Tag: سیلاب متاثرین کی امداد

  • سیلاب متاثرین کی امداد : چئیرمین تحریک انصاف کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا

    سیلاب متاثرین کی امداد : چئیرمین تحریک انصاف کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا

    اسلام آباد : چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے سیلاب زدگان کی امداد کیلئے پیر کی رات انٹرنیشنل ٹیلی تھون کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق چئیرمین تحریک انصاف نے سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے بڑا فیصلہ کرلیا۔

    عمران خان نے کہا کہ سیلاب زدگان کی امداد کیلئے پیر کی رات انٹرنیشنل ٹیلی تھون کروں گا، ٹیلی تھون کا مقصد سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے فنڈز جمع کرنا ہیں۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ٹیلی تھون کا فیصلہ سینئر قیادت سے مشاورت کے بعد کیا گیا، عمران ٹائیگرز کو امدادی کاموں کے لیے رضاکارانہ طور پر متحرک کیا جائے گا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ثانیہ نشتر کے ماتحت کمیٹی قائم کی جائے گی، کمیٹی ضرورتوں کی بنیاد پر فنڈز مختص کرے گی، فنڈز تمام صوبوں میں سیلاب متاثرین پر خرچ کیےجائیں گے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ حقیقی آزادی کے لیے جدوجہد امدادی سرگرمیوں کے ساتھ جاری رہے گی۔

    اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ عمران خان کل سیلاب متاثرین کیلئےفنڈزاکٹھےکرنےکیلئےٹیلی تھون کریں گے ، ٹیلی تھون سےمتعلق تفصیلات کا اعلان آج کیا جائے گا۔

  • پاک فوج نے سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے کراچی میں امدادی کیمپ لگا دیے

    پاک فوج نے سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے کراچی میں امدادی کیمپ لگا دیے

    کراچی : پاک فوج نے سیلاب متاثرین کی امدادکےلئےکراچی میں امدادی کیمپ لگادیے، جوان امدادی کیمپوں میں سامان جمع کرنے میں مصروف ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج نے سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے کراچی کے مختلف اضلاع میں امدادی کیمپ قائم کردیے۔

    ضلع ملیر میں 4 کیمپ قائم کیے گئے ہیں ، کیمپ بن قاسم، فلک ناز چوک، ملیر چیک پوسٹ نمبر5 اور ایم نائن ٹول پلازہ پر قائم کئے۔

    ڈسٹرکٹ ایسٹ میں پاک فوج کے 3امدادی کیمپ لگائے گئے ہیں ، کیمپ مزارقائد،شرف آباداورنیپاچورنگی پر لگائے گئے ہیں۔

    ضلع کورنگی میں پاک فوج کے ماڈل کالونی،شاہ فیصل اور بروکس چورنگی پرکیمپ قائم کئے گئے۔

    اسی طرح ضلع جنوبی میں کمرشل ایونیو فیز 4 اور فیز 6 میں، ضلع جنوبی میں ڈی جے سائنس کالج صدر میں پاک فوج کاامدادی کیمپ لگایا گیا ہے۔

    ضلع وسطی میں نارتھ ناظم آباد بلاک ایف میں ، ضلع غربی میں شہید ذووالفقار علی بھٹو کالج اورنگی ٹاؤن میں بھی پاک فوج کے امدادی کیمپس لگائے گئے ہیں۔