Tag: سیلاب زدگان

  • 25 روپے کا ٹکٹ، ٹیوشن فیس اور وہ کم بخت!

    25 روپے کا ٹکٹ، ٹیوشن فیس اور وہ کم بخت!

    صوبۂ پنجاب میں سیلاب کے بعد لاہور کے طلبا نے مشاعرے کا اہتمام کیا جس میں اس وقت کے نام ور شعرا نے شرکت کی۔

    اس مشاعرے کی تمام آمدن متأثرینِ سیلاب پر خرچ کی جانی تھی۔ یعنی یہ مشاعرہ جذبۂ خدمت کے تحت منعقد کیا گیا تھا۔ طلبا اس سلسلے میں خاصے پُرجوش تھے۔

    مشاعرے کی صدارت کے لیے حفیظ جالندھری کا نام لیا گیا جو قومی ترانے کے خالق بھی تھے۔ اس زمانے میں جمع جوڑ کے بعد اتفاقِ رائے سے طے پایا کہ مشاعرہ گاہ میں داخلے کا ٹکٹ 25 روپے کے عوض‌ جاری کیا جائے گا۔

    یہ بھی طے پایا کہ شرکت کے متمنی عام لوگوں‌ کے ساتھ شعرا کو بھی ٹکٹ خریدنا ہو گا۔ غرض یہ کہ سبھی کو اس کارِ خیر میں شامل رکھنا مقصود تھا۔ صدرِ مشاعرہ بھی اس میں شامل تھے۔

    طلبا حفیظ جالندھری کو مشاعرے کی دعوت دینے پہنچے اور تفصیل بتائی۔ وہ بہت خوش ہوئے اور ان کے جذبے کی داد دی۔ پھر پوچھا، شعرا کے نام بتائیں۔ اس پر طلبا نے فہرست ان کے سامنے رکھ دی۔

    حفیظ جالندھری نے اس فہرست پر نظر ڈالی اور مسکرانے لگے۔ فہرست میں شورش کاشمیری کا نام بھی شامل تھا۔
    حفیظ جالندھری نے ان طالبِ علموں کی طرف دیکھا اور بولے۔

    کیا وقت آگیا ہے، کم بخت (شورش) کو دو روپے ماہوار پر ٹیوشن پڑھایا تھا، اب 25 روپے کا ٹکٹ خرید کر سننا پڑے گا۔

  • پاکستانی سی ون تھرٹی طیارہ سیلاب زدگان کیلئے امدادی سامان لے کرایران  پہنچ گیا

    پاکستانی سی ون تھرٹی طیارہ سیلاب زدگان کیلئے امدادی سامان لے کرایران پہنچ گیا

    انقرہ : پاکستانی طیارہ سیلاب زدگان کے لئےامدادی سامان لے کر ایران کےشہراحواض پہنچ گیا، امدادی سامان کا حجم 32 ٹن ہے ، جس میں خیمے، کمبل اور ابتدائی طبی امداد کا سامان شامل ہیں، مزید امدادی سامان لیکر دوسرا سی ون تھرٹی طیارہ کل ایران روانہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق ایران میں سیلاب زدگان کی امداد کیلئے پاکستانی طیارہ ایران کےشہر احواض پہنچ گیا، وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرطیارہ امدادی سامان لےکرایران پہنچا ہے ، امدادی سامان کا حجم 32 ٹن ہے ،خیمے، کمبل اور ابتدائی طبی امداد کا سامان شامل ہیں۔

    وزارت خارجہ کے مطابق ایران میں پاکستان کی سفیر رفعت مسعود نے سیلاب زدگان کیلئے بھجوائے گئے اس امدادی سامان کو ایرانی حکام کے حوالے کیا۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے ایران ہمارا برادر اسلامی ملک ہے مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی قوم اور حکومت اپنے ایرانی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔

    سیلاب زدگان کی امداد کیلئے مزید امدادی سامان لیکر دوسرا سی ون تھرٹی طیارہ کل ایران روانہ ہو گا۔

    یاد رہے وزیرِ اعظم عمران خان نے ٹویٹ پیغام میں ایران میں بد ترین سیلاب پر ہمدردانہ جذبات کے تحت کہا تھا کہ وہ سیلاب سے دو چار ایرانی عوا کے لیے دعا گو ہیں اور پاکستان مشکل گھڑی میں ایران کو ضروری امدادی سامان بھجوانے کے لیے تیار ہے۔

