Tag: سیلاب متاثرین

  • ٹانک میں 100 گھروں کے منصوبے کے لاپتا عملے کے لیے سرچ آپریشن جاری

    ٹانک میں 100 گھروں کے منصوبے کے لاپتا عملے کے لیے سرچ آپریشن جاری

    ٹانک: وزیراعظم کے اعلان کردہ 100 گھروں کے منصوبے کا عملہ ٹانک سے مبینہ طور پر اغوا ہو گیا ہے، جس کی تلاش جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کے اعلان کردہ سو گھروں کے منصوبے کا عملہ خیبر پختون خوا کے شہر ٹانک سے مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا ہے۔

    ڈبرہ کے قریب ہاؤسنگ سوسائٹی کے سپروائزر، جنرل منیجر اور اکاؤنٹنٹ کو اغوا کیا گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق زیر استعمال گاڑی چیسن کچ گاؤں کے قریب ملی، پولیس کی جانب سے عملے کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

    یاد رہے کہ وزیر اعظم نے ٹانک میں سیلاب متاثرین کے لیے سو گھر بنانے کا اعلان کیا تھا، اس ہاؤسنگ منصوبے پر ڈبرہ مہاجر کیمپ کے مقام پر سوسائٹی تعمیراتی کام کر رہی ہے۔

  • سیلاب متاثرین کو طبی امداد کی فراہمی جاری

    سیلاب متاثرین کو طبی امداد کی فراہمی جاری

    اسلام آباد: وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں طبی امداد کی فراہمی جاری ہے، مختلف علاقوں میں 47 ہیلتھ کیمپس لگائے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں، مشکل کی گھڑی میں عوام کی خدمت ہمارا مذہبی اور اخلاقی فریضہ ہے۔

    وزیر صحت کا کہنا تھا کہ سندھ، بلوچستان، پختونخواہ اور پنجاب میں 47 ہیلتھ کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پختونخواہ کے 8 اضلاع میں 16 ہیلتھ کیمپس لگائے گئے ہیں، بلوچستان کے 7 اضلاع میں 14، سندھ کے 10 اضلاع میں 13 اور پنجاب کے 2 اضلاع میں 4 ہیلتھ کیمپس لگائے گئے ہیں۔

    وزیر صحت کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر 5 ہزار 544 مریضوں کو طبی امداد فراہم کی گئی ہے، کیمپس میں 5 سال سے کم عمر 13 سو 5 بچوں کو طبی امداد دی گئی۔

    علاوہ ازیں ہیلتھ کیمپس میں 758 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین بھی پلائی گئی۔

  • فلڈ کیمپوں میں خوشیوں کے پھول کھل اٹھے، چوبیس گھنٹوں میں 19 بچوں کی پیدائش

    فلڈ کیمپوں میں خوشیوں کے پھول کھل اٹھے، چوبیس گھنٹوں میں 19 بچوں کی پیدائش

    اسلام آباد: سیلاب متاثرین کے ’آنگنوں‘ میں بھی خوشیوں کے پھول کھلنے لگے، کیمپوں میں 19 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ میں مشکلات میں گھرے سیلاب متاثرین کے فلڈ کیمپوں میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 19 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

    سندھ محکمہ صحت کی جانب سے وفاقی حکومت کو سیلاب زدہ علاقوں سے متعلق فراہم کردہ رپورٹ کے مطابق سیلاب متاثرین کے ہاں جنم لینے والے بچوں کی تعداد 3 ہزار 730 ہو گئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ کے فلڈ کیمپوں میں 9 ہزار 685 حاملہ خواتین موجود ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق فلڈ کیمپس میں موجود حاملہ خواتین میں سے 1 ہزار 949 خواتین حمل کے پہلے فیز میں، 3 ہزار 980 خواتین دوسرے فیز میں، 2 ہزار 581 خواتین تیسرے، جب کہ 1 ہزار 175 خواتین حمل کے آخری فیز میں ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت کے حکام کی جانب سے سندھ فلڈ کیمپس میں 7 ہزار 992 حاملہ خواتین کے طبی معائنے کیے جا چکے ہیں۔

