Tag: سیزفائر

  • ہارر کامیڈی فلم استری 2 نے KGF 2 کا ریکارڈ توڑ دیا

    ہارر کامیڈی فلم استری 2 نے KGF 2 کا ریکارڈ توڑ دیا

     ممبئی: بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور اور راجکمار راؤ کی نئی ہارر کامیڈی فلم ’استری2‘ بھارت کی تاریخ کی 10 سب سے بڑی فلموں میں شامل ہوتے ہوئے کے جی ایف 2 کا ریکارڈ توڑ دیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ’استری 2‘ نے اپنی ریلیز کے بعد سے اب تک بھارت میں 400 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا ہے، فلم نے اپنے ریلیز کے پہلے ہفتے میں ہی 291.65 کروڑ روپے کا بزنس کرکے ریکارڈ قائم کردیا تھا۔

    تاہم اب بھی ریکارڈ بزنس کرنے کا سلسلہ جاری ہے بتدائی اندازوں کے مطابق فلم کی مجموعی کمائی 445 کروڑ روپے ہو گئی ہے اس کے ساتھ ہی ’استری 2‘ نے کے جی ایف کے 435 کروڑ روپے کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

    اس کے ساتھ، استری 2 اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندی فلموں کی فہرست میں 6 ویں نمبر پر ہے، ’استری 2‘ نے 2.0، سالار: پارٹ 1-سیزفائر، اواتار: اے وے آف واٹر، دنگل اور اوینجرز جیسی فلموں کے ریکارڈز توڑ دیے ہیں۔

    اس فہرست میں ’باہوبلی‘ 9 ویں نمبر پر 421 کروڑ روپے کے ساتھ اور ’غدر2‘ 8 ویں نمبر پر 525.7 کروڑ روپے کے ساتھ ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق آنے والے ہفتوں میں کوئی بڑی فلم نہ ہونے کی وجہ سے ’استری 2‘ کا 500 کروڑ روپے کے کلب میں شامل ہونے کا قوی امکان ہے۔

    واضح رہے کہ استری 2 میں شردھا کپور راجکمار راؤ، ابھیشیک بنرجی، اپارشکتی کھرانہ، اور پنکج ترپاٹھی بھی شامل ہیں جبکہ ورون دھون، اکشے کمار اور تمنا بھاٹیہ نے مہمان اداکار کے طور پر شرکت کی ہے۔

  • بھارتی فوج کی اشتعال انگیزیاں، پاکستان نے ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کرلیا

    بھارتی فوج کی اشتعال انگیزیاں، پاکستان نے ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کرلیا

    اسلام آباد: بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیزفائر کی ایک بار پھر خلاف ورزی کرنے پر پاکستان نے بھارتی ناظم امور کو دفترخارجہ طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی اشتعال انگیزیوں پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی ہوئی، اس دوران پاکستان نے بھارتی جارحیت کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

    ترجمان دفترخارجہ کے مطابق بھارتی ناظم الامور کو احتجاجی مراسلہ تھمایا گیا، بھارتی فائرنگ سے بےگناہ شہریوں کی شہادت پر پاکستان نے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔

    دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی اشتعال انگیزیوں کا بھرپورجواب دیا جاتا رہے گا۔ اس قبل بھی متعدد بار بھارتی حکام پاکستان دفترخارجہ طلب کیے جاچکے ہیں، تاہم اس کے باوجود بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر معاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

    ایل او سی پر بھارتی جارحیت، پاکستان کا منہ توڑ جواب، 9 بھارتی فوجی ہلاک

    خیال رہے کہ لائن آف کنٹرول پر سیزفائر کی خلاف ورزی کرنے پر پاکستان نے ایک بار پھر بھارت کو منہ توڑ جواب دیا، 9 بھارتی فوجی مارے گئے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے شاہ کوٹ، نوسیری اور جوڑا سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، جس پر پاک فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 9 بھارتی فوجی اہلکار ہلاک کردیے۔

    ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ اس جوابی کارروائی میں دو بھارتی بنکرز تباہ اور کئی بھارتی فوجی زخمی بھی ہوئے۔ جبکہ بھارتی فائرنگ سے ایک جوان لانس نائیک زاہد اور 5شہری شہید گئے۔

  • حماس اور اسرائیل کے درمیان عارضی فائر بندی طے پاگئی

    حماس اور اسرائیل کے درمیان عارضی فائر بندی طے پاگئی

    غزہ: فلسطین میں حماس اور اسرائیل کے درمیان عارضی فائر بندی طے پاگئی، اقوام متحدہ اور مصر کی ثالثی سے یہ فائربندی ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق زیر محاصرہ غزہ کی حماس انتظامیہ اور اسرائیل کے درمیان عارضی فائر بندی طے پا گئی ہے، جس میں اقوام متحدہ اور مصر نے اہم کردار ادا کیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ اور مصر کی ثالثی میں حماس اور اسرائیل کے درمیان 6 ماہ کے لیے فائر بندی طے پا گئی ہے۔ عارضی فائر بندی کے دائرہ کار میں حماس انتظامیہ غزہ کی پٹی پر ہونے والے مظاہروں میں فلسطینیوں کو سرحد سے 300 میٹر دور رکھے گی۔

    اس کے جواب میں تل ابیب انتظامیہ غزہ کے ماہی گیروں کے لیے شکار کے علاقے کو وسیع کر کے 15 میل کر دے گی اور طبّی اور انسانی امداد کو براستہ اسرائیل غزہ جانے کی اجازت دے گی۔

    تاہم فائر بندی کی خبر کے صائب ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں تاحال نہ تو حماس کی طرف سے کوئی بیان جاری کیا گیا ہے اور نہ ہی اسرائیل کی طرف سے۔

    واضح رہے کہ اسرائیل سال 2006 سے لے کر اب تک 2 ملین فلسطینی آبادی کے حامل غزہ کو زمین، سمندر اور فضاء سے محاصرے میں لیے ہوئے ہے۔

    فلسطینی اسیران کی بھوک ہڑتال کو 50 دن مکمل، حالت تشویشناک

    دوسری جانب اسرائیلی فوج کی جانب سے معصوم فلسطینیوں پر حملے جاری ہیں، ظالم فوج معصوم شہریوں کو گھروں سے اغوا کررہی ہے۔