Tag: سیف سٹی پراجیکٹ

  • سیف سٹی پراجیکٹ کیمروں کے الرٹس کا ٹیسٹنگ پیریڈ، نتیجہ کیا نکلا؟

    سیف سٹی پراجیکٹ کیمروں کے الرٹس کا ٹیسٹنگ پیریڈ، نتیجہ کیا نکلا؟

    کراچی: سندھ سیف سٹی کیمرے اپنی ٹیسٹنگ پیریڈ میں الرٹس کامیابی سے بھیج رہے ہیں، گزشتہ 21 روز میں 15 گرفتاریاں اور مقدمات درج کر کے گاڑیاں ضبط کی گئیں، جب کہ اسنیچر گینگ کی گرفتاری اور ہزاروں الرٹس بھی جاری ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی سیف سٹی آصف اعجاز شیخ کا کہنا ہے کہ سیف سٹی پراجیکٹ کے کیمروں کی ٹیسٹنگ کے دوران 21 روز میں اسنیچر گینگ کی گرفتاری اور ہزاروں الرٹس جاری ہوئے ہیں۔

    ڈی جی سیف سٹی اتھارٹی آصف اعجاز شیخ نے بریفنگ میں بتایا کہ اب تک 12 سائٹس پر 57 کیمرے ورکنگ پوزیشن میں آچکے ہیں، اور اکیس روز میں 5 ہزار سے زائد ٹریفک خلاف ورزیاں شناخت کی گئیں، کیمروں نے 1 ہزار 39 کاروں اور 1 ہزار 516 موٹر سائیکلوں کا الرٹ جاری کیا،۔

    آصف اعجاز کے مطابق جن خلاف ورزیوں کے بارے میں الرٹ موصول ہوئیں ان میں ڈبل پارکنگ، فیک نمبر پلیٹ، فاسٹ ٹریک کی خلاف ورزیاں، اور نو اینٹری، نو پارکنگ، ون وے، اوورلوڈنگ، بغیر ہیلمٹ الرٹ، دوران سفر موبائل کا استعمال، سیٹ بیلٹ اور دیگر خلاف ورزیاں شامل ہیں۔

    ڈی جی کا کہنا تھا کہ سیف سٹی پراجیکٹ کے کیمروں نے 20 جنوری سے کام شروع کیا تھا، اب تک 4 ہزار 616 چوری شدہ کار موٹر سائیکلوں کو شناخت کیا جا چکا ہے، اور 5 ماہ میں 2 ہزار 918 چوری شدہ کار موٹر سائیکلوں کا الرٹ جاری ہوا ہے۔

    اسمارٹ کیمروں نے 5 ہزار 538 جعلی نمبر پلیٹس کی شناخت بھی کی، کیمروں نے چہرے کی مدد سے 72 انتہائی مطلوب ملزمان کا الرٹ بھی جاری کیا، کریمنل ڈیٹا میں موجود 2 ہزار 487 چہروں کو بھی شناخت کیا گیا، جب کہ بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہری کو لوٹنے والے گینگ کو پکڑا گیا۔

    آصف اعجازشیخ کے مطابق ڈاکوؤں نے کار پر 4 دن میں 3 مرتبہ نمبر پلیٹ تبدیل کی پھر بھی پکڑے گئے، جلد مزید کیمرے اور سائٹس ورکنگ پوزیشن میں آ جائیں گے۔

  • کراچی کے 4 اضلاع کی مکمل پولیس مانیٹرنگ شروع، 7 پاپ سائٹس پر اہلکار تعینات

    کراچی کے 4 اضلاع کی مکمل پولیس مانیٹرنگ شروع، 7 پاپ سائٹس پر اہلکار تعینات

    کراچی: شہر قائد کے 4 اضلاع کی مکمل پولیس مانیٹرنگ شروع ہو گئی، 7 پاپ سائٹس پر اہلکار تعینات کر دیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سیف سٹی پراجیکٹ کے پہلے فیز کا آغاز ہو گیا، آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے احکامات پر کراچی پولیس کے 51 اہلکاروں کو 7 پاپ سائٹس پر تعینات کر دیا گیا۔

    ڈی جی سیف سٹی آصف اعجاز شیخ کے مطابق 3 شفٹوں میں 4 ڈسٹرکٹس کی مکمل مانیٹرنگ شروع کر دی گئی ہے، اور 5 خصوصی ایمرجنسی رسپانس وہیکلز کو بھی پاپ سائٹس پر پہنچا دیا گیا ہے۔

    کراچی رینج کی نفری آئی جی سندھ کے احکامات پر مختص کی گئی ہے، اور سیف سٹی پراجیکٹ کی 7 پاپ سائٹس کو آپریشنل کیا گیا ہے، جہاں 51 اہلکاروں کو تین شفٹوں میں تعینات کیا گیا ہے۔

