Tag: سیلاب متاثرین

  • خیرپور میں سیلاب متاثرین کی کشتی الٹ گئی، 2 افراد ڈوب کر جاں بحق

    خیرپور میں سیلاب متاثرین کی کشتی الٹ گئی، 2 افراد ڈوب کر جاں بحق

    خیرپور: صوبہ سندھ کے شہر خیرپور میں سیلاب متاثرین کی کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق خیرپور میں پیرگوٹھ کے کچے کے علاقے میں سیلاب متاثرین کی کشتی الٹ گئی، حادثے میں 2 افراد ڈوب کر جان کی بازی ہار گئے، دونوں افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کشتی ڈوبنے سے لاپتہ ہونے والے دیگر افراد کی تلاش جاری ہے، مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

    ذرائع کے مطابق کشتی میں سوار گاؤں مورجھبر کے 18 سے زائد افراد نقل مکانی کر رہے تھے کہ اس دوران حادثہ پیش آیا۔

    اس سے قبل گزشتہ روز بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا تھا اور وزیراعلیٰ سندھ کو متاثرین کے لیے مکمل ٹھوس اقدامات کرنے کا حکم دیا تھا۔

    واضح رہے کہ ملک میں حالیہ مون سون کی بارشوں سے دریائے چناب اور سندھ کی ندیوں میں سیلاب آگیا ہے، جس نے کنارے میں بسنے والے باشندوں کو نقل مکانی پر مجبور کر دیا ہے جبکہ دریائے چناب میں سیلاب کی اطلاع ملنے کے بعد خیرپور ، جامشورو اور گڈو بیراج کے نواحی اضلاع میں دیہات کو خالی کرا لیا گیا۔

  • برطانیہ کا سندھ میں سیلاب متاثرین کے لیے امداد کا اعلان

    برطانیہ کا سندھ میں سیلاب متاثرین کے لیے امداد کا اعلان

    لندن: برطانوی حکومت سندھ کے 55 ہزار سیلاب متاثرین کو رہائش،صاف پانی مہیا کرےگا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیر برائے جنوبی ایشیا لارڈ طارق احمد نے سیلاب متاثرین کے لیے امداد کا اعلان پاکستان کے ورچوئل دورے کے دوران پاکستانی حکام سے بات چیت کے دوران کیا۔

    انہوں نے کہا کہ برطانیہ نیشنل ڈیزاسٹر کنسورشیم این ڈی سی کے ذریعے پاکستان کو 8 لاکھ برطانوی پاؤنڈ کا امدادی پیکج دے گا تاکہ دیہی سندھ میں سیلاب کے باعث بے گھر ہونے والے افراد کو فوری امداد فراہم کی جاسکے۔

    لارڈ طارق کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں دیکھ کر بہت دکھ ہوا، پاکستان میں 55 ہزار سیلاب متاثرین کو رہائش،صاف پانی مہیا کیا جائے گا۔

    برطانوی وزیر نے کہا کہ سندھ کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں ایک ہزار 118 خاندانوں کو حفظان صحت کی کٹس اور ترپال فراہم کیے جا چکے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ برطانیہ پاکستانی حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں رہے گا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ جہاں امداد کی ضرورت ہے وہاں امداد پہنچائی جاسکے۔

    لارڈ طارق کا کہنا تھا کہ برطانیہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، مدد کے لیے تیار ہے کیوں کہ لوگوں کی بڑی تعداد اپنے گھر، روزگار اور اپنے پیاروں سے محروم ہوگئی ہے۔

  • کراچی میں سیلاب متاثرین کی مدد کی جا رہی ہے،آئی ایس پی آر

    کراچی میں سیلاب متاثرین کی مدد کی جا رہی ہے،آئی ایس پی آر

    کراچی: آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کراچی میں سیلاب متاثرین کی مدد کی جا رہی ہے، آرمی کی کشتیوں کے ذریعے متاثرہ افراد کو منتقل کیا جا رہا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کراچی کے مختلف حصوں میں ریلیف و ریسکیو کا کام جاری ہے،کراچی میں سیلاب متاثرین کی مدد کی جا رہی ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملیر ندی سے پانی کا باہر بہاؤ روکنے کے لیے کام جاری ہے،آرمی انجینئرزمشینری،ہیوی پلانٹ کے ذریعے ریلیف آپریشن کر رہے ہیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملیر ندی کے متاثرہ کناروں کی ساتھ ساتھ مرمت کی جا رہی ہے،ملیر ندی میں پانی کی مقدار میں کمی ہوئی ہے،قائد آباد سے پانی ملیر ندی میں واپس جانا شروع ہوگیا ہے۔

