Tag: سیف علی خان

  • سیف اور کرینہ میں طلاق سے متعلق نجومی کی بڑی پیش گوئی

    سیف اور کرینہ میں طلاق سے متعلق نجومی کی بڑی پیش گوئی

    بھارت فلم انڈسٹری کی معروف جوڑی سیف علی خان اور کرینہ کپور خان جلد ہی طلاق لے سکتے ہیں، ایک مشہور نجومی کی اس پیش گوئی نے ہر کسی کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔

    رپورٹس کے مطابق نجومی کی پیش گوئی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب سیف علی خان اور کرینہ حال ہی میں چاقو کے حملے کے مہلک واقعے سے گزرے تھے۔

    دونوں کے مداحوں نے سیف کے ساتھ کرینہ کپور کی عوامی سطح پر عدم موجودگی کو بھی نوٹ کیا جس سے قیاس آرائیوں کو جنم لیا۔

    نجومی کا کہنا تھا کہ وہ پہلے فرد تھے جس نے 2010 میں اپنے بلاگ سیف اور کرینہ کی کنڈلی دیکھ کر پیش گوئی کردی تھی کہ ان کی طلاق ہوجائے گی۔

    نجومی نے سیف پر حملے کے بارے میں بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ کچھ اندرونی خاندانی مسائل کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔

    یہ معاملہ حل نہیں ہوگا اور وہ ڈیڑھ سال کے اندر ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کرلیں گے، اس معاملے کو جتنا بھی دبایا ہوگا، کنڈلی صاف بتا رہی ہے۔

    نجومی نے مزید کہا کہ انہیں مکمل یقین ہے کہ ایسا ہوگا اور یہ بالی وڈ جوڑا ڈیڑھ سال کے اندر الگ ہوجائے گا۔

    سیف علی خان کی ’ریس 4‘ میں راکول پریت کی انٹری؟

    نجومی نے اپنی پیش گوئی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کسی کا خوف نہیں ہے،’میں ڈنکے کے چوٹ پر یہ کہہ رہا ہوں! سیف کو کوئی خطرہ نہیں ہے اور یہ حملہ بھی محض دنیا کو دکھانے کے لیے جعلی ڈرامہ تھا۔

  • ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ میں سیف علی کا کردار پہلے کس کو آفر ہوا؟

    ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ میں سیف علی کا کردار پہلے کس کو آفر ہوا؟

    بالی ووڈ فلم میکر سورج برجاتیا نے سالوں بعد انکشاف کیا ہے کہ فیملی ڈرامہ فلم ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ کے لیے سیف علی خان ان کی پہلی پسند نہیں تھے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حالیہ انٹرویو میں سورج برجاتیا نے بتایا کہ ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ میں پہلے شاہ رخ خان کو منتخب کرنا تھا لیکن بعد میں ان کی جگہ سیف علی خان کو شامل کیا گیا۔

    برجاتیا نے کہا کہ سیف اس پراجیکٹ کے لیے کافی پریشان تھے کیونکہ اس وقت ان کی فلمیں اچھا بزنس نہیں کررہی تھیں، جب فلمیں نہیں چلتیں تو اداکار تھوڑا نروس ہوجاتا ہے اور انہیں بڑے اداکاروں کے ساتھ پہلی بار شامل کیا جارہا تھا، سیف کی گھبراہٹ نے ان کی کارکردگی کو متاثر کیا اور یہ توانائی خاص طور پر ’سنو جی دلہن‘ میں واضح تھی۔

    واضح رہے کہ سیف علی خان کے علاوہ ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ میں کرشمہ کپور، سلمان خان، سونالی بیندرے، تبو، نیلم اور موہنیش بہل نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔ 1999 میں ریلیز ہونے فلم باکس آف پر ہٹ ثابت ہوئی۔

    یاد رہے کہ ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ میں سیف علی خان کی جوڑی کرشمہ کپور کے ساتھ بنائی گئی تھی اور دونوں کا کردار مداحوں کو پسند آیا تھا۔

