Tag: سیلاب کی پیشگی اطلاع

  • راولپنڈی میں سیلاب کی پیشگی اطلاع دینے والے سسٹم کی بیٹریاں چوری

    راولپنڈی میں سیلاب کی پیشگی اطلاع دینے والے سسٹم کی بیٹریاں چوری

    راولپنڈی : چور سیلاب کی پیشگی اطلاع دینے والے سسٹم کی 6 بیٹریاں لے اڑے تاہم چوری کا مقدمہ تھانہ گنجمنڈی میں درج کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں سیلاب کی پیشگی اطلاع دینے والے سسٹم کی بیٹریاں چوری کرلی گئیں۔

    چور چونگی نمبر 4 پیرو دھائی فلڈ وارننگ پوسٹ کی 6 بیٹریاں لے گئے تاہم فلڈ کنٹرول سسٹم کی بیٹریاں چوری ہونے کا مقدمہ تھانہ گنجمنڈی میں درج کرلیا گیا ہے۔

    ریسکیو 1122 نے میونسپل کارپوریشن کے ذریعے پوسٹ پر نئی بیٹریاں لگوا دیں، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فلڈ وارننگ پوسٹ کا رابطہ مسلسل کنٹرول روم سے قائم ہے۔

    موسم سے متعلق خبریں

    خیال رہے پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریاؤں اوربرساتی نالوں میں سیلابی صورتحال سے متعلق الرٹ جاری کردیا ہے۔

    سولہ اور سترہ جولائی کے دوران ڈی جی خان کے برساتی نالوں میں فلیش فلڈنگ کا الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔

    ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے ان دو دنوں کے دوران پنجاب کے بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