Tag: سیلاب سے تباہی

  • نائیجیریا میں سیلاب سے تباہی، 200 سے زائد افراد ہلاک

    نائیجیریا میں سیلاب سے تباہی، 200 سے زائد افراد ہلاک

    نائجیریا میں موسلادھار بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی پھیلا دی مختلف حادثات میں دو سو سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وسطی نائیجیریا کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب نے نظام زندگی درہم برہم کردی اور کم از کم 200 سے زائد افراد  ہلاک ہوگئے جبکہ یہ تعداد مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

    رپورٹ کے مطابق یہ ہولناک سیلاب بدھ کی رات سے جمعرات کی صبح تک ہونے والی موسلادھار بارشوں کے باعث آیا، جس نے ریاست نائیجر کے کنارے واقع شہر موکوا اور آس پاس کے علاقوں میں تباہی مچائی۔

    اس تباہی میں پانچ سو سے زائد افراد لاپتا ہیں، سیلاب سے نائیجریا کا وسطی علاقہ موکوا زیادہ متاثر ہوا، اس علاقے میں یہ 60 سال کے دوران کا سب سے خطرناک سیلاب ہے، جس میں سیکڑوں مکانات اور دو پل بہہ گئے، ہزاروں افراد بے گھر ہوئے۔

    نائیجراسٹیٹ ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کا کہنا ہے سیلاب نے 3 ہزار سے زائد افراد کو بےگھر کردیا ہے، امدادی سرگرمیاں جاری ہیں لیکن حکام کا کہنا ہے مٹی اور ملبے کو اٹھانے میں کئی دن لگ سکتے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/sudan-darfur-67-killed-in-drone-hospital-attack/

  • شہزادہ چارلس کا پاکستان میں سیلاب سے تباہی پر دکھ کا اظہار

    شہزادہ چارلس کا پاکستان میں سیلاب سے تباہی پر دکھ کا اظہار

    لندن : برطانوی شہزادہ چارلس نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ہمارے دل ان تمام سیلاب متاثرین کے ساتھ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی شہزادہ چارلس نے صدر ڈاکٹر عارف علوی کے نام پیغام میں کہا کہ میں اور اہلیہ پاکستان میں سیلاب سے تباہی سے بہت افسردہ ہیں۔

    شہزادہ چارلس کا کہنا تھا کہ ہمارے دل ان تمام سیلاب متاثرین کے ساتھ ہیں، جن کا نقصان ہوا، پاکستان ہمارے لیے بہت خاص ہے، ہمارا رشتہ بہت گہرا ہے۔

    برطانوی شہزادے نے مزید کہا ہم حکومت پاکستان، فوج اورایمرجنسی سروسز کوخراج تحسین اور رضاکاروں اور امدادی اداروں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

    شہزادہ چارلس کا کہنا تھا کہ ہماری دعائیں اورنیک تمنائیں پاکستان کے ساتھ ہیں۔

    گذشتہ روز ملکہ برطانیہ نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں اور سیلاب زدگان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے صدرِ پاکستان عارف علوی کے نام پیغام میں کہا تھا ایک ہزار سے زیادہ جانیں لینے والے سیلاب پر شدید غم زدہ ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھر میں سیلاب سے ہونے والے المناک جانی نقصان اور تباہی سے بہت دکھ ہوا ہے، میری ساری ہمدردیاں سیلاب متاثرین کے ساتھ ہیں۔

  • سیلاب سے تباہی:  سعودی عرب کا پاکستان سے  اظہار یکجہتی

    سیلاب سے تباہی: سعودی عرب کا پاکستان سے اظہار یکجہتی

    اسلام آباد : سعودی عرب نے سیلاب سے تباہی پر پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا سعودی عرب پاکستان کیساتھ کھڑا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سیلاب نے تباہی مچادی ہے ، سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے پیغام میں کہا گیا کہ سعودی عرب پاکستان میں بارش اور سیلاب سے ہلاک افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔

    سعودی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت اس مشکل گھڑی میں حکومت پاکستان کیساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہے اور ہمیشہ پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں۔

    اس سے قبل متحدہ عرب امارات کے اسلام آباد میں سفارتخانے کی جانب سے کہا گیا تھا کہ پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے خلیفہ بن زید ہیومنٹیرین فاؤنڈیشن اور ہلال احمر کے تعاون سے امدادی سامان تیار کیا جارہا ہے۔

    سفارتخانے کے مطابق بڑے ہال میں 24 گھنٹے متاثرین کیلئے راشن کے پیکٹ بنائے جا رہے ہیں جو جلد متاثرہ علاقوں میں بھیجے جائیں گے۔

    خیال رہے پاکستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے ، جس کے نتیجے میں اب تک ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق جب کہ ہزاروں گھر تباہ ہونے سے لاکھوں افراد بے گھر ہوکر کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں۔

  • سیلاب سے تباہی: آرمی چیف کی  کمانڈر بلوچستان کور کو صوبائی حکومت سے مکمل  تعاون کی ہدایت

    سیلاب سے تباہی: آرمی چیف کی کمانڈر بلوچستان کور کو صوبائی حکومت سے مکمل تعاون کی ہدایت

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کمانڈر بلوچستان کور سے رابطہ کرکے بلوچستان حکومت سے مکمل تعاون کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کمانڈر بلوچستان کور سے رابطہ کیا اور سیلاب کی صورتحال سے متعلق آگاہی حاصل کی۔

    آئی ایس پی آر نے کہا کہ آرمی چیف نے کمانڈر بلوچستان کور کو امدادی کاموں میں بلوچستان حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کی ہدایت کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے متاثرین کی جلد بحالی اورریلیف کے لیے اقدامات پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ سول انتظامیہ سے ہرممکن تعاون کیا جائے۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کہ بلوچستان میں غیر معمولی بارشوں اور سیلاب سے مواصلاتی نظام کو بہت نقصان پہنچا ہے، فوج تمام ممکن وسائل بروئے کار لاتے ہوئے متاثرہ آبادی کی مدد کرے۔

    جنرل قمرجاوید باجوہ نے مزید کہا کہ فوج ہنگامی بنیادوں پر انفرااسٹرکچراورمواصلاتی نظام کی بحالی پرفوری کام کرے۔

    خیال رہے بارش اور سیلاب کے باعث بلوچستان ملک بھر سے کٹ کے رہ گیا ہے ، صوبے کے تمام زمینی رابطے منقطع ہوگئے جبکہ مختلف علاقوں میں اٹھارہ پل ٹوٹ گئے۔

    صوبے میں اموات کی مجموعی تعداد دو سو سے زائد ہوگئی جبکہ ایک لاکھ سات ہزار سے زائد مویشی ہلاک ہوئے اور تقریبا دو لاکھ ایکڑ زمین پر پھیلی فصلوں کو نقصان پہنچا۔