Tag: سیلاب کی وارننگ

  • بھارت نے سیلاب کا انتباہ سندھ طاس کمیشن کے ذریعے نہیں دیا، ترجمان دفتر خارجہ

    بھارت نے سیلاب کا انتباہ سندھ طاس کمیشن کے ذریعے نہیں دیا، ترجمان دفتر خارجہ

    اسلام آباد (26 اگست 2025): پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بھارت نے معاہدے کے مطابق سیلاب کا انتباہ سندھ طاس کمیشن کے ذریعے نہیں دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے سیلاب کی وارننگ کے سلسلے میں بھارت کی جانب سے رابطے پر کہا ہے کہ بھارت نے گزشتہ روز سیلاب کا انتباہ سندھ طاس کمیشن کے ذریعے نہیں دیا، بلکہ سفارتی ذریعے سے سیلاب کے بارے میں آگاہ کیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ بھارت پر لازم ہے کہ وہ سندھ طاس معاہدے کی تمام شقوں پر مکمل عمل درآمد کرے، بھارت کا اس معاہدے کو یک طرفہ طور پر معطل رکھنا بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ پاکستان نے واضح کیا کہ بھارت کا یہ اقدام جنوبی ایشیا میں امن و استحکام پر انتہائی منفی اثرات مرتب کر سکتا ہے۔

    بھارت: مادھوپور ڈیم سے پانی کے اخراج کی وارننگ، دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا گیا

    یاد رہے کہ بھارت نے دریائے توی میں جموں پر ممکنہ بڑے سیلاب سے پاکستان کو آگاہ کیا تھا۔ تاہم سندھ طاس کمیشن کی بجائے پاکستانی وزارت خارجہ کو سیلاب کی ممکنہ صورت حال سے بھارتی ہائی کمیشن نے آگاہ کیا۔

    واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے گزشتہ رات مادھوپور ڈیم سے بھی پانی کے اخراج کی وارننگ جاری کردی گئی ہے، جب کہ دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا گیا ہے۔ ادھر بھارت کی طرف سے دریائے چناب میں بھی پانی چھوڑے جانے کی اطلاع پر الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

  • دریائے چناب میں سیلاب کی وارننگ جاری

    دریائے چناب میں سیلاب کی وارننگ جاری

    صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے ) پنجاب نے دریائے چناب اور اس سے ملحقہ ندی نالوں میں سیلاب کی وارننگ جاری کردی۔

    اس حوالے سے ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ دریائے چناب میں مرالہ، خانکی اور قادرآباد کےمقام پر درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔

    اس سلسلے میں گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد اور ملتان ڈویژن کو کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کیلیے ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

    chanab River

    پی ڈی ایم اے کے مطابق 15سے زائد اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ کیا گیا ہے، عوام ندی نالوں، نہروں اور تالابوں میں نہانے سے گریز کریں۔

    پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب سے لوکل گورنمنٹ، محکمہ زراعت، محکمہ آبپاشی اور صحت، محکمہ جنگلات، لائیو اسٹاک اور محکمہ ٹرانسپورٹ کو بھی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب ریلیف کمشنر پنجاب نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنرز تمام تر انتظامات پیشگی مکمل کریں اور ایمرجنسی کنٹرول رومز میں اسٹاف کو 24 گھنٹے الرٹ رکھا جائے۔

  • خیبرپختونخوا میں سیلاب کی وارننگ جاری

    خیبرپختونخوا میں سیلاب کی وارننگ جاری

    پشاور: بلوچستان میں تباہی مچانےکےبعدبارشوں کاسسٹم خیبرپختونخوا میں داخل ہوگیا۔این ڈی ایم اے نےدوروز تک طوفانی بارشوں کے ساتھ سیلاب کی وارننگ جاری کردی۔

    بلوچستان کےمختلف شہروں میں مُوسلادھاربارش نےقیامت ڈھادی۔ بلوچستان میں تباہی مچانےکےبعد بارشوں کاسسٹم پنجاب اور پختونخوا میں داخل ہوگیا۔

    محکمہ موسمیات نےدوروز تک نے شدید بارشوں کی پیش گوئی کردی، کوئٹہ میں طوفانی بارش نےزمین میں گہری دراڑیں ڈال دیں۔سریاب کےعلاقے میں زمین میں شگاف پڑنےسےچارسوسےزائدگھرمتاثرہوئے۔

    کوئٹہ کی وادی شنہامیں طوفانی بارش سےگھرکی چھت گرگئی۔ملبے تلےدب کر پانچ افرادجان سےگئے۔مرنےوالوں میں چاربچےاورخاتون شامل ہیں۔

    چمن میں شدیدطوفانی بارش سےمتعددکچےمکانات زمین بوس ہوگئے۔بارشوں سےضلع قلا ت بھی محفوظ نہ رہ سکاجہاں نشیبی علاقےزیرآب آنےسے سیلا ب کاخطرہ پیداہوگیاہے۔

    جڑواں شہروں میں موسلا دھار بارش جاری، خان پورڈیم بھر گیا، اسپل وے کھولنے کی تیاری، علاقہ مکنیوں کو محفوظ مقام پر پہنچے کی ہدایت کر دی گئی۔

    جڑواں شہروں میں موسلادھاربارش سےخان پورڈیم بھرگیا،علاقہ مکنیوں کومحفوظ مقام پر پہنچےکی ہدایت کر دی گئی ہیں۔