈ کی ویمنز ٹیمیں آج پہلے ٹی20 میں ٹکرائیں گی

    پاکستان اور انگلینڈ کی ویمنز ٹیمیں آج پہلے ٹی20 میں ٹکرائیں گی

    کوالالمپور: پاکستان اور انگلینڈ کی ویمنز ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیزیر کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کی ویمنز ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی، سیریز کا پہلا میچ آج کوالالمپور میں کھیلا جائے گا، انگلش ٹیم ون ڈے سیریز 2-0 سے اپنے نام کرچکی ہے۔

    ایک روزہ سیریز میں کامیابی کے باعث ٹی ٹوئنٹی سیریز میں انگلش ٹیم کو پاکستان پر نفسیاتی برتری بھی حاصل ہے، جبکہ قومی ٹیم کے لیے ٹی 20 سیریز اپنے نام کرنا ایک چیلنج بن چکا ہے، پاکستان ٹیم رواں سال 10 میں سے 8 ٹی ٹوئنٹی میچز اپنے نام کرچکی ہے جس کے باعثٖ ٹیم کا مورال بلند ہوگا۔

    اس سے قبل پاکستان اور انگلینڈ کی ویمنز ٹیمیں دس مرتبہ مدمقابل آچکی ہیں، جس میں سے 9 میچز انگلینڈ کے نام رہے، البتہ قومی ٹیم نے جیت کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

    امید ہے مستقبل میں سیریز پاکستان میں ہوں گی: کپتان ویمن ٹیم

    واضح رہے کہ قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر انٹرنیشنل کرکٹ سے بریک لینے کا اعلان کرچکی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ میری نیک خواہشات پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں، انگلینڈ کے خلاف ہونے والی سیریز میں شرکت نہیں کروں گی۔

  • پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان ٹیم 3 نومبر کو آسٹریلیا سے ٹکرائے گی

    پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان ٹیم 3 نومبر کو آسٹریلیا سے ٹکرائے گی

    سڈنی: شاہین تین نومبر کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں کینگروز پر چھپٹیں گے، کھلاڑیوں نے کمر کستے ہوئے جیت کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹی ٹونٹی میچ 3 نومبر کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

    شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 5 نومبر کو کینبرا میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری میچ 8 نومبر کو پرتھ کے مقام پر کھیلا جائے گا۔

    اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 نومبر تک برسبین میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 29 نومبر سے 3 دسمبر تک ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔

    پاکستان نے آسٹریلیا الیون کو شکست دے کر خطرے کی گھنٹی بجادی

    ٹی ٹونٹی سیریز میں پاکستان ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے جبکہ آسٹریلوی ٹیم کی قیادت آرون فنچ کریں گے۔

    خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی وارم اپ میچ میں آسٹریلیا الیون کو با آسانی شکست دے کر دورے کا پرُاعتماد آغاز کیا ہے۔

    گزشتہ روز سڈنی کے بینکس ٹاؤن کے میدان پر کھیلے گئے پریکٹس میچ میں شاہینوں نے کینگروز کو دبوچ لیا، قومی کھلاڑیوں نے عمدہ پرفارمنس کی بدولت نہ صرف حریف کھلاڑیوں پر اپنی دھاک بٹھا دی بلکہ آسٹریلیا کے لیے خطرے کی گھنٹی بھی بجا دی۔

  • پاکستان اور سری لنکن کے درمیان پہلا ون ڈے میچ کل کھیلا جائے گا

    پاکستان اور سری لنکن کے درمیان پہلا ون ڈے میچ کل کھیلا جائے گا

    کراچی: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (کل) جمعہ کو نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کریں گے، جبکہ مہمان سری لنکن ون ڈے ٹیم کی قیادت لاہیرو تھریمانے سرانجام دیں گے۔

    شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا پہلا میچ (کل) جمعہ کو کھیلا جائے گا، دوسرا ون ڈے میچ 29 ستمبر کو کھیلا جائےگا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 2 اکتوبر کو کھیلا جائےگا۔

    ون ڈے سیریز کے تینون میچز کراچی میں کھیلے جائینگے اور تینوں میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا آغاز 5 اکتوبر کو ہوگا۔

    پاک سری لنکا سیریز: نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں تزئین و آرائش کا کام آخری مراحل میں داخل

    دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 7اکتوبر کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 9 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

    تینوں ٹی ٹونٹی کرکٹ میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے اور تینوں میچز نائٹ ہوں گے جو برقی قمقموں کی روشنی میں کھیلے جائیں گے۔