    کیمپوں میں موجود 8 ہزار 884 حاملہ خواتین کو ڈائٹری سپلیمنٹ فراہم کیا گیا ہے، جب کہ 8 ہزار 74 حاملہ خواتین کو ڈپتھیریا اور ٹیٹنس سمیت دیگر وبائی امراض سے بچاؤ کی ویکسینز لگائی جا چکی ہیں۔

  • سندھ کے سیلاب متاثرین کے ہاں ایک روز میں 16 بچوں کی پیدائش

    سندھ کے سیلاب متاثرین کے ہاں ایک روز میں 16 بچوں کی پیدائش

    کراچی : سندھ کے سیلاب متاثرین کے ہاں ایک روز میں 16 بچوں کی پیدائش ہوئی، کیمپوں میں 9231 حاملہ خواتین ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت صحت کی جانب سے سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بچوں کی پیدائش کے حوالے سے بتایا کہ سندھ کے فلڈ کیمپوں میں 21 ستمبر کو 16 بچوں نے جنم لیا ہے۔

    زرائع نے کہا کہ سندھ کے فلڈ کیمپس میں تاحال 3671 بچوں کی پیدائش ہو چکی ہے جبکہ کیمپوں میں 9231 حاملہ خواتین ہیں۔

    وزارت صحت کا کہنا تھا کہ سندھ کے فلڈ کیمپس میں 1634 خواتین حمل کے پہلے فیز 3703 خواتین حمل کے دوسرے فیز اور2691 خواتین حمل کے آخری فیز میں ہیں۔

    ذرائع کے مطابق سندھ فلڈ کیمپس میں 8965 حاملہ خواتین کو ڈائٹری سپلیمنٹ دیا گیا ہے جبکہ 8100 حاملہ خواتین ٹی ٹی، ٹی ڈی ویکسینیٹڈ ہیں۔

    وزارت صحت نے بتایا کہ سندھ فلڈ کیمپس میں 8257 حاملہ خواتین کے طبی معائنے ہوچکے ہیں۔

  • رائل عمانی بحریہ کے جہاز الناصر کی امداد لے کر کراچی بندرگاہ آمد

    رائل عمانی بحریہ کے جہاز الناصر کی امداد لے کر کراچی بندرگاہ آمد

    کراچی: عمان کا بحری جہاز سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان لے کر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق رائل عمانی بحریہ کا جہاز الناصر کراچی بندرگاہ پر لنگر انداز ہو گیا ہے، یہ جہاز حکومت عمان کی طرف سے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان لے کر پہنچا ہے۔

    سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان میں کھانے پینے کی اشیا، ادویات، کمبل اور خیمے شامل ہیں، وفاقی وزیر بحری امور فیصل سبزواری نے بحری جہاز کا کراچی بندرگاہ پر استقبال کیا۔

    اس موقع پر کراچی میں عمان کے قونصل جنرل سمیع عبداللہ سلیم الخنجاری، وزارت خارجہ اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے نمائندے بھی بندرگاہ پر موجود تھے۔

    پاکستان کی جانب سے عمان کے امدادی جہاز کا گرم جوشی کے ساتھ خیر مقدم کیا گیا۔ ضرورت کی اس گھڑی میں عمانی امداد دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے۔

  • سیلاب متاثرین کیلئے رکھی گئی رقم کے اکاؤنٹس ہیک ہونے کا انکشاف

    سیلاب متاثرین کیلئے رکھی گئی رقم کے اکاؤنٹس ہیک ہونے کا انکشاف

    کراچی : سیلاب متاثرین کیلئے رکھی گئی رقم کے اکاؤنٹس ہیک ہونے کے انکشاف کے بعد ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سیلاب متاثرین کیلئے رکھی گئی رقم کے اکاؤنٹس ہیک ہونے کا انکشاف سامنے آیا۔

    جس کے بعد وفاقی وزیر اور چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ مری نے ایف آئی اے کو تحقیقات کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

    شازیہ مری کا کہنا تھا کہ علم میں یہ بات آئی ہے کہ ہیکرز سیلاب متاثرین کی رقم ہیک کررہے ہیں لیکن جلد مجرموں تک پہنچیں گے۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سائبرکرائم میں ملوث افراد بی آئی ایس پی کی رقم ہیک کر کے نکلوا رہے ہیں۔

