Tag: سیف علی خان

  • کرینہ کپور کو سیف علی خان کا اصل نام کب پتہ چلا؟

    کرینہ کپور کو سیف علی خان کا اصل نام کب پتہ چلا؟

    نئی دہلی: معروف بھارتی اداکار سیف علی خان نواب خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، اور ان کا اصل نام سسیف علی خان نہیں ہے جس کے بارے میں ان کی اہلیہ کرینہ کپور کو شادی والے دن علم ہوا۔

    بھارتی معروف اداکارہ کرینہ کپور عرف بیبو شادی سے قبل سیف علی خان کے اصل نام سے ناواقف تھیں، کرینہ کپور پر سیف علی خان کے اصل نام کی کہانی شادی والے دن کھلی تھی اور کرینہ سیف کا اصل نام جان کر حیران رہ گئی تھیں۔

    شادی سے قبل کئی برس تک کرینہ کپور اور سیف علی خان میں ایک رومانوی رشتہ قائم تھا، یہ جوڑا ایک دوسرے سے ملاقاتیں کرتا رہا تھا اور ایک دوسرے کو بہتر طریقے سے جانتا تھا مگر کرینہ کپور سیف علی خان کے اصل نام سے ناواقف رہیں۔

    شادی والے دن کرینہ کپور پر یہ راز کھلا کہ سیف علی خان کا اصلی نام ساجد علی خان پٹودی تھا جو انہوں نے بعد میں تبدیل کروا کر سیف علی خان رکھا تھا۔

    دونوں کی شادی کے سرٹیفیکیٹ پر بھی سیف علی خان کا نام ساجد علی خان پٹودی درج ہے۔

    نام تبدیل کروانے اور کنیت پٹودی ہٹانے سے متعلق بھارتی شاہی خاندان کے چھوٹے نواب سیف علی خان نے خود ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا تھا کہ ان کے نام سے پٹودی ان کے والد نے ہی ہٹوایا تھا۔

    اس عمل کی وجہ بتاتے ہوئے سیف علی خان کا کہنا تھا کہ دراصل ہندوستان میں شاہی ریاستوں کا رواج ختم ہو رہا ہے، اسی لیے ان کے والد منصور علی خان پٹودی نے بھی پٹودی سر نیم کو اپنے نام سے ہٹوا دیا تھا۔

  • سیف علی خان نے تیلگو فلم میں کام کرنے کی پیشکش ٹھکرا دی

    سیف علی خان نے تیلگو فلم میں کام کرنے کی پیشکش ٹھکرا دی

    معروف بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے تیلگو فلم میں ولن کا کردار ادا کرنے کی پیشکش ٹھکرا دی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سیف علی خان کو تیلگو فلم این ٹی آر 30 میں ولن کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی گئی تھی۔

    فلم میں آر آر آر کے ہیرو راما راؤ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور ان کے مقابل ہیروئن کا کردار ادا کریں گی۔

    تاہم سیف علی خان نے یہ پیشکش مسترد کردی جس کی وجہ تاحال نامعلوم ہے۔ فلم اگلے برس 5 اپریل کو ریلیز کی جائے گی۔

    فلم کی شوٹنگ کا آغاز 23 مارچ کو ایک باقاعدہ تقریب سے کیا گیا جس میں روایتی پوجا کی گئی۔ تقریب میں فلم کے کرداروں سمیت معروف ہدایت کار ایس ایس راجامولی نے بھی شرکت کی۔

  • سیف سے شادی کرنے سے پہلے گھر والوں نے وارننگ دی تھی، کرینہ کا انکشاف

    سیف سے شادی کرنے سے پہلے گھر والوں نے وارننگ دی تھی، کرینہ کا انکشاف

    بالی وُڈ کے اداکار سیف علی خان اور اداکارہ کرینہ کپور خان کی شادی بھارتی فلم انڈسٹری کی یادگار شادی مانی جاتی ہے، سیف علی خان کرینہ کپور سے شادی کرنے کو اپنی زندگی کا ’بہترین فیصلہ‘ قرار دیتے ہیں۔

