Tag: سیلاب

  • اسلام آباد اورکشمیرکا سرحدی علاقہ سیلاب میں ڈوب گیا

    اسلام آباد اورکشمیرکا سرحدی علاقہ سیلاب میں ڈوب گیا

    اسلام آباد : بے رحم موجوں نے پنجاب اور کشمیر کے بارڈر کے علاقے بنال کو لپیٹ میں لے لیاہے۔ وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کے حلقہ میں 126گھروں سمیت 2000 ایکڑاراضی زیرآب آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور کشمیر کاسرحدی علاقہ سیلاب میں ڈوب گیا، پنجاب کی تحصیل کلرسیداں سے تقریبا 30 کلومیڑ کے فاصلے پر وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کا حلقہ بنال پانی میں ڈوب چکا ہے۔

    منگلا ڈیم کے پانی سے 126 سے زائد خاندان کے سیکڑوں افراد پانی کی بے رحم موجوں کی نذر ہو رہے ہیں اور کوئی پرسان حال نہیں، گھروں کی چھتوں پر کھڑے پانی میں گھرے مکین اپنی آنکھوں کے سامنے اپنے گھر تباہ ہوتے دیکھ رہے ہیں۔

    علاقہ مکین کہتے ہیں کہ پانی آنے سے گھر تو برباد ہوئے قیمتی سامان کی صورت میں بھی لاکھوں کا نقصان برداشت کر چکے ہیں۔

    اہل علاقہ نے وزیراعظم نواز شریف، وفاقی وزیر اور وزیر اعلیٰ سے فریاد کی ہے کہ رہے سہے گھر بچانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں، بصورت دیگر انہیں مناسب معاوضہ ادا کیا جائے تا کہ وہ پانی کی اس بستی سے ہجرت کر کے خوشحال زندگی گزار سکیں۔

     

  • کلائمٹ چینج مسلح تصادم کو فروغ دینے کا سبب

    کلائمٹ چینج مسلح تصادم کو فروغ دینے کا سبب

    واشنگٹن: ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ موسمیاتی تغیر یا کلائمٹ چینج کے باعث آنے والی قدرتی آفات مستقبل قریب میں مختلف ممالک میں مسلح تصادم کو فروغ دے سکتی ہیں اور پہلے سے جاری تصادموں میں اضافہ کرسکتی ہیں۔

    یہ تحقیق امریکا کی نیشنل اکیڈمی آف سائنس کی جانب سے کی گئی۔ ماہرین نے اس کے لیے دنیا بھر میں جاری جنگ زدہ علاقوں کی صورتحال، ان کی وجوہات، اور مستقبل میں ہونے والی ممکنہ جنگوں / تنازعوں کی وجوہات کا جائزہ لیا۔

    کلائمٹ چینج سے مطابقت کیسے کی جائے؟ *

    تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس وقت دنیا میں جاری خانہ جنگیوں میں سے ایک تہائی کی بنیادی وجہ وہاں ہونے والے موسمی تغیرات اور ان کے باعث ہونے والی ہجرتیں ہیں۔

    ماہرین نے واضح کیا کہ شدید گرمی کی لہریں (ہیٹ ویو)، سیلاب اور طوفان مستقبل میں جنگوں کی وجہ بھی بن سکتے ہیں۔ یہ امکان ان مقامات پر زیادہ ہے جہاں آبادی زیادہ اور کنٹرول سے باہر ہو رہی ہے۔

    کلائمٹ چینج کے باعث امریکی فوجی اڈے خطرے کی زد میں *

    کلائمٹ چینج پر کام کرنے والے سائنسدانوں کے مطابق کلائمٹ چینج قدرتی آفات جیسے زلزلہ، سیلاب، طوفان اور قحط یا خشک سالی کی وجہ بن رہا ہے۔ ان آفات کے باعث بہتر طرز زندگی کے حامل پورے پورے شہر اجڑ سکتے ہیں ا ور ان میں رہنے والے افراد بھوک، پیاس، بے روزگاری اور بنیادی سہولتوں سے محرومی کا شکار ہوسکتے ہیں۔

    نتیجتاً وہ شدت پسند رویوں کا شکار ہو کر شدت پسندی، مسلح لڑائیوں، جرائم اور دہشت گردی کی جانب متوجہ ہوں گے۔

    گرم موسم کے باعث جنگلی حیات کی معدومی کا خدشہ *

    تحقیق میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ شدت پسندی اور مسلح تصادم افریقہ اور جنوبی ایشیا کو خاص طور پر متاثر کریں گے۔