    ہر پاپ سائٹ پوائنٹ پر 4 اہلکار 8 گھنٹے ڈیوٹی پر مامور ہوں گے، جہاں پولیس اور ٹریفک پولیس نے اپنا کام شروع کر دیا ہے، مذکورہ اضلاع میں ایسٹ، ملیر، ساؤتھ اور سٹی شامل ہیں جہاں میں مکمل مانیٹرنگ شروع ہو گئی ہے۔


    کراچی میں فائرنگ کے تبادلے میں بھتہ خور گینگ کا سرغنہ مارا گیا


    آرٹلری میدان، سول لائنز اور بوٹ بیسن پاپ سائٹس پر کنٹرول روم ہوگا، عزیز بھٹی، فیروز آباد، ایئرپورٹ، ٹیپوسلطان تھانے سے بھی مانیٹرنگ ہوگی، کنٹرول روم میں ڈسٹرکٹ اور ٹریفک پولیس کی نفری موجود ہوگی۔

    شاہین کمپلیکس داتا کارنر اور پیپلز اسکوائر پر 24 گھنٹے نفری تعینات ہوگی، اسٹاک ایکسچینج اور حبیب بینک پلازہ کے قریب ای آر وی موجود ہوں گی، خصوصی ایمرجنسی رسپانس وہیکل 24 گھنٹے 3 شفٹوں میں موجود ہوں گی، ڈی جی سیف سٹی آصف اعجاز شیخ کے مطابق سیف سٹی کے لیے اہل کاروں کو تربیت بھی دی جا رہی ہے۔

  • سیف سٹی پراجیکٹ اور کچے میں آپریشن سے متعلق اہم فیصلے

    سیف سٹی پراجیکٹ اور کچے میں آپریشن سے متعلق اہم فیصلے

    کراچی : وزیرعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس سیف سٹی پراجیکٹ ، کچے میں آپریشن سے متعلق اہم فیصلے کرلئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا ، جس میں سیف سٹی پراجیکٹ، کچے میں آپریشن اور سی ٹی ڈی کومزید سہولتیں دینے سے متعلق فیصلے کئے گئے۔

    مرادعلی شاہ نے کہا کہ سیف سٹی منصوبہ ایس 4 کاگزشتہ روز افتتاح کیا ہے،اب مجھے سیف سٹی پر کام ہوتے ہوئے نظر آنا چاہئے، سیف سٹی کیلئےجون کےآخرمیں سی سی ٹی وی کی شپمنٹ آجائےگی، آئی جی پولیس سیف سٹی منصوبے کیلئے ضروری سہولتیں مہیا کریں۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ فائبر آپٹک کیبل بچھانے کیلئےرائٹ آف وے کی این اوسی لی جارہی ہے، ایمرجنسی رسپانس وہیکل ہری پورسےاس ہفتےآناشروع ہوجائیں گی۔

    انھوں نے بتایا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم کنٹرول کرنے کیلئے پولیس پیٹرولنگ بڑھادی ہے، جس علاقےمیں اسٹریٹ کرائم زیادہ ہووہاں پولیس افسران کوجوابدہ کریں۔

    آئی جی سندھ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کچے کے علاقوں میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری ہے، آپریشن میں پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں،14ڈرون کیمرےسکھر، گھوٹکی، کشمور اور شکارپور کو دیئے ہیں، ڈرون کیمروں سے کچے میں ڈاکووں کے ٹھکانوں پر نظر رکھی جائی گی۔

    وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار نے کہا کہ مزید20 ڈرون کیمروں کی ضرورت ہے،وزیراعلیٰ نے آئی جی کو ہدایت کی کہ کچے کے پولیس اہلکاروں کوجدیدہتھیارکی تربیت دیں۔

    آئی جی سندھ نے بتایا کہ سکھر ،لاڑکانہ کے پولیس اہلکاروں کی تربیت کی ہے مزید کررہے ہیں، جس پر مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ ،پنجاب میں کرائم کرنیوالے ڈاکوؤں کیلئےٹرائی بارڈرمینجمنٹ سسٹم بنائیں۔

    ٹرائی بارڈر سے متعلق اجلاس فروری 2024 سے جاری ہیں ۔ بہاولپور، رحیم یار خان اور راجن پور کے سینئر پولیس افسران سے رابطہ رہتاہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ کی سی ٹی ڈی کے 4ریجنل کمپلیکس بنانے کے کام کو تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سی ٹی ڈی کے 4ریجنل کمپلیکس حیدرآباد، میرپورخاص، سکھر اور لاڑکانہ میں قائم کئے جارہے ہیں۔

    وزیراعلیٰ نے سی ٹی ڈی ریجنل کمپلیکس کیلئے 2.8 ارب روپے کی منظوری دے دی اور کہا سافٹ وئیر اور فرانزک ٹولز کیلئے 400 ملین روپےپولیس کودیئےہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے سافٹویئر کو فوری فعال کرنے کی ہدایت دے دی، وزیر داخلہ سندھ نے بتایا کہ دہشت گردی کے مقدمات کی پراسیکیوشن بہتر ہوئی ہے،2023کے 7مقدمات اور 2024 میں 11 کیسز میں سزائیں ہوئی ہیں۔