    بالی وڈ کی ’بے بو‘کرینہ کپور اور سیف علی خان آج بھی بھارت میں سب سے پیارے جوڑوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔

    کرینہ اور سیف نے 2012 میں شادی کی تھی، ان دونوں کے درمیان قربتیں فلم ’ٹشن‘ کے سیٹ سے بڑھیں اور پھر کچھ سالوں کی ڈیٹنگ کے بعد دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔

    تاہم کرینہ کچھ سال قبل کرن جوہر کے شو کافی ود کرن میں شرکت کی تھی، جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے بارے میں کئی سارے انکشاف کیے تھے۔

    اس دوران کرینہ نے یہ بھی بتایا تھا کہ جب سیف علی خان سے شادی کا فیصلہ کیا تو لوگوں نے مجھے کہا تھاکہ مجھے سیف سے شادی نہیں کرنی چاہیے، کیونکہ وہ طلاق شدہ ہیں اور دو بچوں کے والد ہے۔

    بالی وڈ کی بے بو نے یہ بھی کہا ’کچھ لوگوں نے تو یہاں تک کہا تھا کہ اگر وہ سیف سے شادی کرتی ہیں تو ان کا کرئیر بھی برباد ہوجائے گا‘۔

    کرینہ کپور نے کہا کہ مجھے ان لوگوں کی باتوں کا کوئی اثر نہیں پڑا، میں نے سوچا کہ کسی کو چاہنا یا شادی کرنا کیا اتنا برا ہے، اگر ایسا ہے تو شادی کرکرکے دیکھتے ہیں۔

    واضح رہے کہ آج سیف اور کرینہ کی شادی کو سالوں گزر چکے ہیں، کرینہ سیف کی دوسری بیوی ہیں، سیف علی خان کی پہلی شادی امریتا سے ہوئی تھی، جن سے ان کے دو بچے  سارہ علی خان اور ابراہیم علی خان ہیں۔

  • ریتھک اور سیف کی فلم ’وکرم ویدھا‘ کے بزنس میں بہتری آ گئی

    ریتھک اور سیف کی فلم ’وکرم ویدھا‘ کے بزنس میں بہتری آ گئی

    ممبئی: ریتھک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم ویدھا‘ کے بزنس میں بہتری آ گئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق وکرم ویدھا کا پانچویں دن کا باکس آفس کلیکشن بہتر رہا، فلم نے دسہرے کی تیاریوں سے فائدہ اٹھایا، اور اس کے بزنس میں 12 فی صد اضافہ دیکھا گیا۔

    چند دن قبل تک اس ہندی ری میک کو باکس آفس پر ناکام قرار دیا جا رہا تھا، تاہم اپنے پہلے پیر کو اچھے بزنس کے بعد منگل کو فلم کے کلیکشن میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا۔

    یہ فلم 2017 کی تمل ’وکرم ویدھا‘ کا ہندی ری میک ہے جس میں مرکزی کردار آر مادھون اور وجے سیتھوپتی نے ادا کیا تھا۔

    فلم نے پیر کو 5.39 کروڑ روپے بزنس کیا تھا، منگل کو اس میں تقریباً 12 فی صد اضافہ ہوا، منگل کا بزنس 5.80 سے 6.20 کروڑ روپے رہا، جو کہ فلم کے ویک اینڈ کلیکشن کے لحاظ سے ایک اچھا بزنس تھا، آج بدھ کو دسہرے کی چھٹی پر 50 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کرنے کی امید ہے۔

    دوسری طرف فلمی تجزیہ کار ترن آدرش نے کہا کہ فلم باکس آفس پر توقع کے مطابق نتائج نہ دے سکی اور تین دنوں کے دوران مجموعی طور پر 36.94 کروڑ روپے کا بزنس کر سکی۔

