Tag: سیلاب کا خطرہ

  • شدید بارشوں اور سیلاب کا خطرہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

    شدید بارشوں اور سیلاب کا خطرہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

    ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا میں سیلاب کا خطرہ طاہر کیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران کراچی، کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد، پشاور سمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

    موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ کشمیر، گلگت بلتستان میں بھی موسلا دھار بارش سے ندی اور نالوں میں شدید طغیانی کا خطرہ ہے۔

    پی ڈی ایم اے کے مطابق کے پی میں 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران مزید موسلا دھار بارش کا امکان ہے، سوات، چترال، ایبٹ آباد، مانسہرہ، پشاور، بنوں اور وزیرستان میں سیلاب کی صورتحال کا خدشہ ہے۔

    اس کے علاوہ دریائے سوات، پنجکوڑا اور ندیوں میں پانی کی سطح میں مزید اضافہ متوقع ہے، دریائے کابل میں کم درجے کے سیلاب کی صورتحال پیدا ہونے کا قوی امکان ہے۔

    پی ڈی ایم اے ترجمان کا کہنا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات اٹھانے کے لیے الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

    ترجمان کے مطابق سیلابی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے مقامی انتظامیہ کو حساس مقامات اور شاہراہوں پر ٹریفک کنٹرول کے لیے اقدامات کی ہدایات دی گئی ہیں۔

    مزید پڑھیں : شمالی علاقہ جات میں جھیلیں پھٹنے اور سیلاب کا خطرہ

    یاد رہے کہ س سے قبل بھی این ڈی ایم اے نے شمالی علاقوں میں شدید گرمی اور مون سون بارشوں کے باعث گلیشیئر پھٹنے اور سیلاب کا انتباہ جاری کیا تھا۔

    جس میں کہا گیا تھا کہ شدید گرمی اور مون سون بارشوں سے گلیشیئر پھٹنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے، گلیشیئر پھٹنے کے باعث سڑکوں اور پلوں کو نقصان کا اندیشہ ہے۔

  • برطانیہ میں طوفان ”برٹ“ کا الرٹ جاری، سیلاب کا خطرہ

    برطانیہ میں طوفان ”برٹ“ کا الرٹ جاری، سیلاب کا خطرہ

    لندن: برطانیہ میں طوفان ”برٹ“ کا الرٹ جاری کر دیا گیا، طوفان کے باعث شدید برفباری، تیز ہواؤں اور سیلاب کا خطرہ ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق طوفان ”برٹ“ کے باعث برٹش گیس نے شہریوں کو خوراک اور پانی ذخیرہ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ اس کے علاوہ بجلی بندش کے خدشے پر ٹارچ، موم بتیاں اور ایمرجنسی لائٹس گھروں میں رکھنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اسکاٹ لینڈ کے پہاڑی علاقوں میں درجہ حرارت منفی 6 سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے، سفرکرنے والے شہریوں کوگاڑی میں کھانا، پانی اورکمبل ساتھ رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کے روز اسکاٹ لینڈ میں 40 سینٹی میٹر تک برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے، ڈارٹمور اور ساؤتھ ویلزمیں شدید بارشوں کا امکان ہے۔

    شمالی آئرلینڈ، مغربی اسکاٹ لینڈ میں ہوا کی رفتار 70 میل فی گھنٹہ تک جا سکتی ہے، پولیس نے اسکاٹ لینڈ میں شہریوں کوغیرضروری سفر سے گریزکی ہدایات جاری کی ہیں۔

    واضح رہے کہ برطانیہ میں برف باری اور سردی کی شدید لہر نے ہر شے کو منجمد کر دیا ہے، دھند، برف باری اور یخ بستہ ہواؤں نے پارہ نقطہ انجماد سے گرا دیا۔

    برطانیہ کے مختلف علاقوں میں موسمِ سرما کی پہلی برف باری سے علاقہ ونڈرلینڈ کا منظر پیش کر رہا ہے، شاہراہیں برف سے ڈھک گئی ہیں۔

    برطانیہ برفانی طوفان کی لپیٹ میں ہے، انگلینڈ، اسکاٹ لینڈ اور شمالی آئرلینڈ کے علاقے برف سے ڈھک گئے ہیں، برف باری سے نظامِ زندگی مفلوج ہو گیا ہے، سردی کی لہر نے ہر شے کو منجمد کر دیا ہے، درخت، پودے، راستے، گاڑیاں اور گھر غرض ہر شے برف سے ڈھک گئی ہے۔

    سعودی عرب: مکہ سمیت متعدد شہروں میں بارشوں کا الرٹ جاری

    شمالی اسکاٹ لینڈ، شمالی انگلینڈ اور شمالی آئرلینڈ کے کچھ حصوں، مِڈ لینڈز اور مشرقی ویلز میں تاحال یلو وارننگ الرٹ ہے۔ برف باری اور شدید سردی کے سبب یارک شائر اور ڈربی شائر سمیت ویلز اور اسکاٹ لینڈ کے علاقے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

  • دریائے چناب میں  سیلاب کا  خطرہ عارضی طور پر ٹل گیا

    دریائے چناب میں سیلاب کا خطرہ عارضی طور پر ٹل گیا

    لاہور: دریائے چناب میں سیلاب کا خطرہ عارضی طورپرٹل گیا ، فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے گزشتہ روز 3لاکھ کیوسک سیلابی ریلے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں کمی کے بعد سیلاب کا خطرہ عارضی طورپرٹل گیا ، فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے کہا ہے کہ دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 71867 کیوسک ہے ،دریائے چناب اسوقت معمول کے مطابق بہہ رہا ہے۔