  • ’محبت سب فتح کر لیتی ہے‘ سیف پر حملے کے بعد کرینہ کی نئی پوسٹ سامنے آگئی

    ’محبت سب فتح کر لیتی ہے‘ سیف پر حملے کے بعد کرینہ کی نئی پوسٹ سامنے آگئی

    اداکارہ کرینہ کپور نے سیف علی خان پر حملے کے بعد جاری تنازعہ کے درمیان محبت اور فیملی کے ہمراہ جشن منانے سے متعلق نئی پوسٹ شیئر کردی ہے۔

    بالی ووڈ کی بیبو کرینہ کپور اپنے شوہر اداکار سیف علی خان پر حملے کے بعد اب مثبت طریقے سے اپنی لائم لائٹ زندگی میں واپس لوٹ رہی ہیں، حال ہی میں اداکارہ نے اپنے کزن کی شادی کی تقریب میں شرکت کی۔

    اداکارہ نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند تصاویر شیئر کی ہے ساتھ ہی انہوں نے محبت اور خاندان سے متعلق پیغام لکھا ہے۔

    اداکارہ نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ اندھیرے کے بعد روشنی آتی ہے، منفی چیزوں کو پسِ پشت ڈال کر خوشی کو گلے لگانا، اپنے پسندیدہ لوگوں کے ساتھ محبت اور خاندان کا جشن منا رہی ہوں، محبت سب فتح کر لیتی ہے‘۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ کپور کی یہ تصاویر ان کے کزن کی مہندی نائٹ کی ہے جس میں وہ اپنی بہن کرشمہ کپور کے ہمراہ پہنچی جہاں اداکارہ کا لک سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

    بیبو نے تقریبِ میں کافتان ڈریس کا انتخاب کیا، سبز رنگ کے اس جوڑے پر فلورل پرنٹ کیا گیا جنکہ نیک لائن پر بھاری ایمبورائڈری کی گئی تھی، رپورٹ کے مطابق اداکارہ کا یہ ڈریس بھارتی معروف ڈیزائنر سبیاساچی کی کلیکشن کا حصہ ہے۔

    کرینہ کپور جب وینیو پر پہنچی تو ممبئی میں پاپرازیوں نے انہٰیں پوز دینے کو کہا، اداکارہ نے اندر جانے سے پہلے گرمجوشی سے مسکراہٹ کے ساتھ پاپرازی کا استقبال کیا اور ہاتھ جوڑے۔

  • کیا آپ مرنے والے ہیں؟ حملے کے بعد سیف علی خان سے یہ سوال کس نے کیا؟ اداکار کا انکشاف

    کیا آپ مرنے والے ہیں؟ حملے کے بعد سیف علی خان سے یہ سوال کس نے کیا؟ اداکار کا انکشاف

    بالی ووڈ کے اداکار سیف علی خان نے حال ہی میں اپنی رہائش گاہ پر ہونے والے حملے کے دردناک تجربے سے معتلق بتادیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے گزشتہ مہینے اپنے گھر ہونے والی واردات اور حملے کے بعد پہلی بار انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے اس لمحے ہونے والے درد ناک تجربے سے متعلق گفتگو کی ہے۔

    حملے کے بعد اپنے پہلے انٹرویو میں اداکار سیف نے بمبئی ٹائمز کو بتایا کہ ’ اس حملے کے وقت میں  نے سوچا کہ یہ لڑکا مجھے مار ڈالے گا کیوں کہ اس کے پاس دو چاقو ہیں اور میں ننگے پاؤں خالی ہاتھ اس سے کیسے مقابلہ کروں گا‘۔

    اداکار نے کہا کہ میری حالت غیر ہوگئی تھی تو کرینہ نے اس لمحے چارج سنبھالا، میں نے کہا آؤں اسے پکڑتے ہیں لیکن کرینہ نے کہا نہیں چلو گھر سے باہر نکلتے ہیں کیونکہ ہمیں آپ کو اسپتال لے جانا ہے، اور مجھے جے کو یہاں سے نکالنا ہے کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ وہ حملہ آور ابھی بھی آس پاس ہے۔

    سیف نے یاد کیا کہ حملہ آور سے لڑتے ہوئے زخمی ہونے کے بعد میرا کُرتا خون میں لت پت تھا، کرینہ اور بیٹے تیمور اور جے نیچے گئے اور اسپتال جانے کے لیے آٹو یا ٹیکسی تلاش کرنے لگے۔