  • سیف علی خان کو سرکاری محکمے سے ایوارڈ کیوں ملتے ہیں؟

    سیف علی خان کو سرکاری محکمے سے ایوارڈ کیوں ملتے ہیں؟

    نئی دہلی: معروف بھارتی اداکار سیف علی خان، جو نواب خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، کا کہنا ہے کہ انہیں بروقت ٹیکس ادا کرنے پر انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ سے ایوارڈ ملتے ہیں۔

    بھارتی ویب سائٹ کے مطابق بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان نے حال ہی میں اپنی نئی فلم وکرم ویدھا کی ٹیم کے ساتھ کپل شرما شو میں شرکت کی۔

    ان کے ساتھ رادھیکا آپٹے، ستیا دیپ مشرا اور دیگر اداکار بھی موجود تھے۔

    میزبان کپل شرما نے ہمیشہ کی طرح اپنے مہمانوں کی کچھ ایسی باتیں سب کو بتائیں جو پہلے کبھی کسی نے نہیں سنی تھیں۔

    شو میں لوگوں کو پتہ چلا کہ ستیا دیپ مشرا اداکار بننے سے پہلے انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ کمشنر تھے، ستیادیپ نے کپل کو بتایا کہ انہوں نے سول سروسز کا امتحان پاس کیا تھا لیکن وہ کبھی بھی اسسٹنٹ کمشنر نہیں تھے۔

    اس موقع پر سیف علی خان کا کہنا تھا کہ میں ایک اچھا شہری ہوں، مجھے انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ سے ایوارڈ ملتے ہیں۔

  • سیف علی خان کی بیٹی فلموں میں جلوہ گر ہونے کو تیار

    سیف علی خان کی بیٹی فلموں میں جلوہ گر ہونے کو تیار

    ممبئی: بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان بھی فلموں میں جلوہ گر ہونے کو تیار ہیں اور ان کی پہلی فلم کی کچھ جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔

    سارہ علی خان ’کیدار ناتھ‘ نامی فلم سے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کرنے جارہی ہیں جس میں ان کے مقابل سشانت سنگھ راجپوت مرکزی کردار ادا کریں گے۔

    فلم ہمالیہ کے پہاڑوں میں شوٹ کی جارہی ہے جس میں سارہ علی خان ایک زائر کا کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ سشانت سنگھ ان کے گائیڈ کے روپ میں نظر آرہے ہیں۔

    مذہبی عقیدت پر مشتمل یہ سفر کس طرح محبت کے رنگ میں ڈھلتا ہے، یہی اس فلم کا موضوع ہے۔

    فلم کی ٹیم کی جانب سے سارہ علی خان کی شوٹنگ کے دوران کی کچھ تصاویر جاری کی گئی ہیں جن میں وہ شلوار قمیض میں ملبوس گھوڑے پر سوار دکھائی دے رہی ہیں۔

    فلم کیدار ناتھ ابھیشک کپور کی ہدایت کاری میں بنائی جارہی ہے جبکہ اس کی پروڈیوسر ایکتا کپور ہیں۔ فلم کو جون 2018 میں ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

    یاد رہے کہ سارہ علی خان سیف علی خان کی پہلی اہلیہ امریتا سنگھ کی بیٹی ہیں جن کے درمیان سنہ 2004 میں علیحدگی واقع ہوگئی تھی۔ امریتا سنگھ خود بھی نہایت مقبول اداکارہ تھیں اور ان کی بیٹی انہی کی طرح دکھائی دے رہی ہے۔

    Omg my baby’s smile is sooo cute !! ❤️❤️#saraalikhan and that dress tho

    A post shared by @saraaalikhan on

    سیف علی خان نے بعد ازاں معروف اداکارہ کرینہ کپور سے شادی کرلی جس سے ان کا ایک بیٹا تیمور بھی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سیف علی اور اوم پوری پاکستانی فنکاروں کی حمایت میں بول پڑے

    سیف علی اور اوم پوری پاکستانی فنکاروں کی حمایت میں بول پڑے

    ممبئی: بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان بھی پاکستانی فنکاروں کے بھارت میں کام کرنے کے حوالے سے ہندو انتہا پسندوں کے خلاف بول پڑے ہیں،ان کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ سرحد پار ٹیلنٹ کے لیے کھلی ہے۔