    مزید پڑھیں : پاکستان مشکل گھڑی میں ایران کی امداد کے لیے تیار ہے: وزیر اعظم

    بعد ازاں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ایرانی ہم منصب جواد ظریف کو ٹیلی فون کرکے ایران میں سیلاب سے ہونے والے نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا تھا۔

    اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے قدرتی آفت میں 70 سے زائد قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ریسکیو سرگرمیوں میں ایرانی حکومت کی مدد کرنے کے لئے تیار ہیں، 2 سی ون30 طیارے ریسکیوسامان لے کر ایران روانہ ہو رہے ہیں، طیاروں سے بنیادی ضروری سامان متاثرین کو فراہم کیا جائے گا۔

    اس موقع پر ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے مشکل گھڑی میں ساتھ دینے پر شاہ محمود قریشی اور پاکستان کا شکریہ ادا کیا تھا۔

    واضح رہے کہ ایران میں حال ہی میں سیلاب نے بدترین تباہی پھیلائی – جس سے شدید مالی اور جانی نقصان ہوا، سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 70 ہوگئی، 791 افراد زخمی، 4 لاکھ افراد بے گھر اور سیلاب نے 13 صوبوں کو متاثر کیا۔

    محکمہ موسمیات نے صوبہ خوزستان میں مزید تیز بارشوں کی پیش گوئی کی ہے، جس سے مزید طغیانی کا خدشہ ہے جبکہ ڈیمز، دریاؤں کے نزدیک واقع بستیوں کو خالی کرالیا گیا ہے۔

  • علامہ طاہرالقادری سیلاب ذدگان کی امداد کیلئے ہہنچ گئے

    علامہ طاہرالقادری سیلاب ذدگان کی امداد کیلئے ہہنچ گئے

    جھنگ: علامہ طاہرالقادری سیلاب زدگان کے زخموں پرمرہم رکھنے کیلئے اٹھارہ ہزاری پہنچ گئے ۔کہتے ہیں انقلاب کی عظیم جنگ کاآغاز ہوگیاہے۔

    تفصیلات کے مطابق علامہ طاہرالقادری سیلاب زدگان کی خبرگیری کیلئے آبائی علاقے جھنگ پہنچ گئے۔سربراہ پاکستان عوامی تحریک کے قافلے میں پارٹی پرچم تھامے درجنوں گاڑیوں پرہزاروں کارکن سوار تھے۔

    گونوازگو کے نعروں کی گونج میں ہیڈ تریموں پہنچنے پرشاندار استقبال ہوا توعلامہ طاہرالقادری مسرور ہوگئے. سربراہ پاکستان عوامی تحریک فیصل آباد سے جھنگ کیلئے صبح گیارہ بجے روانہ ہوئے۔

    کارکنوں نے پینسرہ ،نواں لاہور ،گوجرہ موڑ موچی والا ،چنیوٹ موڑ پروالہانہ استقبال کیاجس کے باعث دو گھنٹے کا سفر چھ گھنٹےطویل ہوگیا۔ اٹھارہ ہزاری میں مختصر خطاب کے دوران علامہ طاہرالقادری کاکہناتھا کہ عظیم انقلاب کی جنگ کا آغازہوگیا ہے۔،

    انہوں نے کہا کہ حق چھیننے کے لئےبغاوت کرنا ہوگی، آئندہ عام انتخابات میں ووٹ کی طاقت سے حکمرانوں کا تختہ الٹ دیں گے۔

  • نقصانات کا ازالہ کرنے کی ہرممکن کوشش کی جائے گی، وزیرِاعظم

    نقصانات کا ازالہ کرنے کی ہرممکن کوشش کی جائے گی، وزیرِاعظم

    مظفرگڑھ : وزیرِاعظم نوازشریف سیلاب زدگان کی دارسی کیلئےمظفرگڑھ پہنچ گئے، ضلعی انتظامیہ کو متاثرہ علاقوں میں اقدامات کرنےکی ہدایت کردی ہے۔

    وزیرِاعظم نےکہا ہے کہ حکومت کو متاثرینِ سیلاب کی مشکلات کا احساس ہے، نقصانات کا ازالہ کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے۔

    دوسری جانب وزیرِاعظم نے ایلیٹ کیمپوں کا دورہ کیا اور متاثرین سے احوال بھی دریافت کیا، اس موقع پر متعلقہ حکام نے وزیرِاعظم کو بریفینگ بھی دی۔

    وزیرِاعظم نے سیلابی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے اقدامات کو یقینی بنانے کی ہداہت کی، نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ اچانک آنے والے سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