Tag: سیلابی

  • پنجاب رینجرز اور ریسکیو 1122 نے سیلابی ریلے میں پھنسے لوگوں کو بچالیا

    پنجاب رینجرز اور ریسکیو 1122 نے سیلابی ریلے میں پھنسے لوگوں کو بچالیا

    لاہور: پنجاب رینجرز اور ریسکیو 1122 نے بھارت کی جانب سے آنے والے سیلابی ریلے میں پھنسے لوگوں کوبچالیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب رینجرز اور ریسکیو 1122 نے شکر گڑھ میں مشترکہ ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے دھان کی کاشتکاری کے دوران  پھنسنے والے بیشتر افراد  کو سیلابی ریلے میں ڈوبنے سے بچالیا ہے۔

    بھارت کی جانب سے  آنے  والے سیلابی ریلے کی اطلاع ملتے ہی پنجاب رینجرز اور ریسکیو 1122 نے شکرگڑھ کے سرحدی علاقے میں ریسکیو آپریشن کیا، ریسکیو 1122  اور پنجاب رینجرز کی ریسکیو ٹیموں نے خواتین، بچوں سمیت 223 افراد کو بحفاظت نکال لیا۔

    سیلابی ریلےمیں پھنسے افراد نے ریسکیو آپریشن کامیابی سے مکمل ہونے پر ریسکیو ٹیموں کا شکریہ ادا کیا جبکہ مزید کسی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اب بھی پنجاب رینجرز کی ریسکیو ٹیم متاثرہ علاقے میں موجود ہیں۔

  • راجن پور سے آنے والے سیلابی ریلوں نے روجھان میں پھر تباہی مچا دی

    راجن پور سے آنے والے سیلابی ریلوں نے روجھان میں پھر تباہی مچا دی

    روجھان: پنجاب کے جنوبی علاقوں راجن پور سے آنے والے سیلابی ریلوں نے روجھان میں پھر تباہی مچا دی۔

    تفصیلات کے مطابق  پنجاب کے جنوبی علاقوں راجن پور سے آنے والے سیلابی ریلوں نے روجھان میں پھر تباہی مچا دی متاثرہ علاقوں سے سیلاب متاثرین نے نقل مکانی شروع کردی۔

    دوسری جانب سیلاب متاثرین نے سیم نالہ مشرف ڈرین مکمل نہ کرنے پر سراپا احتجاج ہے۔

    متاثرین کا کہنا ہے کہ 2022 کی تباہ کاریوں سے سنبھلے نہ تھے کہ سیلاب نے پھر گھیر لیا، سیلابی ریلوں سے بچاؤ کے لیے مستقل حل کیا جائے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ برس جولائی میں پنجاب کے جنوبی علاقوں راجن پور، روجھان اور تونسہ میں سیلاب کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