    آرمی کی کشتیوں کے ذریعےمتاثرہ افراد کو منتقل کیا جا رہا ہے،متاثرہ افراد کو کھانا ودیگرضروری اشیا کی فراہمی کا عمل جاری ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملیرندی،دُرمحمد گوٹھ، کوہی گوٹھ میں 200 خاندان پھنسے ہیں،200 خاندانوں نے چھتوں پر پناہ لے رکھی ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق موسم بہتر ہونے پرمتاثرہ افراد کی ہیلی کاپٹر سے منتقلی شروع ہوگی،چھتوں پر پھنسے افراد کو بذریعہ ہیلی کاپٹرمنتقلی کے انتظامات کر لیے گئے۔

    کراچی میں سیلابی صورتحال، آرمی چیف کی کورکمانڈر کو ہرممکن امداد کی ہدایت

    اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ کراچی اور سندھ میں سیلابی صورتحال پر ریلیف آپریشن تیز کریں، جوان فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں پہنچیں لوگوں کی مدد کریں۔

  • عالمی ادارہ صحت کا پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان کا عطیہ

    عالمی ادارہ صحت کا پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان کا عطیہ

    اسلام آباد: عالمی ادارہ صحت نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان کا عطیہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عالمی ادارہ صحت کے دفتر میں سامان حوالگی کی تقریب ہوئی۔سربراہ ڈبلیو ایچ او پاکستان ڈاکٹر پلیتھا نےسامان وزارت صحت کے حوالے کیا۔

    ڈاکٹر پلیتھا کا کہنا تھا کہ وزارت قومی صحت کو 15 آئی ای ایچ کٹس فراہم کر دی ہیں،ہنگامی کٹ میں 3 ہزار افراد کے لیے ایک ماہ کا امدادی سامان شامل ہے۔

    انہوں نے کہا کہ امدادی کٹ میں ادویات،خوراک ہنگامی حالات کا سامان شامل ہے، سامان سیلاب متاثرین کی ہنگامی امداد میں معاون ثابت ہوگا۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں مون سون کے چوتھے اسپیل کے دوران 3 روز تک جاری رہنے والی بارشوں اور اس کے باعث پیدا ہونے والی سیلابی صورت حال کے باعث ملک بھر میں 50 افراد جاں بحق ہوئے۔

    این ڈی ایم اے کے مطابق بارش اور سیلاب کی وجہ سے سندھ اور بلوچستان میں کئی دیہات اور علاقے متاثر ہوئے۔

  • 25 روپے کا ٹکٹ، ٹیوشن فیس اور وہ کم بخت!

    25 روپے کا ٹکٹ، ٹیوشن فیس اور وہ کم بخت!

    صوبۂ پنجاب میں سیلاب کے بعد لاہور کے طلبا نے مشاعرے کا اہتمام کیا جس میں اس وقت کے نام ور شعرا نے شرکت کی۔

    اس مشاعرے کی تمام آمدن متأثرینِ سیلاب پر خرچ کی جانی تھی۔ یعنی یہ مشاعرہ جذبۂ خدمت کے تحت منعقد کیا گیا تھا۔ طلبا اس سلسلے میں خاصے پُرجوش تھے۔

    مشاعرے کی صدارت کے لیے حفیظ جالندھری کا نام لیا گیا جو قومی ترانے کے خالق بھی تھے۔ اس زمانے میں جمع جوڑ کے بعد اتفاقِ رائے سے طے پایا کہ مشاعرہ گاہ میں داخلے کا ٹکٹ 25 روپے کے عوض‌ جاری کیا جائے گا۔