    اداکار نے کہا کہ اس دوران مجھے کچھ درد محسوس ہوا مجھے لگا کہ میری کمر میں کچھ گڑبڑ ہے، کرینہ بے دھیانی سے کال کر رہی تھی لیکن کوئی فون نہیں اٹھا رہا تھا، ہم نے ایک دوسرے کی طرف دیکھا، اور میں نے کہا میں ٹھیک ہوں، میں مرنے والا نہیں ہوں اس موقع پر چھوٹے بیٹے تیمور نے مجھ سے پوچھا کیا آپ مر جائیں گے؟ تاہم میں نے انہیں جواب نہیں دیا۔

    اداکار کا کہنا تھا کہ جب میں نے اسپتال میں تیمور کو دیکھا تو وہ مکمل مطمئن نظر آرہا تھا، اس وقت بیٹے کو دیکھ کر مجھے بہت سکون ملا کیوں کہ میں اس وقت اکیلا نہیں رہنا چاہتا تھا۔

    سیف علی خان نے کہا کہ شاید کرینہ نے تیمور کو میرے ساتھ اسی لیے روانہ کیا تھا کہ کیوں کہ وہ جانتی تھیں کہ اس حالت میں تیمور کا میرے ساتھ رہنا کتنا ضروری ہے۔

    واضح رہے کہ لیلا وتی اسپتال میں ڈاکٹرز نے میڈیا بریفنگ میں بتایا تھا کہ زخمی سیف علی خان اپنے بیٹے تیمور کے ہمراہ اسپتال پہنچے تھے۔

  • سیف علی خان حملہ کیس میں اہم پیش رفت

    سیف علی خان حملہ کیس میں اہم پیش رفت

    بالی ووڈ کے چھوٹے نواب اداکار سیف علی خان پر ممبئی میں ہونے والے حملے کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار سیف علی خان پر حملے کے کیس کے ملزم شریف الاسلام شہزاد کے فنگر پرنٹس گھر میں رکھی چیزوں سے لیے گئے نمونوں سے میچ ہو گئے ہیں۔

    ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ سیف علی خان کے گھر سے متعدد نمونے اکٹھے کیے گئے تھے جنہیں فارنسک جانچ کے لیے بھیجا گیا تھا، جس کی کچھ رپورٹس آچکی ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/kareena-kapoor-saif-ali-khan-reunite/

    ممبئی پولیس کے مطابق جانچ کے لیے بھیجے گئے نمونوں میں فنگر پرنٹ ملزم کے ریکارڈ سے میچ کر رہے ہیں مگر تاحال پولیس حتمی رپورٹ کا انتظار کر رہی ہے۔

    اداکار پر 16 جنوری 2025 کو باندرہ میں گھر کے اندر چاقو حملے میں شدید زخمی ہوئے تھے جبکہ شریف الاسلام کو 19 جنوری 2025 کو گرفتار کیا گیا تھا، تب سے وہ آرتھر روڈ سنٹرل جیل میں بند ہے۔

  • 500 کروڑ کے ہیرے کی ڈکیتی، سیف علی اور جے دیپ کی ’جیول تھیف‘ کا ٹیزر جاری

    500 کروڑ کے ہیرے کی ڈکیتی، سیف علی اور جے دیپ کی ’جیول تھیف‘ کا ٹیزر جاری

    بالی ووڈ اداکار سیف علی خان اور جے دیپ اہلاوت کی فلم ’جیول تھیف‘ کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔

    جیول تھیف سدھارتھ آنند کی پروڈکشن ہے جس کی ہدایتکاری رابی گریوال نے کی ہے۔ فلم میں سیف علی خان، جے دیپ اہلاوت اور نکتا دتہ بھی مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔

    ٹیزر میں جے دیپ کو طاقتور کرائم لارڈ کے طور پر دکھایا گیا ہے جو ایک نفیس چور کی خدمات حاصل کرتا ہے جس کا کردار سیف علی خان نے نبھایا ہے۔

    دونوں کو دنیا کا سب سے پرکشش ہیرا، افریقی ریڈ سن، جس کی قیمت 500 کروڑ روپے ہے چرانا ہے۔

