Tag: سیف اللہ نیازی

  • غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے پر موٹرمکینک نے پولیس انسپکٹر کو گولیاں مار دیں

    غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے پر موٹرمکینک نے پولیس انسپکٹر کو گولیاں مار دیں

    لاہور : غیراخلاقی زبان استعمال کرنے پر موٹرمکینک نے پولیس انسپکٹر کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔ واردات کے بعد ملزم نے خود گرفتاری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں موٹرمکینک نے کئی علاقوں میں ایس ایچ او رہنے والے پولیس افسر کو گولیاں ماردیں، قتل کی لرزہ خیز واردات شیرا کوٹ میں ہوئی۔

    انسپکٹر سیف اللہ نیازی نے موٹرمکینک عدیل کو سامان لینے بھیجا اور تاخیر پر غیراخلاقی الفاظ استعمال کرنا شروع کردیے، جس پر عدیل طیش میں آیا اور سیف اللہ نیازی کو گولیاں مار دیں۔

    قتل کے بعد عدیل نے موقع پر ہی پولیس کو گرفتاری دے دی، ملزم کا کہنا تھا سیف اللہ نیازی کو اس کے ہی سرکاری پستول سے قتل کیا۔

    لاہور کے کئی تھانوں میں ایس ایچ او رہنے والے سیف اللہ نیازی نے بابوصابو چیک پوسٹ پر بطور انچارج تعیناتی کے باعث قریب ہی رہائش رکھی تھی، تاہم کرائم سین یونٹ اور فرانزک ماہرین نے شواہد جمع کرلیے ہیں۔

    بعد ازاں شیرا کوٹ کے علاقے میں انسپکٹر سیف اللہ نیازی کے قتل کا مقدمہ اس کے بیٹے بابر خان کی مدعیت درج کرلیا گیا، مقدمہ ملزم عدیل کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔

    مدعی مقدمے کا کہنا تھا کہ میرے والد اپنی رہائشگاہ کیساتھ پلازہ کی چھت پرواک کر رہے تھے کہ ملزم عدیل نے فائرنگ کرکے والد کو قتل کر دیا۔

    مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ والد کی ملزم عدیل سےورکشاپ کے سامنے گاڑی کھڑی کرنے پر تلخ کلامی ہوئی تھی، ملزم عدیل نے رنجش میں انسپکٹر کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔

  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو گرفتار کرنے سے روک دیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو گرفتار کرنے سے روک دیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری اور سیف اللہ نیازی کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری سمیت 8 افراد نے گرفتاری سے بچنے کے لیے عدالت میں درخواستیں دائر کیں تھے، عدالت سے رجوع کرنے والوں میں فیصل چوہدری، سیف اللہ نیازی اور بیرسٹر گوہر سمیت دیگر شامل تھے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماؤں کی استدعا کو منظور کیا اور کہا کہ وفاق، نیب، ایف آئی اے اور پولیس فواد چوہدری کو گرفتار نہ کرے، اس کیس کی مزید سماعت 12 مئی کو ہوگی۔

    اسد عمر کو گرفتار کر لیا گیا

    ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر انسداد دہشتگردی، ایگل اسکواڈ، اسلام آباد پولیس کی نفری سپریم کورٹ کے باہر موجود ہے جبکہ فواد چوہدری سپریم کورٹ کے وکلا روم میں موجود ہیں۔

    اس کے علاوہ ایس ایس پی آپریشن بھی بھاری نفری کے ہمراہ سپریم کورٹ پہنچ گئے۔

  • پنجاب کو ذاتی جاگیر سمجھنے والوں نے کرپشن کی حدود عبور کیں،سیف اللہ نیازی

    پنجاب کو ذاتی جاگیر سمجھنے والوں نے کرپشن کی حدود عبور کیں،سیف اللہ نیازی

    لاہور: چیف آرگنائزر پی ٹی آئی سیف اللہ نیازی نے کہا ہے کہ پنجاب کو ذاتی جاگیر سمجھنے والوں نے کرپشن کی حدود عبور کیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور چیف آرگنائزر پی ٹی آئی سیف اللہ نیازی کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں سیاسی صورتحال، انتظامی معاملات سمیت تنظیمی امور اور فلاح عامہ کے منصوبوں پر بھی بات چیت کی گئی۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی قیادت میں عوامی خدمت کا سفر تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔

    سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پروپیگنڈا کرنے والے عناصر پہلے کی طرح اب بھی ناکام رہیں گے، منفی سیاست کا جواب عوامی خدمت سے دیں گے۔

