Tag: سیلاب متاثرین

  • نوازشریف کا جھنگ میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ

    نوازشریف کا جھنگ میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ

      جھنگ: وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، متاثرین کی بحالی کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں۔

    جھنگ میں متاثرین سیلاب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حکومت سیلاب زدگان کی خدمت کے فرض سے غافل نہیں ہے، وزیر اعظم کاکہنا تھا کہ دنیا میں کہیں بھی اس تیز رفتاری سے امدادی کام نہیں کئےگئے۔

    وزیر اعظم نےخطاب میں امدادی سرگرمیوں کا ذکر کیا،اسکا عملی مظاہرہ بھی بہت جلد لوگوں نےدیکھ لیا، وزیراعظم کے رخصت ہوتے ہی امدادی سامان کا ٹرک بھی انتظامیہ واپس لے گئی، متاثرین سیلاب دور تک ٹرک کےپیچھےامدادکیلئےبھاگتے رہے تاہم وہ حکمرانوں کے وعدوں کی طرح امداد سے محروم رہے۔

    متاثرین سیلاب وزیر اعظم کی جانب سے کی گئی جذباتی تقریر کے بعد انتظامیہ کے رویے سے کافی مایوس نظر آئے اور خالی ہاتھوں میں حکمرانوں کے وعدے لیے واپس اپنے کیمپوں کی جانب روانہ ہو گئے۔

  • ملتان:سیلاب متاثرین امداد نہ ملنے پرسراپا احتجاج

    ملتان:سیلاب متاثرین امداد نہ ملنے پرسراپا احتجاج

    ملتان: سیلاب متاثرین امدادنہ ملنے پرمشتعل ہوکرراہگیروں اورپولیس اہلکارسے بھی الجھ پڑے، تفصیلات کے مطابق ملتان کے سیلاب متاثرین امدادی رقم نہ ملنے کے خلاف کچہری چوک پرجمع ہوگئے۔

    سیلاب متاثرین نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کچہری چوک بلاک کردیا۔اورانتظامیہ کیخلاف شدید نعرے بازی کی، کچہری چوک بلاک ہونے سے ٹریفک جام ہوگیا ااورراہگیروں کوسخت پریشانی کا سامنا کرناپڑا۔

    جس کے نتیجے میں سیلاب متاثرین اور راہگیر آپس میں الجھ پڑے اورنوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی،مشتعل سیلاب متاثرین پولیس والوں پربھی برس پڑے۔ مظاہرین نےایک موٹرسائیکل سوارپولیس اہلکار کوگھیرلیا اوراسے زدوکوب کیا۔

    بعد ازاں اے سی سٹی اشفاق الرحمٰن کی سیلاب متاثرین کو امداد دینے کی یقین دہانی کے باوجود متاثرین نے احتجاج ختم نہ کرنے کی ٹھان لی، آخری اطلاعات موصول ہونے تک متاثرین کا احتجاج جاری تھا۔

  • وزیراعظم نوازشریف کا سیلاب متاثرہ علاقوں کادورہ

    وزیراعظم نوازشریف کا سیلاب متاثرہ علاقوں کادورہ

    سکھر: وزیراعظم نوازشریف سندھ میں سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لینے سکھر پہنچے جہاں انہیں چیف سیکریٹری سندھ اورسیکریٹری آبپاشی نے سیلاب کی صورتحال پر بریفنگ دی ۔

    وزیراعظم محمد نواز شریف سکھر پہنچے جہاں انہوں نےسندھ میں سیلاب کی صورتحال کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر وزیر اعلی سندھ بھی ان کے ہمراہ تھے،وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا سندھ حکومت سیلابی صورتحال سے نمٹنےکیلئےپوری طرح چوکس ہے۔

    وزیر اعظم نوازشریف کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سیلاب سے سندھ میں کچے کے دوسو اکیاون دیہات متاثرہوئے ہیں اور ایک لاکھ چھیالیس ہزا چھہ سو پچیس ایکڑرقبہ سیلاب سےزیر آب ہے،بریفنگ میں وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ سیلاب سےستاسی ہزار پانچ سو پچاسی افراد پر مشتمل آبادی متاثر ہوئی ہے۔

  • وسائل محدود ہیں، امداد بھرپورکریں گے، وزیراعظم

    وسائل محدود ہیں، امداد بھرپورکریں گے، وزیراعظم

    حافظ آباد:  وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ طوفانی بارشوں اور سیلاب سے بڑی تباہی ہوئی ہے،سیلاب متاثرین کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

    سیلاب سے متاثرہ علاقے جلال پور بھٹیاں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف کا کہنا تھا کہ یہ وقت سیاست چمکانے کا نہیں بلکہ سیلاب متاثرین کی بحالی کا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک مختلف مسائل کاشکار ہےلہذا تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں اپنی ذاتی مفادات کو بالا طاق رکھتے ہوئے سیلاب متاثرین کی بحالی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔

    اس موقع پر وزیراعظم نے سیلاب متاثرین میٰں امداد بھی تقسیم کی، وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایاگیا کہ سیلاب سے بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان بھی پہنچا ہے۔