    دریائے چناب میں گزشتہ روز پانی کا بہاؤایک لاکھ 20 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا تھا ، فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے گزشتہ روز 3لاکھ کیوسک سیلابی ریلے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔

    یاد رہے مقبوضہ کشمیر میں شدید بارشوں کے باعث دریائے چناب میں اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کی گئی تھی ، فلڈ فار کاسٹنگ ڈویژن کا کہنا تھا کہ مرالہ کے مقام پر 2 سے 3 لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلا گزرے گا ، سیلابی ریلہ آج دن 2 بجے سے رات ایک بجے تک مرالہ سے گزرے گا۔

    پی ڈی ایم اے کی جانب سے کہا گیا تھا کہ اونچے درجے کے سیلاب کےنقصان سے بچاؤ اور دریا کے کنارے آباد افراد کی منتقلی کے اقدمات کیے جائیں ، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، چنیوٹ اور جھنگ متاثر ہوسکتے ہیں۔

  • بھارت نے دریائے ستلج میں پانی چھوڑ دیا، سیلاب کا خطرہ

    بھارت نے دریائے ستلج میں پانی چھوڑ دیا، سیلاب کا خطرہ

    لاہور: بھارت نے دریائے ستلج میں بغیر اطلاع پانی چھوڑ دیا جس کے نتیجے میں سیلاب کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دریائے ستلج میں بھارتی پنجاب سے آنے والے ریلے سے سیلاب کا خطرہ ہے، این ڈی ایم اے نے وارننگ جاری کردی ہے، اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کردی گئی۔

    رپورٹ کے مطابق 12 سے 24 گھنٹوں میں پانی گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پاکستان میں داخل ہوگا، ڈیڑھ سے 2 لاکھ کیوسک پانی پاکستانی حدود میں داخل ہوسکتا ہے۔

    بھارت نے لداخ ڈیم کے 5 میں سے 3 اسپل ویز کھول دئیے ہیں، پی ڈی ایم اے پنجاب، قصور اور دریائے سندھ کے اطراف انتظامیہ کو الرٹ کردیا گیا ہے۔

    ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق پانی خرمنگ کے مقام پر دریائے سندھ میں شامل ہوگا، بھارت نے سرکاری طور پر ابھی تک اطلاع نہیں دی ہے۔

    مزید پڑھیں: بھارت کا دریائے چناب کے بعد دریائے جہلم میں پانی چھوڑنے کا خدشہ

    محکمہ موسمیات نے بھی دریائے ستلج میں پانی کی سطح بلند ہونے کی پیش گوئی کی ہے تاہم سیلاب سے متعلق کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی ہے۔

    اطلاعات ہیں کہ دریائے ستلج میں 1988 کے بعد یہ ایک بڑا سیلاب ہوگا جس سے ہزاروں ایکڑ زمین اور سیکڑوں دیہات متاثر ہوسکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے دریائے جہلم میں بھی پانی چھوڑا جارہا ہے، مظفرآباد آزاد کشمیر کی انتظامیہ نے اس سلسلے میں الرٹ جاری کردیا ہے۔

    گزشتہ روز بھارت نے آبی دہشت گردی کرتے ہوئے دریائے چناب میں پانی چھوڑ دیا تھا، جس کے باعث دریائے چناب میں درمیانے درجے کا سیلاب آیا۔

    فلڈ فار کاسٹنگ ڈویژن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دس گھنٹے کے دوران ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد میں ایک لاکھ کیوسک اضافہ ہوا۔

  • سندھ میں بڑے سیلاب کاخطرہ ٹل گیا،وزیرِاعلیٰ سندھ

    سندھ میں بڑے سیلاب کاخطرہ ٹل گیا،وزیرِاعلیٰ سندھ

    سکھر: وزیرِاعلی سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں بڑے سیلاب کا خطرہ ٹل گیا ہے، حفاظتی انتظامات سے مطمئن نہیں تھا، اس لئے دوبارہ دورہ کرنے آیا ہوں۔

    پنجاب سے سندھ میں داخل ہونے والے سیلاب سے ممکنہ تباہی کے خدشہ کے پیشِ نظروزیرِاعلیٰ سندھ نے حفاظتی اقدامات کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

    سکھر میں آبپاشی ماہرین نے وزیرِاعلیٰ کوبریفنگ میں بتایا کہ آج رات چارسے پانچ لاکھ کیوسک کا ریلا سندھ میں داخل ہوگا، انہیں بتایا گیا کہ سیلاب سندھ میں جن مقامات کو نقصان پہنچا سکتا تھا، وہاں حفاظتی اقدامات سخت کردیئے گئے ہیں، کچے میں رہنے والوں کیلئے کیمپس میں قیام سمیت خوراک کا بندو بست کرلیا ہے۔

    وزیرِاعلی قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ انتظامات میں غفلت برتنے والےمتعلقہ افسرکے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی، انہوں نے دریائے سندھ کے دونوں اطراف کے اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کو دن رات نگرانی کرنے کا حکم دیا ہے۔