    دوسری جانب سیف اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ صوبے کو ذاتی جاگیر سمجھنے والوں نے کرپشن کی حدود عبور کیں، اسٹیٹس کو پنجاب میں سیاسی عدم استحکام کو ہوا دینا چاہتا ہے۔

    چیف آرگنائزر پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سیاسی بیروزگاروں کو پنجاب کو تختہ مشق بنانے کی اجازت نہیں دیں گے،سیاسی شرارتوں کا ڈٹ کر مقابلہ اور بھرپور جواب دیں گے۔

  • شاہ محمودقریشی کی سیف اللہ نیازی کو پی ٹی آئی کاچیف آرگنائزر مقرر ہونے پرمبارکباد

    شاہ محمودقریشی کی سیف اللہ نیازی کو پی ٹی آئی کاچیف آرگنائزر مقرر ہونے پرمبارکباد

    اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے سیف اللہ نیازی کو تحریک انصاف کا چیف آرگنائزر مقرر ہونے پر مبارکباد دی اور کہا وزیراعظم سمیت پوری پارٹی کو سیف اللہ نیازی پر اعتماد ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے سیف اللہ نیازی سے ملاقات کی اور انھیں تحریک انصاف کا چیف آرگنائزر مقرر ہونے پر مبارکباد دی۔

    شاہ محمود قریشی نے سیف اللہ نیازی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا سیف اللہ نیازی ہمارے دیرینہ ساتھی ہیں اور باصلاحیت ہیں ، وزیراعظم سمیت پوری پارٹی کو ان پر اعتماد ہے۔

    اس موقع پر سیف اللہ نیازی کا کہنا تھا ذمہ داریاں سونپنے پر چیئرمین اور پارٹی قیادت کا شکرگزار ہوں، پارٹی قیادت کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم نے اپنے دیرینہ ساتھی کو پی ٹی آئی کاچیف آرگنائزر مقرر کردیا

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے دیرینہ ساتھی  سیف اللہ نیازی کو پی ٹی آئی کاچیف آرگنائزر مقرر کیا تھا، سیف اللہ نیازی چاروں صوبوں میں پی ٹی آئی کومنظم کریں گے اور آزادکشمیر،جی بی،اسلام آباد میں پارٹی کی تنظیم نو کریں گے جبکہ پالیسی سازی، آئین کی تشکیل ، قومی ومقامی انتخابات کیلئےتیاریوں کی ذمہ داریاں بھی سونپ دی گئیں ۔

    وزیر اعظم نے سیف اللہ نیازی کی صلاحیتوں پرمکمل اعتمادکا اظہار کرتے ہوئے کہا سیف اللہ نیازی تحریک انصاف کے سینئر ترین رکن ہیں، تمام دعائیں اور نیک خواہشات ان کیساتھ ہیں۔

    سیف اللہ نیازی نے ذمہ داریاں سونپنے پر پارٹی چیئرمین کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا چیئرمین کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔

    یاد رہے ستمبر 2016 میں تحریک انصاف کے رہنما سیف اللہ نیازی نے پارٹی پالیسیوں سے اختلافات کے باعث عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، وہ تحریک انصاف کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری تھے۔

     

  • تحریک انصاف کے رہنما سیف اللہ نیازی پارٹی عہدے سے مستعفی

    تحریک انصاف کے رہنما سیف اللہ نیازی پارٹی عہدے سے مستعفی

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما سیف اللہ نیازی نے پارٹی پالیسیوں سے اختلافات کے باعث عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

    تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کے رہنما اور عمران خان کے دست راست سیف اللہ نیازی نے پارٹی پالیسیوں سے اختلافات کےباعث اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

    سیف اللہ نیازی تحریک انصاف کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری تھے جنہوں نے اپنا استعفیٰ عمران خان کو بھجوا دیا ہے۔

    دوسری جانب تحریک انصاف کےترجمان نعیم الحق نے بھی سیف اللہ نیازی کے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہےکہ ان کا استعفیٰ عمران خان کو موصول ہوگیا ہے تاہم نعیم الحق نے سیف اللہ نیازی کے استعفے پر مزید بات کرنے سے انکار کردیا۔

    واضح رہے کہ پارٹی ترجمان کے مطابق ابھی سیف اللہ نیازی کا استعفیٰ منظور نہیں کیاگیا۔سیف اللہ نیازی اسلام آباد دھرنے کےلیے پی ٹی آئی کی انتظامی کمیٹی کےسربراہ تھے۔