    یاد رہے کہ سری لنکن مینز ٹیم 10 سال کے بعد کراچی آئی ہے۔ مہمان ٹیم کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔

  • منفی خبروں میں صداقت نہیں، پاک سری لنکا سیریز شیڈول کے مطابق ہوگی: پی سی بی

    منفی خبروں میں صداقت نہیں، پاک سری لنکا سیریز شیڈول کے مطابق ہوگی: پی سی بی

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے تمام تر افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک سری لنکا سیریز شیڈول کے مطابق ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک سری لنکا سیریز کے حوالے سے منفی خبریں پھلائی جارہی ہیں، تاہم پی سی بی نے گردش کرنے والی منفی خبریں مسترد کردیں۔

    پی سی بی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سری لنکن کرکٹ بورڈ نے بھی سیریز کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی، ٹکٹس اگلے ہفتے فروخت کیلئے پیش کئے جائیں گے۔

    سیریز سے متعلق تمام تر تیاریاں بھی مکمل کرلی گئی ہیں، چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز کے لیے سرفراز احمد کپتان اور بابر اعظم نائب کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور نائب کپتان کی تقرری چیئرمین پی سی بی نے کی، چیف سلیکٹر، ہیڈ کوچ مصباح الحق، پی سی بی کرکٹ کمیٹی نے سفارش کی تھی۔

    آسٹریلوی کرکٹ بورڈ حکام 17 ستمبر کو پاکستان پہنچیں گے

    واضح رہے کہ سری لنکا کے خلاف ایک روزہ، ٹی ٹوینٹی سیریز 27 ستمبر سے 9 اکتوبر تک جاری رہے گی، سرفراز احمد 2017 سے تینوں فارمیٹ میں قومی ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔

    سرفراز احمد کی قیادت میں قومی ٹیم نے 4 ٹیسٹ، 26 ایک روزہ اور 29 ٹی ٹوینٹی میچز میں کامیابی حاصل کی ہے، بابر اعظم آئی سی سی ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں پہلے نمبر پر موجود ہیں، بابر اعظم ایک روزہ کرکٹ میں تیسرے، ٹیسٹ میں 13ویں بہترین کھلاڑی ہیں۔

  • امریکی رکن کانگریس کامک بک سیریز کی ہیروئن بن گئیں

    امریکی رکن کانگریس کامک بک سیریز کی ہیروئن بن گئیں

    امریکی فنکار نے رکن کانگریس الیگزینڈریا اوکاسیو کورٹیز سے متاثر ہو کر ان پر مبنی کامک بک سیریز بنا لی، کامک بک کو اگلے ماہ فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

    امریکی رکن کانگریس الیگزینڈریا جنہیں امریکا کی سب سے کم عمر رکن کانگریس ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے، صرف 29 سال کی عمر میں ڈیمو کریٹک پارٹی کے ٹکٹ پر نیویارک سے ایوان نمائندگان کی رکن منتخب ہوئیں۔

    گزشتہ کچھ عرصے میں اپنے مضبوط نقطہ نظر کے باعث انہیں امریکی نوجوانوں میں نہایت مقبولیت حاصل ہوئی ہے اور نوجوان انہیں اپنا لیڈر تسلیم کرنے لگے ہیں۔

    اب ایک ایسی کامک بک سیریز بھی پیش کردی گئی ہے جس کا مرکزی کردار الیگزینڈریا کو بنایا گیا ہے۔ کامک بک میں انہیں ونڈر ویمن کے لباس میں ملبوس ایک نڈر اور مضبوط خاتون کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔

    اس بک کا نام ’الیگزینڈریا اوکاسیو کورٹیز اینڈ دا فریش مین فورس‘ رکھا گیا ہے اور اسے شکاگو کی ڈیول ڈیو کامکس نے شائع کیا ہے۔ اس کتاب کے لیے 20 سے زائد مقامی فنکاروں نے کام کیا ہے۔

    کتاب کے بانی جوش بلیلوک کا کہنا ہے کہ وہ اس بار تاریخ کی متنوع ترین کانگریس میں منتخب ہونے والی خواتین کے جذبے سے بہت متاثر تھے۔

    وہ اس سے قبل سابق امریکی صدر بارک اوبامہ پر بھی مبنی کامک سیریز پیش کرچکے ہیں جس میں سابق صدر کو وحشیوں سے لڑتا ہوا دکھایا گیا تھا۔

    الیگزینڈریا پر مبنی اس کامک بک سیریز سے حاصل ہونے والی کمائی کا کچھ حصہ عطیہ کیا جائے گا، کتاب کو اگلے ماہ فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