    سیف علی خان کو ہیرے کے لیے چوری کے لیے متعدد بھیس بدلتے دکھایا گیا ہے اور وہ ڈکیتی کا منصوبہ بنارہے ہیں، ٹیزر میں کنال کپور کی اہم کردار کی جھلک بھی دکھائی دگئی ہے۔

    فلم میں جے دیپ اہلاوت کو نئے اوتار میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ وہ پہلے نیٹ فلکس کی فلم میں کرینہ کپور کے ساتھ اسکرین شیئر کرچکے ہیں۔

    واضح رہے کہ جے دیپ اہلاوت فی الحال اپنے ویب شو پاتال لاوک سیزن 2 کی کامیابی میں مصروف ہیں۔

    سیف علی خان پر ہونے والے حملے کے بعد ان کا یہ پہلا پروجیکٹ ہے جس کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا ہے۔

    سدھارتھ آنند اور ممتا آنند نے کہا کہ ہم  پر جیول تھیف کے ذریعے نیٹ فلکس کے ساتھ اپنے اسٹریمنگ کا آغاز کرنے پر بہت خوش ہیں۔ فلم میں ایکشن، سسپنس، اور سازش ہے جو لوگوں کو پسند آئے گی۔

  • سیف علی خان حملہ کیس میں گرفتار بنگلہ دیشی ملزم کے والد کا بڑا فیصلہ

    سیف علی خان حملہ کیس میں گرفتار بنگلہ دیشی ملزم کے والد کا بڑا فیصلہ

    نئی دہلی: بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر حملے کے الزام میں گرفتار بنگلہ دیشی ملزم کے والد نے بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔

    ممبئی پولیس نے 19 جنوری کو سیف علی خان پر چاقو سے حملہ کرنے کے الزام میں مبینہ بنگلہ دیشی شہری شریف الاسلام کو گرفتار کیا تھا، ملزم کے وکیل نے دعویٰ کیا تھا

    کہ پولیس ان کے موکل کو قربانی کا بکرا بنا رہی ہے، وہ کئی سال سے ممبئی میں رہائش پذیر ہیں اور بھارتی شہری ہیں۔

    تاہم اب ملزم کے والد محمد روحیل نے دعویٰ کیا کہ اس کے بیٹے کو بلاوجہ پھنسایا جارہا ہے، میں اپنے بیٹے کی رہائی کے لیے جلد اپنے ملک کی وزارتِ خارجہ اور بھارتی ہائی کمیشن سے رجوع کروں گا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق شریف الاسلام کا والد محمد روحل بھارتی میڈیا کو بنگلہ دیش سے دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ بھارت میں قیام کے لیے بیٹے کے پاس کوئی موزوں دستاویزات نہیں تھے اور وہ مسلسل گرفتاری کے خوف سے وہاں زندگی گزار رہا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: چاقو حملے کے بعد سیف علی خان نے پہلا بیان جاری کر دیا

    چاقو حملے کے بعد سیف علی خان نے پہلا بیان جاری کر دیا

    سیف علی خان حملہ کیس میں گرفتار ملزم کے وکیل کا بڑا دعویٰ

    شریف الاسلام کا والد نے مزید دعویٰ کیا کہ جنوری 2024 کے انتخابات میں شیخ حسینہ کے دوبارہ منتخب ہونے پر شریف الاسلام کو مجبوراً بنگلہ دیش چھوڑنا پڑا۔

    محمد روحیل نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ سی سی ٹی وی کے فوٹیج میں دکھائی دینے والا شخص میرا بیٹا نہیں ہے میرے بیٹے کو پھنسایا جارہا ہے، بیٹے کی گھرفتاری کا علم سوشل میڈیا سے ہوا، اس سلسلے میں بھارتی پولیس نے اب تک کوئی رابطہ نہیں کیا ہے۔

    واضح رہے کہ سیف علی خان پر 16 جنوری کو گھر میں گھسنے والے شخص نے چاقو سے حملہ کیا تھا، جس سے اداکار شدید زخمی ہوگئے تھے اور ان کی متعدد سرجریز کی گئی تھیں۔

    سیف علی تقریبا 6 دن اسپتال میں رہے تھے، انہیں 21 جنوری کو ڈسچارج کیا گیا تھا جب کہ پولیس نے پہلے مبینہ ملزم کو 20 جنوری کو گرفتار کیا تھا۔

