Tag: سیلز ٹیکس فراڈ

  • ایف بی آر کو نئے اختیارات کیوں دیے گئے؟ وزیر خزانہ نے بتا دیا

    ایف بی آر کو نئے اختیارات کیوں دیے گئے؟ وزیر خزانہ نے بتا دیا

    کراچی: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایف بی آر کو نئے اختیارات دینے کا فیصلہ سیلز ٹیکس فراڈ روکنے کے لیے کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ ایف بی آر کی نئی ترامیم اور ان میں موجود شقوں کو غور سے پڑھنے کی ضرورت ہے، تاجروں اور صنعتکاروں سے ملاقات کریں گے، جس میں ان کے تحفظات سنے جائیں گے اور حکومتی موٴقف واضح کیا جائے گا۔

    وزیر خزانہ نے ملک بھر کی تاجر برادری کی ہڑتال کی کال کے بعد تاجر برادری کو منگل کو ملاقات کا وقت دے دیا ہے۔ ادھر اوورسیز انویسٹر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز میں وزیر خزانہ نے بتایا کہ موجودہ قانون میں سیلز ٹیکس فراڈ روکنے کے لیے سخت سیف گارڈز شامل کیے گئے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا 5 کروڑ روپے سے زائد کی بے ضابطگی کی صورت میں گرفتاری صرف کمشنر یا 3 رکنی ایف بی آر بورڈ کی منظوری کے بعد ہی ممکن ہوگی۔

    وزیر خزانہ ایف بی آر کے قوانین سے متعلق ابہام کو دور کرنے، بزنس کمیونٹی کے تحفظات سننے اور حکومتی موٴقف واضح کرنے کے لیے بزنس کمیونٹی سے منگل ملاقات کریں گے۔

    وزیر خزانہ نے کہا کہ جس طرح چاول اور مکئی کی ڈی-ریگولیشن سے مارکیٹ میں استحکام آیا، اسی طرح چینی کی ڈی-ریگولیشن سے بھی مسائل ختم ہو جائیں گے۔


    تاجروں کی 19جولائی کی ہڑتال، حکومت نے چیمبرز، تاجر رہنماؤں کو اسلام آباد بلالیا


    واضح رہے کہ ملک کی تمام ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشنز نے 19 جولائی کو ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ ٹرانپسورٹرز کا کہنا ہے کہ انیس جولائی کو ملک میں کوئی گاڑی نہیں چلے گی، صدر کراچی چیمبر آف کامرس جاوید بلوانی کا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ فوری طور ایف بی آر کی ترامیم کو معطل کریں تو ہڑتال واپس لے لیں گے۔

  • 4 ارب 20 کروڑ روپے سیلز ٹیکس فراڈ کا  ملزم   گرفتار

    4 ارب 20 کروڑ روپے سیلز ٹیکس فراڈ کا ملزم گرفتار

    کراچی: 4 ارب 20 کروڑ روپے سیلز ٹیکس فراڈ کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، آر ٹی او ۔ ون اور ایل ٹی او کی جانب سے الگ الگ ایف آئی آر درج کرائی گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں آر ٹی او ون نے چار ارب بیس کروڑروپے کے سیلز ٹیکس فراڈ میں ملوث ماسٹر مائنڈ بلال امام کوگرفتار کرلیا۔

    ملزم آر ٹی او ون کی جانب سے ایک ارب نوے کروڑ اور ایل ٹی او کی جانب سے دو ارب تیس کروڑروپے کے سیلز ٹیکس فراڈ میں ملوث ہے۔

    آر ٹی او ۔ ون اور ایل ٹی او کی جانب سے الگ الگ ایف آئی آر درج کرائی گئی ہیں، ملزم ڈیڑھ سال سے ایف بی آر کو مطلوب تھا۔

    ملزم کو کسٹمز، ٹیکسیشن اور اینٹی اسمگلنگ کی اسپیشل کورٹ میں پیش کیا گیا، جہاں ملزم کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیاگیا تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔

  • سیلز ٹیکس کی مد میں اربوں روپے فراڈ میں ملوث 5 ملزمان گرفتار

    سیلز ٹیکس کی مد میں اربوں روپے فراڈ میں ملوث 5 ملزمان گرفتار

    اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سیلز ٹیکس کی مد میں اربوں روپے کے فراڈ میں ملوث5 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے سیلز ٹیکس فراڈ کرنے والوں کیخلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن شروع کردیا۔

    ایف بی آر کے ماتحت ادارے انٹیلیجنس اینڈ انویسٹیگیشن کے ریجنل ڈائریکٹوریٹس نے ملک بھر میں پانچ کمپنیوں کے چیف فنانشل آفیسرز سمیت ٹیکس فراڈ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

    ڈائریکٹوریٹس آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشنز ان لینڈ ریونیو حیدرآباد، فیصل آباد نے کارروائیاں کرکے ملزمان کو گرفتار کروایا، مذکورہ 5 ملزمان سیلز ٹیکس کی مد میں اربوں روپے کے فراڈ میں ملوث بتائے جارہے ہیں۔

    ایف بی آر حکام کے مطابق یہ گرفتاریاں ملک بھر میں سیلز ٹیکس فراڈ میں ملوث منظم مافیا اور ان کے بینیفیشریز کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران کی گئی ہیں اور ایف بی آر کے نافذ کردہ ٹیکس قوانین کی تعمیل کو بڑھانے کے اقدامات کا حصہ ہیں۔

    یاد رہے کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال اور ڈائریکٹر جنرل انٹیلیجنس اینڈ انویسٹیگیشن ان لینڈ ریونیو عقیل صدیقی کی جانب سے دس اکتوبر 2024 کو مشترکہ پریس کانفرنس میں جعلی اور فلائنگ انوائسز سے فائدہ اٹھانے والے کاروباری اداروں اور ان میں ملوث چیف فنانشل آفیسرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا تھا۔