    اس سے قبل کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق کلائمٹ چینج اور اس کی وجہ سے ہونے والے مختلف مسائل کے باعث جنوبی ایشیا میں پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش مختلف تنازعوں کا شکار ہوجائیں گے جس سے ان 3 ممالک میں بسنے والے کروڑوں افراد کی زندگیوں کو خطرہ ہے۔

    اس تحقیق میں پانی کی کمی کی طرف خاص طور پر اشارہ کیا گیا جس کے باعث پانی کے حصول کے لیے تینوں ممالک آپس میں برسر پیکار ہوسکتے ہیں۔

  • مقدونیہ میں آندھی اور سیلاب سے 21 افراد ہلاک

    مقدونیہ میں آندھی اور سیلاب سے 21 افراد ہلاک

    اسکوپیے : مقدونیہ کے دارالحکومت اسکوپیے میں آنے والی آندھی اور سیلاب کے نتیجے میں کم از کم 21 افراد جان کی بازی ہار گئے.

    تفصیلات کے مطابق مقدونیہ میں آندھی اور طوفان میں مرنے والوں کی لاشیں اتوار کی صبح مل گئی تھیں،تاہم ابھی بھی چھ افراد لاپتہ ہیں،
    اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سے کچھ لوگ اس وقت سیلابی ریلے کی زد میں آ گئے جب وہ اپنی کاروں پر سفر کر رہے تھے.

    سیلابی ریلے کے نتیجے میں شہر کی سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ کچھ کاریں پانی میں بہہ کر قریبی کھیتوں میں جا پہنچیں.

    مقدونیہ کے دارالحکومت میں آنے والے اس طوفان کے دوران نو سینٹی میٹر سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے.

    اسکوپیے کے میئر نے طوفان کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’یہ ایک آفت تھی اور آج سے پہلے ہم نے کبھی ایسی کوئی چیز نہیں دیکھی۔‘

    مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسکوپیے میں آنے والے اس طوفان کے نتیجے میں زخمی ہونے والے تقریباً 20 افراد کو اسپتال میں طبی امداد دی گئی ہے.

    طوفان کے بعد شہر بھر سے امدادی اداروں کو مدد کے لیے کالز موصول ہوئی تھیں جس کے بعد مدد کے لیے فوج کو بھی طلب کیا گیا تھا.

  • میکسیکومیں سمندری طوفان،ہلاکتوں کی تعداد 38 ہوگئی

    میکسیکومیں سمندری طوفان،ہلاکتوں کی تعداد 38 ہوگئی

    میکسیکو سٹی : میکسیکو کے مشرقی علاقوں میں سمندری طوفان کے بعد سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 38 ہوگئی.

    تفصیلات کے مطابق میکسیکو میں سمندری طوفان ارل نے سب سے زیادہ ریاست پوئبلا کو متاثر کیا جہاں حکام کے مطابق 28 ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ مزید دس افراد ویراکروز ریاست میں ہلاک ہوئے ہیں.

    سمندری طوفان کیریبیئن میں تباہی مچانے کے بعد گذشتہ دنوں بیلائز کی ساحلی پٹی سے ٹکرایا تھا،ساحل سے ٹکرانے کے بعد طوفان کی شدت میں کمی آئی تاہم اس نے میکسیکو میں اپنے تباہی کے اثرات چھوڑے ہیں.

    ریاست پوئبلا کا دور افتادہ قصبہ ہوانچنانگو سب سے زیادہ متاثرہ ہوا ہے جہاں مٹی کے تودے مکانوں پر گرنے سے سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں.

    علاقے میں تیز بارشیں جاری ہیں جس کے باعث حکام نے دارالحکومت میکسیکو سٹی سے ملانے والی مرکزی شاہراہ کے کچھ حصے کو بند کر دیا ہے.

    واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے ہیٹی اور ڈومینک ربپلک میں طوفان اور شدید موسم سے نو افراد ہلاک ہوئے تھے.

  • ممبئی: دریائے ساوتری میں سیلاب سے پل بہہ گیا،22افراد لاپتہ

    ممبئی: دریائے ساوتری میں سیلاب سے پل بہہ گیا،22افراد لاپتہ

    ممبئی : بھارتی ریاست مہاراشٹر میں شدید بارش کے نتیجےمیں ممبئی گواہائی وے پر پل بہہ گیا اور 22افراد لاپتہ ہو گئے،جن کی تلاش کا کام جاری ہے.

