Tag: سیلابی صورت حال

  • سیلابی صورت حال: مہمند ڈیم پراجیکٹ پر تعمیرات روک دی گئیں

    سیلابی صورت حال: مہمند ڈیم پراجیکٹ پر تعمیرات روک دی گئیں

    سوات : سیلابی صورت حال کے باعث مہمند ڈیم پراجیکٹ پر تعمیرات روک دی گئیں،انتظامیہ صورت حال کاجائزہ لے رہی ہے۔

    تفصیلات کے دریائے سوات میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب برقرار ہے، ترجمان واپڈا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دریائے سوات کا پانی زیرتعمیرمہمند ڈیم کی ڈائی ورشن ٹنلزمیں داخل ہوگیا ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ سیلابی صورت حال کے باعث مہمند ڈیم پراجیکٹ پرتعمیرات روک دی گئیں کیونکہ دریائے سوات میں پانی کے بہاؤ میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

    واپڈا کے ترجمان نے کہا ٓہے کہ مہمندڈیم پراجیکٹ انتظامیہ صورت حال کاجائزہ لے رہی ہے اور حفاظتی اقدامات بھی کیے جارہے ہیں۔

    خیال رہے شدید سیلابی صورت حال کے باعث خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں نوشہرہ، چارسدہ، مالاکنڈ میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے۔

    ملاکنڈ میں انتظامیہ نے دریائے سوات کےکنارے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ شہریوں کو دریائے سوات سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عوام بارش اورسیلاب میں سفر سے گریز کریں۔

  • میرے ہم وطنو! جلدی سے چیزیں ذخیرہ کرلو، شعیب اختر کا طنز

    میرے ہم وطنو! جلدی سے چیزیں ذخیرہ کرلو، شعیب اختر کا طنز

    قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے سیلابی صورتحال پر ذخیرہ اندوزوں کے لیے طنزیہ ٹویٹ کردیا۔

    سابق پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر نے ذخیرہ اندوزی اور سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مجبوریوں سے ناجائز منافع خوری پر لکھا کہ ‘میرے ہم وطنو، چلو جلدی سے سب کھانے پینے کی چیزیں ذخیرہ کرلو۔‘

    انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’میرے ہم وطنو، سیلاب تباہی مچا رہا ہے ملک میں چلو جلدی سے سب کھانے پینے کی چیزیں ذخیرہ کرلو۔‘

    سابق اسپیڈ اسٹار لکھا کہ ‘یہی تو وقت ہے منافع کمانے کا اور سب کرتے ہوئے سیاست دانوں کو مغلظات بکنا مت بھولنا کیونکہ غلط تو صرف وہی ہیں۔‘

    شعیب اختر نے مزید لکھا کہ ’قیمتیں 4 سے 5 گنا بڑھا دو کسی کی مدد نہیں کرنا۔‘

    واضح رہے کہ سیلاب نے بلوچستان، سندھ پنجاب اور کے پی میں تباہی مچادی جس کے نتیجے میں سینکڑوں افراد اپنی قیمتی جانوں سے محروم ہوچکے ہیں۔