    یہ بھی طے پایا کہ شرکت کے متمنی عام لوگوں‌ کے ساتھ شعرا کو بھی ٹکٹ خریدنا ہو گا۔ غرض یہ کہ سبھی کو اس کارِ خیر میں شامل رکھنا مقصود تھا۔ صدرِ مشاعرہ بھی اس میں شامل تھے۔

    طلبا حفیظ جالندھری کو مشاعرے کی دعوت دینے پہنچے اور تفصیل بتائی۔ وہ بہت خوش ہوئے اور ان کے جذبے کی داد دی۔ پھر پوچھا، شعرا کے نام بتائیں۔ اس پر طلبا نے فہرست ان کے سامنے رکھ دی۔

    حفیظ جالندھری نے اس فہرست پر نظر ڈالی اور مسکرانے لگے۔ فہرست میں شورش کاشمیری کا نام بھی شامل تھا۔
    حفیظ جالندھری نے ان طالبِ علموں کی طرف دیکھا اور بولے۔

    کیا وقت آگیا ہے، کم بخت (شورش) کو دو روپے ماہوار پر ٹیوشن پڑھایا تھا، اب 25 روپے کا ٹکٹ خرید کر سننا پڑے گا۔

  • سیلاب متاثرین کے امدادی سامان کا گودام مل گیا، چابیاں سیاسی کارکن کے پاس تھیں

    سیلاب متاثرین کے امدادی سامان کا گودام مل گیا، چابیاں سیاسی کارکن کے پاس تھیں

    ٹنڈو محمد خان : سال دوہزار گیارہ کے سیلاب متاثرین کیلئے آنے والے امدادی سامان کا گودام اے آر وائی نیوز نے ڈھونڈ لیا، گودام کی چابیاں ایک سیاسی جماعت کے رکن کے پاس تھیں۔

    تفصیلات کے مطابق مختلف ممالک اور سماجی تنظیموں کی جانب سے انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت سال 2011میں پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے خوراک اور دیگر سامان کی صورت میں امداد فراہم کی گئی تھی جسے متاثرین تک پہچانے کے بجائے گودام میں محفوظ کرلیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز نے سیلاب متاثرین کیلئے بھیجے گئے سامان کا گودام ڈھونڈ نکالا، ٹنڈو محمد خان کے علاقے میں قائم گودام میں رکھا گیا سامان2011کے سیلاب متاثرین کیلئے بھجوایا گیا تھا۔

    امدادی سامان میں ٹینٹ، پنکھے اور دیگر اشیاء شامل ہیں، مذکورہ امدادی سامان ٹنڈو غلام حیدر ٹاؤن کے قریب گودام میں رکھا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں: کراچی میں بارش کے بعد ایم نائن موٹروے پرسیلاب، پولیس اور فوجی جوانوں کی امدادی کارروائیاں

    بعد ازاں انکشاف ہوا کہ اس گودام کی چابیاں ایک سیاسی جماعت کے کارکن کے پاس تھیں، ڈپٹی کمشنر ٹنڈو محمد خان یاسر بھٹی کے احکامات کے بعد گودام کی چابیاں محکمہ ریونیو کےحوالے کردی گئی ہیں۔

     

  • شریف برادران کو سیلاب متاثرین کی کوئی فکر نہیں، عمران خان

    شریف برادران کو سیلاب متاثرین کی کوئی فکر نہیں، عمران خان

    روجھان : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ شریف برادران بادشاہت کررہے ہیں۔ ان کی چودھراہٹ صرف لاہور تک ہے۔ انہیں لاہور سے دور سیلاب متاثرین کی کوئی فکر نہیں۔

    ان خیلات کا اظہار انہوں نے روجھان میں سیلاب متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران روجھان میں خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا کہنا تھا کہ کمیشن کی وجہ سے بند باندھنے کے بجائے میٹرو پر پیسہ لگایا جارہا ہے۔

    لاہور سے دور علاقوں میں ترقی کا نام ونشان نہیں۔ حکومت نے 150 ارب روپے میٹرو منصوبے پر لگا دیئے اگر ان پیسوں سے بند بنا دیئے جاتے تو سیلاب نہ آتا ۔