  • سیف علی خان نے حملے کے بعد بڑا فیصلہ کر لیا

    سیف علی خان نے حملے کے بعد بڑا فیصلہ کر لیا

    بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان اور ادکارہ کرینہ کپور کے پی آر مینیجر نے اداکار پر حملے کے بعد پاپرازیوں سے درخواست کی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکار سیف علی اور  ان کی اہلیہ کرینہ کپور نے حملے کے بعد میڈیا سے بچوں کی تصاویر نہ لینے کی درخواست کی ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ حال ہی میں گھر میں ڈکیتی اور زخمی ہونے کے بعد اداکار سیف علی خان اور کرینہ کپور کی جانب سے یہ درخواست کی گئی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: چاقو حملے کے بعد سیف علی خان نے پہلا بیان جاری کر دیا

    چاقو حملے کے بعد سیف علی خان نے پہلا بیان جاری کر دیا

    سیف علی خان حملہ کیس میں گرفتار ملزم کے وکیل کا بڑا دعویٰ

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جوڑے کے منیجر کی جانب سے پاپارازیسے دونوں بچوں تیمور  اور جہانگیر (جے) کی تصاویر نہ لینے کی درخواست کی گئی ہے۔

    ادکار کرینہ اور سیف کے منیجر نے  سے کہا ہے کہ گارڈن ہو، کوئی تقریب یا کسی کھیل کی سرگرمی، بچے چاہے کہیں بھی کیوں نہ ہوں ان کی تصویر نہ لی جائے البتہ سیف اور کرینہ کی کسی بھی تقریب کی تصویر لی جاسکتی ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سیف علی اور کرینہ کپور کے منیجر نے مزید کہا کہ فوٹو گرافرز ان کی رہائش گاہ کےباہر موجود نہ رہیں اور ان کی گھر آمدورفت کی تصاویر بھی نہ لی جائیں۔

    یاد رہے کہ 16 جنوری 2025 کی شب حملہ آور نے سیف علی خان کے گھر میں گھس کر ان پر چاقو سے حملہ کیا تھا جس کے باعث وہ تقریباً ایک ہفتہ اسپتال میں زیرِ علاج رہے۔

    پولیس معاملے کی تحقیقات میں مصروف ہے تاہم شریف الاسلام کی گرفتار کے علاوہ پولیس کو اب تک خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں ہو سکی اور کیس مزید الجھتا جا رہا ہے۔

  • سیف علی خان کا انشورنس کلیم فوری کیسے منظور ہوا؟ نیا تنازع سامنے آگیا

    سیف علی خان کا انشورنس کلیم فوری کیسے منظور ہوا؟ نیا تنازع سامنے آگیا

    چاقو حملے میں زخمی ہونے کے بعد صحتیاب ہونے والے سیف علی خان کی میڈیکل انشورنس کی فوری منظوری بھی متنازع ہوگئی ہے۔

    ایسوسی ایشن آف میڈیکل کنسلٹنٹس (اے ایم سی) نے لیلاوتی اسپتال میں چھوٹے نواب کی ہیلتھ انشورنس کی فوری منظوری پر احتجاج ریکارڈ کروایا ہے، اے ایم سی کو حیرانگی ہے کہ بالی ووڈ اداکار کے لیے اتنی جلدی انشورنس کی رقم کس طرح منظور ہوگئی۔

    سیف کے بلامعاوضہ علاج کے لیے 25 لاکھ روپے کی ہیلتھ انشورنس کی فوری منظوری پر انشورنس ریگولیٹری اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف انڈیا کو شکایت کی گئی ہے۔

    14 ہزار ڈاکٹرز اور ہیلتھ پروفیشنلز پر مشتمل اے ایم سی نے اس فوری منظوری کو مشہور شخصیات کے لیے فیور سے تشبیح دی ہے اور کہا ہے کہ سیف علی خان کا میڈیکل کلیم تو فوراً منظور کرلیا گیا جبکہ عام انشورنس ہولڈرز کو عموماً یہ سہولت حاصل نہیں ہوتی۔

    ماہر ہیلتھ نکھل جھا نے کہا کہ اگر یہی معاملہ کسی عام شہری کا ہوتا تو انشورنس کمپنی نے اتنی سرعت کے ساتھ اسکے میڈیکل کلیم کی ادائیگی نہ کی ہوتی، یہ سہولت مشہور شخصیت کو جلدی ملی۔