    سیف علی خان بھی اب ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کو ملنے والی دھمکیوں کے خلاف سامنے آگئے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ سرحد پار ٹیلنٹ کے لیے بھی کھلی ہے جب کہ سرحد پارٹیلنٹ کےلیے کام کی اجازت دینے کا فیصلہ صرف بھارتی حکومت کو کرنا چاہیے۔

    سیف علی خان نے کہا کہ ہم آرٹسٹ ہیں صرف محبت اور امن کی بات کریں گے، پاکستانی فنکار امن کا پیغام دے رہے ہیں جب کہ پاکستانی اداکاروں کے بھارتی فلموں میں کام کرنے سے جو ثقافت دکھتی ہے اسے پروان بھی چڑھنا چاہیئے جب کہ کام کرنے کی اجازت کس کو دینی ہے کس کو نہیں یہ فیصلہ حکومت کو قانون کے تحت کرنا چاہیے۔

    دوسری جانب بالی ووڈ اداکار اوم پوری نے کہا کہ پاکستانی فنکاروں کو بھارت سے نکالنے کا کسی کو حق نہیں ہے، کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ کہے اس کو نکال دو اور اس کو نکال دو،پاکستانی فنکاروں کوبھارت میں کوئی خطرہ نہیں ہے۔

  • کرینہ اپنے بچے کا نام کیا رکھیں گی؟

    کرینہ اپنے بچے کا نام کیا رکھیں گی؟

    ممبئی: بالی ووڈ کی شاہی جوڑی کرینہ کپور اور سیف علی خان بہت جلد والدین کے رتبہ پر فائز ہونے والی ہے اور بالی ووڈ میں قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ وہ دونوں اپنے آنے والے ننھے مہمان کا کیا نام رکھنے والے ہیں۔

    حال ہی میں کیے گئے ایک انٹرویو میں کرینہ نے اس راز سے بھی پردہ اٹھا دیا۔ انہوں نے بتایا کہ بچے کا نام والدین کے ناموں کو جوڑ کر رکھا جائے گا۔ ’ایسی صورت میں، سیف اور کرینہ کو ملانے کے بعد ایک بہت مزاحیہ سا نام بن رہا ہے ’سیفینا‘۔ انہوں نے ہنستے ہوئے بتایا۔

    kareena

    لیکن ان کا کہنا ہے کہ سیف علی خان سمیت ان کے گھر والوں کو بھی یہ نام پسند آیا ہے اور انہوں نے نئے آنے والے مہمان کا یہی نام رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    واضح رہے کہ والدین کے ناموں کو ملا کر نیا نام بنا کر رکھنے کا رجحان کافی پرانا ہے اور حال ہی میں شاہد کپور نے بھی اپنی بیٹی کا نام، اپنے اور اپنی اہلیہ میرا کے ناموں کو ملا کر ’میشا‘ رکھا ہے۔

    کرینہ کپور کی دوران حمل ریمپ پر واک *

    اس سے قبل کرینہ نے ایک اور انٹرویو میں بتایا تھا کہ دوران حمل وہ سبزیوں کا بے حد استعمال کر رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں کریلے کھانا بے حد پسند ہیں کیونکہ وہ صحت کے لیے بے حد فائدہ مند ہیں۔

    کرینہ کپور ایکتا کپور کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ کا حصہ تھیں جس میں ان کے ساتھ سونم کپور بھی فلم میں اداکاری کر رہی تھیں تاہم کرینہ نے اپنی صحت کے باعث فلم سے کنارہ کشی اختیار کرلی اور اب وہ اپنے گھر میں نئے آنے والے مہمان کے لیے تیاریوں میں مصروف ہیں۔

