Tag: سیلاب زدگان کی مدد

  • پاکستان کیلئے اچھی خبر ، ایشیائی ترقیاتی بینک کا بڑا اعلان

    پاکستان کیلئے اچھی خبر ، ایشیائی ترقیاتی بینک کا بڑا اعلان

    اسلام آباد : ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی بھرپور معاونت کا اعلان کرتے ہوئے سیلاب زدگان کی مدد کیلئے بڑے پیکج کی تیاری کا آغاز کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں سیلاب زدگان کی مدد کیلئے بڑے پیکج کی تیاری شروع کردی۔

    ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی بھرپور معاونت کی جائے گی، سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف کیلئے فنڈ جاری کیے جائیں گے۔

    بینک کا کہنا ہے کہ سیلاب میں غریب مستحق افراد، بیمار خواتین اور بچوں کی مدد کریں گے، بینک کاشت کاروں کی فصلوں کے نقصان کا ازالہ کرے گا۔

    اعلامیے میں کہنا ہے کہ کسانوں کودوبارہ فصلیں اگانے، پاؤں پرکھڑا ہونے کیلئےمواقع فراہم دینگے۔

    بینک سیلاب سےتباہ حال سڑکوں، پل، انفراسٹرکچر، تباہ حال گھر، اسکول، اسپتال اور دیگر عمارتوں کی تعمیر نوکیلئے بھی مدد کریں گے۔

  • پاکستان میں چینی سرمایہ کار سیلاب  زدگان کی مدد کے لیے میدان میں آگئے

    پاکستان میں چینی سرمایہ کار سیلاب زدگان کی مدد کے لیے میدان میں آگئے

    اسلام آباد : چینی سرمایہ کاروں کی تنظیم پانڈا انڈسٹریزایسوسی ایشن نے امدادی سامان بھجوا دیا، چینی قونصل جنرل چاوشرن نے امدادی سامان کے ٹرکوں کو رخصت کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں چینی سرمایہ کارسیلاب زدگان کی مدد کے لیے میدان میں آگئے ، چینی سرمایہ کاروں کی تنظیم پانڈا انڈسٹریز ایسوسی ایشن نے امدادی سامان بھجوا دیا۔

    پنجاب میں 4ہزارسیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان بجھوایا گیا ، چینی قونصل جنرل چاوشرن نے امدادی سامان کے ٹرکوں کو رخصت کیا۔

    امدادی سامان کے 7 ٹرک کل کمشنرڈیرہ غازی خان کے حوالے کئے جائیں گے۔

    چینی قونصل جنرل نے بتایا کہ تباہ کن سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر دکھ اور افسوس ہے ، چینی حکومت نے بھی 400 ملین یوآن کی امداد پاکستان کو دی ہے ، سیلاب زدگان کی مزید امداد بھی کی جائے گی۔

  • سیلاب زدگان کی مدد: عمران خان نے پوری دنیا میں تحریک انصاف کو متحرک کر دیا

    سیلاب زدگان کی مدد: عمران خان نے پوری دنیا میں تحریک انصاف کو متحرک کر دیا

    اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران نے سیلاب زدگان کی مدد کیلئے امریکا ، یورپ، برطانیہ میں بسنے والے افراد سے خود رابطے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سیلاب زدگان کی مدد کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج ٹیلی تھون پر اہم اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پوری دنیا میں تحریک انصاف کو متحرک کر دیا ، امریکا ، یورپ، برطانیہ میں بسنے والے افراد سے عمران خان خود رابطے کریں گے۔

    بڑے ڈونر کے ساتھ بھی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے خود رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ مشکل کی گھڑی میں سیلاب زدگان کے ساتھ ہوں، کوشش ہے زیادہ سے زیادہ اوورسیز سیلاب زدگان کیلئے عطیات دیں۔

    خیال رہے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج رات سیلاب زدگان کے لیے ٹیلی تھون کریں گے۔

    ٹیلی تھون میں شرکت کے لئے عمران خان نے تمام پاکستانیوں اوراوورسیز کو دعوت دیتے ہوئے کہ عمران خان نے سیلاب متاثرین کیلئے ٹیلی تھون سے متعلق خصوصی پیغام میں کہا تھا کہ اللہ نےہمیں بڑےامتحان میں ڈالا ہے، 2010 سے بھی بڑا سیلاب آج پاکستان میں آیا ہوا ہے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ملک کے بہت سےعوام سیلاب سے شدید متاثر ہیں، سیلاب متاثرین کیلئےٹیلی تھون کے ذریعے پیسے اکٹھے کر رہا ہوں۔

    عمران خان نے تمام پاکستانیوں اور اوورسیز کو ٹیلی تھون میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ جیسے جیسے پیسہ آئے گا سیلاب متاثرین میں تقسیم کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ٹیلی تھون سے جو فنڈز آئیں گے ان کو ثانیہ نشتر دیکھیں گی، ثانیہ نشتر کے ماتحت ایک کمیٹی میں تمام صوبوں کے لوگ شامل ہوں گے اور ٹیلی تھون سے جو پیسہ ملے گا وہ پورے پاکستان میں استعمال ہوگا۔