    تفصیلات کے مطابق مہاراشٹر میں بارش سے دریائے ساوتری میں سیلاب کی صورت حال پیدا ہو گئی،جس سے ممبئی گواہائی وے پر قائم ایک رابطہ پل بہہ گیا ہے پل بہہ جانے سے دو کاریں بھی دریائے ساوتری میں بہہ گئی ہیں جبکہ دو سرکاری بسیں بھی لاپتا ہیں.

    حکام کا کہنا ہے کہ لاپتہ ہونے والی کاریں اور بسیں حادثے کے وقت پل سے ہی گزر رہی تھیں

    پل بہہ جانے سے اب تک کی اطلاعات کے مطابق 22افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کےلیے امدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں.ریسکیو آپریشن جاری ہے تاہم ابھی تک ان افراد اور گاڑیوں کا کوئی پتہ نہیں چل سکا.

    *نئی دہلی : مدھیہ پردیش میں سیلاب سے 12 افراد ہلاک

    یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ بھارت کی وسطیٰ ریاست مدھیہ پردیش میں سیلاب کے باعث بارہ افراد جان کی بازی ہار گئے تھے.

    واقعے کے بعد اس پل پر سے گزرنے والی ٹریفک کو ساتھ ہی واقع پل کی جانب موڑ دیا گیا ہے.

  • بھارت اور نیپال میں سیلاب،90 سے زائد ہلاکتیں

    بھارت اور نیپال میں سیلاب،90 سے زائد ہلاکتیں

    نئی دہلی: بھارت اور نیپال میں طوفان اور لینڈ سلائیڈنگ سے 90 سے زائد افراد ہلاک جبکہ بیس لاکھ بے گھر ہوگئے ہیں.

    تفصیلات کے مطابق نیپال میں مون سون کی موسلا دھار بارشوں نے زیادہ تباہی مچائی،جہاں سیکڑوں مکانات اور پُل تباہ ہوگئےرواں ہفتےمیں اب تک ملک میں طوفان اور تودے گرنے سے 73 افراد ہلاک ہوچکے ہیں.

    ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو نکالنے اور انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہیں.

    حالیہ طوفان اور بارشوں سے سب سے زیادہ کٹھمنڈو سے 250 کلو میٹر مغرب میں واقع ضلع پیوتھان متاثر ہوا،جہاں درجنوں مکانات تباہ ہوگئے.

    *نئی دہلی : مدھیہ پردیش میں سیلاب سے 12 افراد ہلاک

    دوسری جانب طوفان نے ہندوستان کے دور دراز شمال مشرقی ریاست آسام کو بھی متاثر کیا،جہاں دریا کا پانی آبادیوں میں داخل ہونے کے باعث اب تک 19 افراد ہلاک ہوچکے ہیں.

    آسام کے وزیر اعلیٰ سربنَندا سنووال نے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ حالیہ طوفان نے تین ہزار گاؤں اور 21 اضلاع کو متاثر کیا،جس کے نتیجے میں تقریباً 20 لاکھ افراد بے گھر ہوئے.

    حکام کا کہنا ہے کہ طوفان سے متاثرہ افراد کو ریلیف کیمپس میں منتقل کردیا گیا ہے.

    ہندوستان اور نیپال میں ہر سال مون سون کی بارشوں کے دوران طوفان اور تودے گرنے سے متعدد افراد ہلاک ہوجاتے ہیں.

    *نیپال میں زلزلہ: ہلاکتوں کی تعداد نو ہزار ہوگئی

    واضح رہے کہ نیپال میں گزشتہ سال آنے والے تباہ کن زلزلے میں تقریباً نو ہزار افراد جان کی بازی ہار گئے تھے.

  • چترال میں سیلاب 31 افراد ہلاک،کئی لاپتہ

    چترال میں سیلاب 31 افراد ہلاک،کئی لاپتہ

    چترال؛ خیبر پختونخوا کے ضلع چترال میں شدید بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب سے 31 افراد ہلاک جبکہ 31 لاپتہ افراد میں سے 18 کی نعشیں مل گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق چترال میں شدید بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے اور پانی رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا ہے،صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے این ڈی ایم اے سے فضائی کارروائی کےلیے مدد مانگ لی.

    ضلع ناظم چترال کا کہنا ہے کہ امدادی کاموں میں مدد کے لیے این ڈی ایم اے سے رجوع کیا ہے،سیلاب کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے.