  • سیف علی خان کی سالگرہ ، قریبی رشتہ داروں کی شرکت

    سیف علی خان کی سالگرہ ، قریبی رشتہ داروں کی شرکت

    ممبئی: معروف بھارتی اداکار سیف علی خان نے اپنی 46 ویں سالگرہ اپنی اہلیہ اور خاندان کے لوگوں کے ساتھ منائی ۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکار نے اپنا جنم دن اپنی اہلیہ اور خاندان کے افراد کے ساتھ منایا ، سیف علی خان کی سالگرہ کے موقع پر منقعد نجی تقریب میں ان کی والدہ شرمیلا ٹیگور ، ان کے بیٹے ابراہیم خان، ان کی اہلیہ کرینہ کپور کی بہن کرشمہ کپور ، ان کی بہن سوہا علی خان اور بہنوئی کونال کھیمو نے شرکت کی ۔

    16-1471339023-saif-ali-khan-35

    16-1471338708-saif-ali-khan-32

    16-1471338873-saif-ali-khan-24

    بالی ووڈ اداکار سیف علی خان 16 اگست 1970 کو نئی دہلی میں پیدا ہوئے اور فلمی کیریئر کا آغاز 1992 میں فلم ’پرم پرا‘ سے کیا، ابتدا میں فلاپ پر فلاپ فلمیں دینے والے سیف علی خان کو بالآخر 2001 میں کامیابی ملی جب فرحان اختر کی فلم ’دل چاہتا ہے‘ سپر ہٹ ہوئی جس نے نواب پٹودی اور شرمیلا ٹیگور کے صاحبزادے سیف کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔

    saif-college

    بالی ووڈ فلم ’کل ہو نا ہو‘، ’ہم تم‘، ’سلام نمستے‘، ’ریس‘،’پری نیتا‘، ’اومکارہ‘، ’کاک ٹیل‘ اور ’ریس ٹو‘ کا شمار سیف علی خان کی ہٹ فلموں میں ہوتا ہے اور جن کے باعث انہوں نے کئی ایوارڈز بھی اپنے نام کیے، سیف نے بطور پروڈیوسر فلم ’لؤ آج کل‘ بنائی جو ہٹ ہوئی لیکن بگ بجٹ فلم ’ایجنٹ وینود‘ کو بری طرح ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

    4-saif

    سیف علی خان نے پہلی شادی 1991 میں اداکارہ امرتا سنگھ سے کی جن سے ان کے 2 بچے بھی ہیں لیکن یہ شادی زیادہ عرصہ چل نہ پائی اور طویل عرصے تک میڈیا میں کرینہ کپور سے شادی کے چرچے رہنے کے بعد بلآخر اکتوبر 2012 میں سیف اور کرینہ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

    Saif-Kareena-we9264

  • فلم تارا رم پم کی پرنسز اب کیسی نظر آتی ہے

    فلم تارا رم پم کی پرنسز اب کیسی نظر آتی ہے

    بالی ووڈ کی فلموں میں بچوں کے کردار میں نظر آنے والے بہت سے چائلڈ اداکار اور اداکارائیں اب بالکل مختلف نظر آتے ہیں۔

    بالی ووڈ کی مشہور فلم تارا رم پم میں اداکار سیف علی خان اور رانی مکھرجی کی بیٹی کے کردار میں نظر آنے والی انجیلین ادنانی (پریا سنگھ) اب ایک مختلف روپ میں نظر آتی ہیں۔

    01

    22

    چھوٹی سی بچی کے کردار میں نظر آنے والی انجیلین گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ اب ایک دلکش اور خوبرو نوجوان لڑکی کی روپ میں دکھائی دیتی ہیں ، فلم تارا رم پم میں انجلین کو منتخب کرنے کے لیے چار مرتبہ ان کا آڈیشن لیا گیا تھا۔

    33

     

    44

    55

    بالی ووڈ کی اسی فلم میں اداکار سیف علی خان اور رانی مکھرجی کے بیٹے کے کردار میں نظر آنے والا علی حاجی (چیم ) بھی اب ایک نوعمر نوجوان کا روپ دھار چکے ہیں جس کے بعد انہیں پہچاننا نہ صرف مشکل بلکہ نا ممکن بھی ہے۔

    haji