Tag: سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ

  • جمہوری پاکستان عالمی امن سےمتعلق مثبت کرداراداکرسکتاہے، بلاول بھٹو

    جمہوری پاکستان عالمی امن سےمتعلق مثبت کرداراداکرسکتاہے، بلاول بھٹو

    کراچی: بلاول بھٹو زاداری کا کہنا ہے جمہوری پاکستان عالمی امن کے حوالے سے مثبت کردار ادا کرسکتا ہے۔

    عالمی یوم امن کے موقع پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا ملک کے تمام اسٹیک ہولڈرزجمہوریت کومضبوط کرنےکےلیے کردار ادا کریں، ان کا کہنا تھا کہ امیدکرتاہوں کہ عالمی طاقتیں تیسری دنیاکواپنی مفادات کی خاطر آمروں کی سرپرستی نہیں کریں گے، آمریت کےدور میں دہشت گردی بڑھتی ہے، عالمی امن کی خاطر اور عالمی دہشت گردی سے بچاو کی خاطر عالمی طاقتوں کو تیسری دنیا میں غربت کے خاتمے کےلیے کردار ادا کرنا چاہیے۔

    اپنے تازہ ٹویٹ میں بلاول بھٹو ذرداری کہا کہ 18 اکتوبر سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے۔

  • بلاول بھٹو آج گھوٹکی کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کریں گے

    بلاول بھٹو آج گھوٹکی کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کریں گے

    گھوٹکی :پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج گھوٹکی میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔

    پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زداری سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے پرآج گھوٹکی پہنچیں گے، جہاں وہ قادر پور شینک کے حفاظتی بند کا معائنہ کریں گے۔

    گزشتہ روز سیلاب زدگان کی امداد کے لئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے ملتان کا دورہ کیا، بلاول بھٹو زرداری کے سیلاب سے متاثرہ علاقے محمد پور گھوٹہ پہنچنے سے قبل ہی امدادی ٹرک پر متاثرین نے دھاوا بول دیا، شدید ہنگامہ آرائی کے بعد بلاول بھٹو امدادی سامان تقسیم کئے بنا ہی چل پڑے۔

    بلاول بھٹو نے سیلاب سے متاثرہ شیر شاہ بند کا بھی دورہ کیا اور امدادی سامان تقسیم کیا۔

    اس موقع پربلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کارکنوں کے گلےشکوے دور کئےجائیں گے، ایک وقت آئیگا یہ نعرہ بھی ہوگا، مرسوں مرسوں پنجاب نہ ڈےسوں، بلاول بھٹو نے اس موقع پر پارٹی رہنماﺅں کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں تیزی لانے کی ہدایت بھی کی۔

    بلاول بھٹو زرداری سابق وزیرِاعظم یوسف رضاگیلانی کے گھر بھی گئے، بلاول بھٹو کی ملتان آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