    خیال رہے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں معمولات زندگی بحال نہ ہوسکے ، نواب شاہ، خیرپور روڈ دریا کا منظر پیش کررہا ہے۔

    میہڑ،دادو،جوہی، خیرپور ناتھن شاہ کے سینکڑوں دیہات اب بھی زیر آب ہیں۔

  • گوگل بھی پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کو میدان میں آگیا

    گوگل بھی پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کو میدان میں آگیا

    کیلی فورنیا: گوگل نے اربوں صارفین سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے عطیات دینے کی اپیل کردی۔

    تفصیلات کے مطابق معروف سرچ انجن گوگل بھی پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کو میدان میں آگیا۔

    گوگل نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے بین الاقوامی اپیل کا آغاز کر دیا اور دنیا بھر میں اربوں صارفین سے عطیات دینے کی اپیل کرتے ہوئے سینٹر فار ڈیزاسٹر، فلن تھرافی پراور سپورٹ ریکوری ناؤ کا لنک ایکٹویٹ کردیا ہے۔

    جس کو کلک کرکے پچیس اور پچاس سے لیکر ہزاروں ڈالر تک عطیات دئیے جاسکتے ہیں ۔

    یاد رہے سرچ انجن گوگل نے پاکستانی سیلاب متاثرین کیلئے 5 لاکھ ڈالرز امداد کا اعلان کیا تھا۔

    جنوبی ایشیا کیلئے گوگل کے نائب صدر اسٹیفنی ڈیوس نے کہا تھا کہ کمپنی یہ رقم جو کہ پاکستانی روپے میں تقریباً 11 کروڑ روپے کے برابر بنتی ہے، Google.org کے ذریعے سینٹر فار ڈیزاسٹر فلانتھراپی کو عطیہ کرے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیلاب سے متاثر ہونے والے افراد سے ہمدردی ہے، پاکستان میں سب کو سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے آگے بڑھتے دیکھا، ہم پاکستانیوں کے اس جذبے سے متاثر ہوئے ہیں اور ہم بھی مدد کرنا چاہتے ہیں۔

  • ٹیلی تھون، اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے لاکھوں ڈالر جمع

    ٹیلی تھون، اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے لاکھوں ڈالر جمع

    عمران خان کی ٹیلی تھون میں اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے لاکھوں ڈالر جمع ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سیلاب متاثرین کے لیے انٹرنیشنل ٹیلی تھون میں اوورسیز پاکستانیوں نے دل کھول کر امداد دی ہے۔

    سیلاب متاثرین کے لیے 5 ارب 21 کروڑ روپے جمع ہو گئے، عمران خان نے کہا سیلاب سے 3 کروڑ سے زائد آبادی متاثر ہوئی ہے، امداد صاف اور شفاف انداز میں تقسیم ہوگی۔

    ٹیلی تھون میں اوورسیز پاکستانیوں نے مصیبت زدہ ہم وطنوں کے لیے فیاضی کے ساتھ عطیات دیے، پاکستانی نژاد امریکی تاجر سید جاوید انور نے سب سے زیادہ 10 ملین ڈالر امداد کا اعلان کیا، گزشتہ ٹیلی تھون میں بھی سید جاوید انور نے ایک ملین ڈالر دیے تھے۔

    عمران خان کی لائیو ٹیلی تھون، اےآروائی نیوز کی نشریات بند ہونا شروع

    ڈیلاس سے پاکستانی کمیونٹی نے مل کر 2 لاکھ ڈالر کا عطیہ دیا، امریکا سے ہی سعید زمان نے ڈیڑھ لاکھ ڈالر دینے کا وعدہ کیا، کینیڈا سے اوورسیز پاکستانی کا ایک لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کیا۔

    امریکی ریاست فلوریڈا سے محمود نامی شہری نے سیلاب متاثرین کے لیے 50 ہزار ڈالر امداد کا اعلان کیا، ریاست شکاگو سے راجہ یعقوب نے 25 ہزار ڈالر امداد کا اعلان کیا۔

    ادھر اٹک سے بھی عدنان نے سیلاب متاثرین کے لیے 25 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔

