Tag: سیلاب سے پہلے

  • "گندم کی قیمت اب 4 سے 5 ہزار روپے من ہوجائیگی”

    "گندم کی قیمت اب 4 سے 5 ہزار روپے من ہوجائیگی”

    چیئرمین کسان اتحاد نے انتباہ دیا ہے کہ سیلاب سے پہلے گندم 3200 روپے من بک رہی تھی، گندم کی قیمت اب 5 ہزار روپے من ہوجائےگی

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین کسان اتحاد خالدحسین باٹھ نے ملک میں جاری سیلابی صورتحال کے پیش نظر گندم کی قیمت میں بڑے اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے، خالد حسین باٹھ کا کہنا تھا کہ گندم کی قیمت اب پہنچ سے دور ہوجائے گی۔

    چیئرمین کسان اتحاد نے کہا کہ صوبوں کو اعتما د میں لیکر ڈیم بنانے چاہئیں، اس سال کاٹن 50 فیصد کم ہوئی ہے، بہاولنگر میں 100 کلومیٹر پر کاٹن تھی۔

    خالد حسین باٹھ کا مزید کہنا تھا کہ چشتیاں سے 6 سے 7 لوگ غائب ہیں، ہر طرف تباہی کا سامنا ہے، ایسی تباہی ہے کہ پہلے کبھی نہیں دیکھی، مال مویشی چلے گئے،جانی نقصان ہوا ہے۔

    خیال رہے کہ اس وقت بھی پنجاب کے دریاؤں میں اونچے درجے کا سیلاب برقرار ہے، دریائے راوی، چناب اور ستلج میں سیلابی صورت حال سے کئی اضلاع شدید متاثر ہوئے ہیں۔

    پانی دیہات اور بستیوں میں داخل ہو گیا ہے، شہر بھی زیر آب آ گئے، صوبے میں تاریخ کا بد ترین سیلاب پچیس جانیں نگل گیا ہے۔

    Pakistan Floods 2025- سیلاب سے متعلق تمام اپڈیٹس

    گوجرانوالہ ڈویژن میں سیلاب سے 15 افراد جاں بحق ہوئے، کمشنر گوجرانوالہ نے بتایا سمبڑیال میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جان سے گئے، گجرات میں سیلاب کے باعث 4، نارووال میں 3، حافظ آباد میں 2 اور گوجرانوالہ میں 1 شخص جان سے گیا۔