گلگت بلتستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، 37 علاقوں کو آفت زدہ قرار دیدیا گیا، دیامر میں سب سے زیادہ تباہی دیکھنے میں آئی ہے۔
مختلف اضلاع کے کئی مقامات کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، ضلع دیامر میں سب سے زیادہ تباہی ہوئی، 12 مقامات پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، ضلع گلگت میں 9، اسکردو میں 4 مقامات آفت زدہ قرار دیے گئے ہیں۔
غذر 5، گانچھے 2، شگر 4، نگر ایک اور کھرمنگ میں ایک مقام متاثر ہوا ہے، جی بی حکومت کا کہنا ہے کہ سیلاب سے گلگت بلتستان میں 20 ارب روپے کا نقصان ہوا۔
گلگت بلتستان جانے والے سیاحوں کےلئے اہم خبر
ترجمان جی بی حکومت فیض اللہ فراق نے بتایا کہ سیلاب میں 22 گاڑیاں بہہ گئیں، 10 افراد جاں بحق ہوئے، جاں بحق افراد میں اکثریت سیاحوں کی ہے، 10 سے 15 سیاح لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان نے کہا کہ متاثرہ منصوبوں کی بحالی کیلئے 44 کروڑ روپے کے منصوبوں پر کام جاری ہے، منصوبوں میں پانی و بجلی اور رابطہ سڑکیں شامل ہیں
ترجمان نے کہا کہ متاثرین میں خیمے، کمبل، اشیائے خورونوش اور کچن سیٹس تقسیم کیے گئے، 509 گھروں کی بحالی حکومت کیلئے بڑا چیلنج ہے، اُمید ہے وزیراعظم پاکستان متاثرین کے زخموں پر مرہم رکھیں گے۔
https://urdu.arynews.tv/gilgit-baltistan-private-tv-channel-anchors-purse-found-washed-away-in-floodwaters/