    دوسری طرف شہباز حکومت کی طرف سے عمران خان کی ٹیلی تھون دکھانے والے چینلز کی بندش کے حکم پر پیمرا نے ٹیلی تھون کے دوران اے آر وائی نیوز کو کیبل پر بند کر دیا، عمران خان نے کہا بے حس حکومت کو ڈر ہے ٹیلی تھون میں زیادہ پیسہ جمع ہوا تو سیاسی نقصان ہوگا۔

  • سندھ میں سیلاب متاثرین کے لیے 2 ہزار سے زائد ریلیف کیمپس قائم

    سندھ میں سیلاب متاثرین کے لیے 2 ہزار سے زائد ریلیف کیمپس قائم

    کراچی: صوبہ سندھ میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے 2 ہزار سے زائد ریلیف کیمپس قائم کیے گئے ہیں، متاثرین میں اب تک ڈیڑھ لاکھ کے قریب خیمے تقسیم کیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں بارش اور سیلاب سے 20 اگست سے اب تک ہونے والی امدادی سرگرمیوں اور نقصانات کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔

    فوکل پرسن فلڈ ریلیف کا کہنا ہے کہ صوبے کے متاثرہ اضلاع میں اب تک متاثرین کے لیے 2 ہزار 31 ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں، 5 لاکھ 91 ہزار 950 متاثرین کو ان ریلیف کیمپوں میں منتقل کیا جا چکا ہے۔

    فوکل پرسن کے مطابق شہید بے نظیر آباد ڈویژن میں 577، سکھر ڈویژن میں 568، لاڑکانہ ڈویژن میں 481، حیدر آباد ڈویژن میں 296، میر پور خاص ڈویژن میں 68 اور کراچی ڈویژن میں 41 ریلیف کیمپ قائم کے گئے ہیں۔

    متاثرین میں اب تک 1 لاکھ 40 ہزار 610 خیمے تقسیم کیے گئے ہیں جبکہ 9 لاکھ 23 ہزار 255 مچھر دانیاں، 4 ہزار 293 فولڈنگ بستر اور 1350 چولہے بھی تقسیم کیے گئے ہیں۔

    فوکل پرسن کے مطابق بارش کے باعث ہونے والے نقصانات کا سروے جاری ہے، بارش اور سیلاب متاثرین کو ریسکیو کرنا ترجیح ہے۔

    اب تک بارشوں کے باعث 583 افراد جاں بحق جبکہ 11 ہزار 556 افراد زخمی ہوئے ہیں، صوبے بھر میں 45 ہزار 483 مویشی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

    بارشوں کے باعث 16 لاکھ 81 ہزار 380 مکانات کو نقصان پہنچا، 44 لاکھ 26 ہزار 431 ایکڑ پر کاشت کی گئی فصلیں تباہ ہوگئیں۔

    فوکل پرسن کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر بارشوں سے 235 تعلقہ اور 1051 یونین کونسلز متاثر ہوئی ہیں۔

  • سیلاب متاثرین کے لیے امداد: عرب امارات سے مزید پروازیں پہنچ گئیں

    سیلاب متاثرین کے لیے امداد: عرب امارات سے مزید پروازیں پہنچ گئیں

    کراچی: متحدہ عرب امارات سے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان لے کر مزید پروازیں کراچی پہنچ گئیں، گزشتہ روز بھی 5 امدادی پروازیں کراچی آئی تھیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے متحدہ عرب امارات سے امدادی پروازوں کی آمد جاری ہے، عرب امارات سے امدادی سامان لے کر چھٹی اور ساتویں پروازیں کراچی پہنچ گئیں۔

    امدادی سامان لے کر آنے والی دونوں پروازیں ایک ساتھ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتریں، عرب امارات کے سفارتخانے، وزارت دفاع کے نمائندوں و دیگر اعلیٰ حکام نے خیر مقدم کیا۔

    متحدہ عرب امارات سے گزشتہ روز بھی 5 پروازیں امدادی سامان لے کر کراچی آئی تھیں۔

    گزشتہ روز ترکمانستان سے بھی خصوصی طیارہ سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان لے کر کراچی پہنچا تھا، امدادی سامان میں خیمے، کمبل اور کھانے پینے کی اشیا شامل ہیں۔