    بالی ووڈ اداکار کے ہیلتھ انشورنس کلیم کی خفیہ تفصیلات سے معلوم ہوا تھا کہ سیف نے کُل 35 لاکھ روپے کے میڈیکل کلیم کی درخواست جمع کروائی تھی جس میں سے 25 لاکھ روپے فوری طور پر منظور کرلیے گئے۔

    خیال رہے کہ سیف علی خان 16 جنوری کو گھر کے اندر چاقو حملے میں شدید زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد ایک رکشہ ڈرائیور نے انہیں اسپتال منتقل کیا تھا جہاں وہ 5 دن زیرِ علاج رہنے کے بعد ڈسچارج ہوئے تھے۔

    https://urdu.arynews.tv/saif-stabbing-more-than-one-person-involved-police-new-angle/

  • سیف علی خان حملہ کیس مزید الجھ گیا، رپورٹ میں بڑا انکشاف

    سیف علی خان حملہ کیس مزید الجھ گیا، رپورٹ میں بڑا انکشاف

    بالی ووڈ اداکار سیف علی خان حملہ کیس میں ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے جس کے بعد کیس نے نیا موڑ اختیار کرلیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار کی رہائش گاہ سے حاصل کیے گئے فنگر پرنٹس کے نمونے مبینہ طور پر حملے میں ملوث غیر ملکی محمد شریف الاسلام شہزاد کے فنگر پرنٹس سے میل نہیں کھاتے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس نے سیف علی خان کی رہائش گاہ سے فنگر پرنٹس کے 19 نمونے حاصل کیے تھے، اس فنگر پرنٹس کو ریاستی کرمنل انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) کے فنگر پرنٹ بیورو بھیجوایا گیا تھا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سی آئی ڈی کی سسٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ پرنٹس شریف الاسلام کے فنگر پرنٹس سے مطابقت نہیں رکھتے۔

    یہ بھی پڑھیں: چاقو حملے کے بعد سیف علی خان نے پہلا بیان جاری کر دیا

    چاقو حملے کے بعد سیف علی خان نے پہلا بیان جاری کر دیا

    سیف علی خان حملہ کیس میں گرفتار ملزم کے وکیل کا بڑا دعویٰ

    میڈیا رپورٹ کے مطابق سی آئی ڈی نے ممبئی پولیس کو فنگر پرنٹس کے منفی نتیجے سے متعلق آگاہ کردیا ہے، تاہم ممبئی پولیس نے جانچ پڑتال کے لیے مزید نمونے آگے بھیج دیئے ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل ملزم کی عدالت میں پہلی پیشی پر ملزم کے وکیل نے تمام الزامات کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ اس کے مؤکل کے خلاف لگائے گئے الزامات جھوٹے ہیں اورہائی پروفائل کیس ہونے کے سبب اسے قربانی کا بکرا بنایا جا رہا ہے۔

    یاد رہے کہ بالی ووڈ اداکار سیف پر 16 جنوری کو رات گئے گھر میں گھسنے والے شخص نے چاقو سے حملہ کردیا تھا، جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے تھے۔

    سیف علی خان کی اسپتال میں متعدد سرجریز کی گئی تھیں اور انہیں 6 دن بعد 21 جنوری کی سہ پہر کو ڈسچارج کیا گیا تھا جس کے بعد ان کا بیان بھی لیا گیا تھا۔

    واضح رہے جہ ملزم شریف الاسلام نے پولیس کو اداکار کے گھر میں چوری کی غرض سے گھسنے کی وجہ بتاتے ہوئے بیان دیا تھا کہ کسی نے پیسوں کے عوض اس سے جعلی شہریت کے دستاویز بنوانے کا وعدہ کیا تھا، اس وجہ سے میں نے سیف علی خان کے گھر میں چوری کی کوشش کی۔

    ملزم کے اس بیان کے بعد ممبئی پولیس نے چاقو حملہ کیس کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے اب اس شخص کی تلاش بھی شروع کردی ہے، جس نے شریف الاسلام سے جعلی دستاویزات بنوانے کا وعدہ کیا تھا۔