    نقصانات کے ازالے کیلئے کسانوں کے حقوق کی جنگ لڑیں گے، عمران خان کا خطاب ختم ہوتے ہی کارکن اور سیلاب متاثرین کھانے پر ٹوٹ پڑے، چھینا جھپٹی کے باعث بڑی مقدار میں کھانا ضائع ہو گیا۔

  • سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں، جنرل راحیل شریف

    سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں، جنرل راحیل شریف

    راولپنڈی : پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے فوج کے تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ چترال سمیت ملک بھر کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیوں کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں اور متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے ۔

    آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق تمام کور ہیڈ کوارٹرز میں سیلاب کی صورتحال کی نگرانی کی جا رہی ہے اور اس مد میں تمام تیاریاں مکمل ہیں ۔

    فیلڈ کمانڈرزکو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ممکنہ سیلاب کے علاقوں میں پیشگی اقدامات کریں ۔

    ترجمان کے مطابق چترال میں چھ روز سے پاک فوج کی امدادی کاروائیاں جاری ہیں اور 73متاثرین کو چترال کے مختلف علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے ۔

    امدادی کاموں میں دو ہیلی کاپٹرز حصہ لے رہے ہیں اور کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمن متاثرہ علاقوں کا خود دورہ کر کے امدادی کارروائیوں کا جائزہ لے رہے ہیں ۔

    پاک آرمی کے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی بڑی تعداد متاثرہ علاقوں میں پہنچ چکی ہے۔

  • لاہورجلسہ حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا،علامہ طاہرالقادری

    لاہورجلسہ حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا،علامہ طاہرالقادری

    جھنگ: علامہ طاہرالقادری نے کہا ہے کہ کمزور اورطاقتور کی جنگ شروع ہو گئی، مینارپاکستان کا جلسہ حکمرانوں کے غبارے کی رہی سہی ہوابھی نکال دے گا، وہ جھنگ میں سیلاب متاثرین میں امدادی اشیاء کی فراہمی کے بعد جلسے سے خطاب کررہے تھے ۔

    اس موقع پرعلامہ طاہرالقادری نے حکمرانوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ان کا کہنا تھا کہ مظلوم عوام کو اب جاگیرداروں اور وڈیروں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ عوامی تحریک ملک میں ایسانظام چاہتی ہے جوکرپشن سے پاک ہو۔

    انہوں نے کہا کہ انیس اکتوبر کو مینار پاکستان کا جلسہ حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دیگا اورانقلاب کی صداہرگھر کی آوازبن جائے گی۔اس سے قبل ڈاکٹرطاہرالقادری نے جھنگ کے مختلف علاقوں کادورہ کیااورسیلاب متاثرین سے ملاقاتیں بھی کی۔

  • حکمرانوں نے سیلاب متاثرین کے ساتھ فوٹو سیشن کیا،ڈاکٹرطاہرالقادری

    حکمرانوں نے سیلاب متاثرین کے ساتھ فوٹو سیشن کیا،ڈاکٹرطاہرالقادری

    جھنگ: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے جھنگ کے دورہ کے دوران سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور ان سے اظہار ہمدردی کیا،اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہا کہ وہ غریبوں کے لئے لڑ رہے ہیں اور لڑتے رہیں گے۔

    حکمران سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کی بجائے مدد کی بجائے صرف فوٹو سیشن کرانے میں مصروف ہیں, ڈاکٹرطاہرالقادری نے جھنگ کا دورہ کیا اور سیلاب متاثرین سے ملاقاتیں کیں اور ان کے مسائل سنے ۔

    انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے صرف فوٹو سیشن کے لئے اس علاقے کا رخ کیا اورکسی کی داد رسی نہ کی، متاثرین کو جعلی چیک دیئے ،تصویریں بنوائیں اور چلتے بنے۔

    انہوں نے کہا کہ جعلی چیک دینے والوں پر چار سو بیس کا مقدمہ ہونا چاہئیے۔  اس سے قبل ڈاکٹر طاہرالقادری نے حضرت سخی سلطان باہو کے دربارپرحاضری دی اور فاتحہ پڑھی،ملک کی سلامتی اوراستحکام کیلئے خصوصی دعائیں بھی کیں۔