    ناظم چترال مغفرت شاہ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں خواتین اوربچےبھی شامل ہیں جبکہ مسجد کی چھت گرنے سےدس نمازی شہید اور متعدد زخمی بھی ہوئے ہیں، ان کے مطابق ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے.

    وزیراعلیٰ خیبرپختو نخواہ پرویز خٹک نے ہلاک افراد کے ورثا کے لیے تین لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے.

    واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے صورتحال سے نمٹنے کےلیے ہنگامی حکمت عملی نافذ کرنے کی بھی ہدایت کی اور صوبائی حکومت کو فوری متحرک ہونے اور مقامی آبادی کے مکمل تحفظ کےلیے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی.

  • قدرتی آفات میں جان بچانے والا کیپسول تیار

    قدرتی آفات میں جان بچانے والا کیپسول تیار

    سائنسدانوں نے ایک ایسا سروائیول کیپسول بنا لیا ہے جو سونامی یا زلزلے جیسی قدرتی آفت میں جان بچانے میں مددگار ثابت ہوگی۔ جان بچانے والی کیپسول میں 2 سے 10 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

    امریکی سائنسدان جولین شارپ کی سربراہی میں ایرو اسپیس انجینیئرز کی ٹیم کی جانب سے ایسا سروائیول کیپسول بنایا گیا ہے جو قدرتی آفات میں لوگوں کی جان بچانے میں مدد دے گا۔ اسنوکر بال کی طرح دکھنے والی جان بچانے والی کیپسول میں 2 سے 10 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

    c1

    سونامی یا سیلاب جیسے حالات میں یہ کیپسول پانی پر با آسانی تیر سکتا ہے۔ اس کے نیچے تیز دھار بلیڈر بھی لگائے گئے ہیں جو رواں پانی میں بھی تیر سکتا ہے۔

    جولین شارپ کے مطابق پرسنل سیفٹی سسٹم ہونے کے باعث اس میں پانی کی سطح زیادہ ہوجانے سے بھی خطرہ لاحق نہیں ہوگا۔

    سخت المونیم شیل اور فریم کے باعث یہ کیپسول باہر کے درجہ حرارت سے لڑنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ کیپسول میں ایک بڑی محفوط کھڑکی بھی ہے جس سے مختلف حالات کے دوران باہر کا جائزہ لیا جاسکتا ہے۔

    فی الحال یہ کیپسول اپنے آزمائشی مراحل میں ہے اور اسے مختلف حالات اور درجہ حرارت میں رکھ کر اس کی صلاحیت کو آزمایا جارہا ہے۔

  • بلوچستان میں بارشیں، سیلاب سے نمٹنے کیلئے اقدامات کی ہدایت

    بلوچستان میں بارشیں، سیلاب سے نمٹنے کیلئے اقدامات کی ہدایت

    کوئٹہ : بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا، پی ڈی ایم اے نے فلڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے چارڈویژنز میں سیلاب سے نمٹنے کے لئے اقدامات کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سبی اور نصیر آباد ڈویژنز میں جمعرات کی صبح سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا جو وقفے وقفے سے جاری ہے۔

    محکمہ موسمیات کی جانب سے کوئٹہ ،نصیرآباد، سبی اور مکران ڈویژنز میں آئندہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران تیز بارشوں کی پیش گوئی پر پراؤنشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے فلڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو تیار رہنے اور ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ کے علاوہ ،کیچ،پنجگور،نصیر آباد،خضدار،سبی ،ہرنائی قلات ،بولان ،جھل مگسی اور ہرنائی میں تیز بارشیں ہونے کا امکان ہے.

     

  • سیلاب روکنے میں مددگار لہریں بنانے والا نظام تیار

    سیلاب روکنے میں مددگار لہریں بنانے والا نظام تیار

    ایمسٹرڈیم: ہالینڈ نےسیلاب اورطوفان کے خطرات میں گھرے ہوئےعلاقوں کو آبی تباہی سے بچانےکیلئےمصنوعی لہریں بنانےوالانظام تیارکرلیا ہے۔

    ماہرین نے سیلاب کی روک تھام اور آبی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لئے ایسی مصنوعی لہروں کانظام تیار کیا ہے جو دس میٹر
    بلند فولادی دیوار کی مدد سے نوے لاکھ لیٹر پانی کے ذریعے پانچ میٹر تک اونچی لہریں پید ا کرسکتا ہے ۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ اس مصنوعی نظام سے سمندر اور دریاؤں کی بپھری لہروں سے نشیبی علاقوں کو نقصان سے بچایا جاسکتا ہے۔